اردو موادصحیح نظر نہیں آتا

راشد احمد

محفلین
السلام علیکم!

جب میں کسی اردو کے صفحے سے اردو مواد کاپی کرکے اپنے ویب پیج پر داخل کرتا ہوں تو وہ ایک عجیب سا رزلٹ دیتا ہے جیسے ?????????

برائے مہربانی میں اس مسئلے کو کس طرح قابو کر سکتا ہوں
پیشگی شکریہ
 
وہ اردو کا صفحہ عموماً‌ کہاں‌ سے ہوتا ہے؟

کیا آپ نے اپنے ویب پیج کے ابتدا میں اینکوڈنگ یو ٹی ایف 8 ڈیفائن کر رکھی ہے؟
 

راشد احمد

محفلین
جی ہاں!
یہ ڈیٹا فورم سے آرہا ہے فورم کو اگر چیک کریں تو وہاں نتائج ٹھیک نظر آتے ہیں۔ فورم کا لنک دیکھنے کے لئے
www, awamonline. com / forums
اگر وہاں دیکھیں تو سب کچھ ٹھیک نظر آ رہا ہے۔
 
آپ جہاں پر یہ ڈیٹا ڈال رہے ہیں میرا مطلب جس ٹیبل میں جو فیلڈس اردو کے لئے استعمال ہورہی ہیں ان کی Collation میں UTF8-Unicode_ciکردیں مسئلہ حل ہوجائے گا۔
 

راشد احمد

محفلین
میں نے آپ کے کہنے کے مطابق متعلقہ فیلڈ کی
collation میں UTF8-Unicode_ciکرکے بھی دیکھ لیا ہے لیکن پھر بھی بات نہیں بنی میرا خیال ہے شاید کوڈ میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ کوڈ پیش خدمت ہے۔

کوڈ:
$forum_query="select * from mybb_threads limit 10";
$forum_results=mysql_query($forum_query) or mysql_error();
?>
<table width="100%"  cellspacing="1" border="0">

<?php
while($forum_rows=mysql_fetch_array($forum_results)){
$uid=$forum_rows['uid'];
$r=mysql_query("select * from mybb_users where uid=$uid");
$rows=mysql_fetch_array($r);

?>
<tr>  
    <td class="trow1"><a href='forums/showthread.php?tid=<?=$forum_rows['tid']?>'><?php echo $forum_rows['subject']; ?></a></td>
    <td class="trow1"> <?php  $forum_rows['replies']; ?></td>
	<td class="trow1"> <?php echo $forum_rows['views']; ?></td>
	 <td class="trow1"><a href='forums/member.php?uid=<?=$forum_rows['uid']?>&action=profile'> <?php echo $rows['username']; ?></a></td>

  </tr>

<?php

}
echo "</table>";

شاید میں کوڈ میں ویلیوز دکھاتے ہوئی کوئی چیز چھوڑ رہا ہوں
 

راشد احمد

محفلین
ہاں یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے میں نے مائی ایس کیو ایل کی ویب سائٹ پرجا کر کافی تلاش کرنے کے بعد یہ اس مسئلے کا حل تلاش کیا تو مسئلہ حل ہو گیا۔
صرف اتنا کام کرنا تھا کہ کیوری شروع کرنے سے قبل

کوڈ:
mysql_query("SET NAMES 'utf8'");
لکھ دیں‌تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔

تمام دوستوں کا مدد کرنے کا شکریہ
 
Top