اردو مونو ٹایپ کی بورڈ

زیف سید

محفلین
دوستو:

میرے پاس 64 بٹ کمپیوٹر ہے جس میں ونڈوز 7 انسٹالڈ ہے۔ مسلہ یہ ہے کہ مجھے مونوٹایپ کی بورڈ کی ضرورت ہے لیکن کرولپ والا تختہ اس کمپیوٹر پر نہیں چلتا۔ اگر کہیں مونوٹایپ کی بورڈ ہے تو اس کا ربط عطا فرمایں، عین نوازش ہو گی۔

زیف
 
arifkarim

معطل
میں ہزار بار یہ لنک دے دے کر تھک گیا ہوں:
http://urdu.ca/
یہاں پر موجود فونیٹک کیبورڈ تمام ونڈوز ورژنز پر چلتا ہے۔ انپیج والوں نے مونوٹائپ کیبورڈ بھی بنایا ہے۔ اسکو اپلوڈ کرکے پوسٹ کر دوں گا بعد میں
 
زیف سید

محفلین
لطیفہ:
ایک آدمی کنویں میں گر گیا۔ گرتے گرتے اس کے ہاتھ میں چند جڑیں آ گئیں۔ اس نے آسمان کی طرف منھ اٹھایا اور پکارا “کوئی ہے، جو مجھے یہاں سے نکالے، ارے کوئی ہے؟؟؟؟“
اتنے میں آسمان کا پردہ چاک ہوا، نور کا جھپاکا ہوا اور آواز آئی: “اے میرے بندے، جڑیں چھوڑ دے، میں تجھے بچاؤں گا۔“
اس آدمی نے نیچے دیکھا تو اندھیرا ہی نظر آیا، کنویں کی تہہ کا کوئی پتا نہیں تھا۔ اس نے کچھ سوچا اور دوبارہ آواز لگائی:
“کوئی اور ہے؟!!!“

سو میں بھی یہی اپیل کر رہا ہوں:

“کوئی اور ہے؟“
 
کوئی اور ہے۔ بالکل ہے۔ یہ لیں انپیج مونوٹائپ کیبورڈ:
http://arifkarim.no/Public/InPage Monotype Keyboard.rar
 
مدیر کی آخری تدوین:

ذیشان حیدر

محفلین
محترم عارف صاحب ۔۔۔۔۔۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ خیر و عافیت سے ہوں گے۔ آپ نے ان پیج فونیٹک کی بورڈ کا لنک ارسال کیا تھا اوراس کے فولڈر میں ان پیج فونیٹک کی بورڈ Layout پی ڈی ایف کی فائل میں بنا ہوا ہے جس میں کنجیوں کو بڑے اچھے اور واضح طور پر دکھایا گیا ہے۔ کیا مجھے اُسی طرح کا Inpage Monotype Keyboard Layout (With SHIFT) مل سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس موجود ہے تو از راہ کرم پی ڈی ایف کی شکل میں ارسال فرما دیجئے ۔ نوازش ہوگی۔ والسلام
 
Top