اردو منی بی بی - سادہ اردو فورم بنائیے

باسم بھائی میں پہلی مرتبہ فورم بنا رہا ہوں لیکن آپ کا دھاگا پڑھ کر شوق ہوا کہ اپنا فورم بنا کر دیکھا جائے امید ہے آپ میری مدد کریں گے۔ میں ساتھ تصویر اٹیچ کرہا ہوں بتلائیں کہ کیسے ڈیٹا بیس بناناہے ؟
 

باسم

محفلین
بھائی آپ کے پیغام میں کوئی تصویر نظر نہیں آرہی
آپ ueuo.com کی سائٹ پر لاگ ان ہوں اور پھر پچھلی تصویر میں دیے گئے دائیں دائرے پر کلک کریں اور پھر ڈیٹابیس کی جو معلومات آپ کو ای میل سے بھیجی گئی تھیں انہیں setup_options.php کی فائل میں لکھیں اس کے بعد پہلے صفحہ پر دی گئی معلومات کے مطابق انسٹال کرلیں۔
 

فاروقی

معطل
بھاسم بھائی .........کوئی فری ویب ہوسٹنگ اور فری ڈومین نیم کا لنک دیں اور وہاں ہوسٹنگ اور ڈومین نیم حاصل کرنے کا طریقہ بھی بتادیں ......ذرا تفصیل سے بتائیے گا........میں نے یہ سب کچھ یہاں سے ڈاون لوڈ کر لیا ہے اور متعلقہ تبدیلیاں بھی کرلی ہیں..........اب میں چاہتا ہوں کہ پہلے اسے فری ویب ہوسٹنگ پر ٹرائی کروں .....اگر سمجھ آ گئی تو پھر ویب ہوسٹنگ خر ید بھی لیں گے..........والسلام
 

باسم

محفلین
ueuo.com پر جائیے
2۔ اپنی ویب سائٹ کا نام چنیے
3۔ مطلوبہ تفصیلات لکھتے جائیے
4۔ مکمل ہونے پر آپ کو ایک صفحہ پر کچھ معلومات ملیں گی جنہیں آپ اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کرلیں اور یہی معلومات آپ کو SETUP_OPTIONS.PHP میں لکھنی ہونگی اس طرح
5۔ اب ueuo.com میں لاگ ان ہوں اور تصویر میں موجود دائیں دائرہ والی جگہ پر کلک کیجیے
databaselk4.jpg

6۔ اردو منی بی بی فولڈر کی تمام فائلیں کسی ایف ٹی پی منیجر مثلاً فائلزیلا کی مدد سے سرور پر چڑھالیجیے۔

7۔ _install.php کی فائل براؤزر میں ایسے http://www.your_site_url.com/_install.php کھولیے اور "کنٹی نیو سیٹ اپ" کو کلک کیجیے۔
8۔ اب اگر سب کچھ درست ہوا ہے تو "go to admin panel" کو کلک کرکے عمل مکمل کرلیجیے ورنہ آپ غلطی کی نشاندہی کردی جائے گی۔
9۔ آپ کے فورم کا ایڈمن لاگ ان صفحہ کھلے گا یہاں جو ایڈمن نیم اور پاسورڈ آپ نے setup_options.php میں لکھا تھا اسے لکھیے اور داخل ہوجائیے۔
10۔ یہاں فورم مبحث شروع کریں کو کلک کریں صفحہ کھلنے پر مطلوبہ معلومات لکھیے اور آخر میں دیے گئے بٹن کو کلک کیجیے آپ کا ایک فورم بن جائے گا۔

آپ اسے انسٹال کرنا سیکھ لیجیے پھر آپ کو بڑے فورم سافٹ ویئر مثلا پی ایچ پی بی بی ایس ایم ایف اور مائی بی بی وغیرہ انسٹال کرنے میں زیادہ پریشانی نہیں ہوگی اور اگر آپ باقاعدہ اپنا فورم چلانا چاہتے ہیں تو آپ کو انہی میں سے کوئی اختیار کرنا چاہیے
 

باسم

محفلین
مگر مجھے تو لاگ ان پیج ہی نطر نہیں آرہا آپ دیکھ رہے ہیں؟
آپ کا ہوسٹ انڈیکس پیج کے نہ ہونے کی خبر دے رہا ہے
 

فاروقی

معطل
باسم بھائی میں نے تمام فائلیں اپ لوڈ کر دی ہیں ...لیکن اب مجھے کیا کرنا ہے یہ معلوم نہیں.........میں جبPHP MY ADMIN پر کلک کرتا ہوں تو یہ میسج آتا ہے.....Could not locate remote server.........

اب مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کیا جائے.........؟
 

باسم

محفلین
آپ کا ویب ہوسٹ تو معلوم ہوگیا مگر سائٹ نہیں کھل رہی کیونکہ آپ نے کنٹرول پینل کے صفحہ کا ربط دیا ہے اس کے ہوم پیج کا ربط دیجیے
اور آپ نے سائٹ کا جو ربط دیا ہے وہ ایک الگ فری ہوسٹ کا ہے یہ کیا بات ہے؟
بھائی میرا خیال ہے اتحاد اسلامی جیسے بڑے مقصد کیلیے منی بی بی مناسب سکرپٹ نہیں ہے آپ مائی بی بی یا پی ایچ پی بی بی 3 کی کوشش کیجیے
 

نیا آدمی

محفلین
باسم بھائی
بے حد شکریہ کہ آپ نے ایک نہایت آسان اور مفید نیز مختصر فورم اردو میں ڈھال کر انسٹال کرنے اور استعمال کرنے کا طریقہ بتایا۔

میں نے اسے انسٹال کر کے چلا لیا ہے لیکن اس میں ایک خامی نظر آئی ہے وہ یہ کہ اگرچہ نئی ممبرشپ والے صفحے پر ممبر کا نام اردو میں لکھا جاتا ہے لیکن فورم کا سافٹ وئر اسے اردو میں قبول نہیں کرتا۔ میں اس پر بے حد پریشان رہا ہوں آخر مختلف تجربات کے آخر میں جب میں نے انگریزی حروف میں ممبر کا نام (لاگ ان) دیا تو ممبرشپ حاصل ہو گئی۔

میرا خیال ہے کہ اردو میں ترجمہ کرتے وقت کہیں کوئی کمی رہ گئی ہے شاید اردو کیریکٹرز کو لاگ ان والے آپشن میں شامل نہیں کیا گیا یا کوئی دوسری کمی رہ گئی ہے۔

امید ہے کہ آپ اس پر توجہ دیں گے اور اس مسئلے کو پہلی فرصت میں حل کریں گے۔

اگر مجھ ہی سے کوئی غلطی ہو رہی ہے تو مہربانی فرما کر اس کی نشاندہی کر دیں تاکہ میں اسے درست کر لوں

ایک مرتبہ پھر اتنی مفید کاوش کے لیے شکریہ!
 

باسم

محفلین
شکریہ جناب
خوشی کی بات ہے کہ آپ نے اسے نصب کرلیا ہے۔
جہاں تک اردو میں یوزر نیم لکھنے کی بات ہے تو میں نے جو تجرباتی تنصیب کی تھی اس میں یہ مسئلہ نہیں تھا
ابھی اسے دیکھنا میرے لیے ممکن نہیں فراغت پر دیکھوں گا ویسے بھی اس سافٹ ویئر میں سیکورٹی کے کافی مسائل ہیں اور اس کے ٹولز منی بی بی والے ڈالروں میں دیتے ہیں جو بہت بری بات ہے۔
 
Top