اردو منی بی بی - سادہ اردو فورم بنائیے

باسم

محفلین
اردو مِنی بی بی چھوٹا سا مفت پروگرام ہے جس کے ذریعے آپ انٹرنیٹ پر ایک سادہ فورم تشکیل دے سکتے ہیں۔
apnaforum.JPG

اس کیلیے تین چیزیں مطلوب ہیں:
۱۔ ایک ویب سرور جس میں پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل انسٹال ہو، عموماً ویب ہوسٹ یہ سہولت دیتے ہیں۔
۲۔ مائی ایس کیو ایل کا ہوسٹ نام، لاگ ان، اور پاسورڈ، یہ معلومات آپ کو اکاؤنٹ بناتے وقت دی گئی ہونگی۔
۳۔ ڈسکشن فورم کا سوفٹ ویئر چلانے کے متعلق کچھ بنیادی معلومات۔

سب سے پہلے ویب ہوسٹ کے کنٹرول پینل میں پی ایچ پی مائی ایڈمن سے ڈیٹابیس بنانے کے بعد یہاں سے آپ [url=http://mkhalidmasood.googlepages.com/urduminibb.zip]اردومنی بی بی Urdu MiniBB[/url] کو ڈاؤن لوڈ کرلیں پھر رائٹ کلک کرکے زپ فولڈر، اَن زپ کرلیں اور پھر فائل setup_options.php کو نوٹ پیڈ میں کھول لیجیے۔

اس میں مانگی گئی معلومات مثلاً ہوسٹ نام، ڈیٹابیس،ڈیٹابیس یوزرنیم، ڈیٹابیس پاسورڈ، ایڈمن نیم، ایڈمن پاسورڈ، ایڈمن ای میل، سائٹ ایڈرس اور سائٹ نیم وغیرہ لکھیےاور سیو کرلیجیے۔

اب اس فولڈر کی تمام فائلیں کسی ایف ٹی پی منیجر مثلاً فائلزیلا کی مدد سے سرور پر چڑھالیجیے۔

_install.php کی فائل براؤزر میں ایسے http://www.your_site_url.com/_install.php کھولیے اور "کنٹی نیو سیٹ اپ" کو کلک کیجیے۔

اب اگر سب کچھ درست ہوا ہے تو "go to admin panel" کو کلک کرکے عمل مکمل کرلیجیے ورنہ آپ غلطی کی نشاندہی کردی جائے گی۔

آپ کے فورم کا ایڈمن لاگ ان صفحہ کھلے گا یہاں جو ایڈمن نیم اور پاسورڈ آپ نے setup_options.php میں لکھا تھا اسے لکھیے اور داخل ہوجائیے۔

یہاں فورم مبحث شروع کریں کو کلک کریں صفحہ کھلنے پر مطلوبہ معلومات لکھیے اور آخر میں دیے گئے بٹن کو کلک کیجیے آپ کا ایک فورم بن جائے گا۔

اسی طرح آپ مزید فورم بھی بنا سکتے ہیں
مبارَک ہو آپ نے فورم کامیابی سے سیٹ کرلیا ہے۔

اگر کچھ پریشانی ہوتو templates کے فولڈر میںmanual_eng.html کی فائل دیکھ لیجیے یا یہیں لکھ دیجیے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ باسم۔

اردو منی بی بی کی کچھ مزید تفصیل بتائیں۔ کیا آپ نے اس میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹ کر دیا ہے؟
 
باسم

محفلین
اردو منی بی بی کے بارہ میں

منی بی بی آسان، سادہ اور تیز تر فورم بنانے کیلیے اچھا پیکج ہے جس میں صارف کیلیے پوسٹ کا طریقہ آسان رکھا گیا ہے کہ عنوان لکھیے نیچے خط کا متن پھر اسم صارف اور پاسورڈ یا صرف نام یا کچھ بھی نہیں بھیج دیجیے قبول صورت بھی ہے :lol:
اس میں میں نے اردو ویب پیڈ شامل کردیا ہے
اور اردو ترجمہ شاید اردو محفل ہی سے وابستہ کسی محترمہ نے کیا ہے اگر وہ خود بتادیں تو اچھی بات ہے ورنہ ہمیں تو اشارہ ہی ملا ہے صراحت نہیں کی گئی
سی ایس ایس مسل میں ‘گڑ بڑ‘ بھی کی ہے تھوڑی سی مزید کرنی ہے
اس میں دیگر سہولیات مثلا فائل اپ لوڈ، رکن کی تصویر، دستخط وغیرہ شامل کرنے کیلیے الگ پیک منی بی بی کے ڈاؤن لوڈ سیکشن میں موجود ہیں
اور اسے ورڈپریس کے ساتھ جوڑا بھی جاسکتا ہے جس کے ذریعے ورڈپریس کا رکن منی بی بی کا بھی رکن ہوگا
miniBB پر کہیں سے پہنچا تو وہاں عربی اور فارسی سے پہلے اردو پیک موجود تھا بہت خوشی ہوئی کہ اردو کہیں تو اپنی بہنوں سے آگے نکل گئی مگر ویب پیڈ عربی کا شامل تھا جسے بدل دیا ہے لیکن وہاں ڈاؤن لوڈز میں رکھنے کا طریقہ نہیں ملا
 
باسم

محفلین
اردو ویب پیڈ سمیت منی بی بی کے اس اردو پیک کو اب miniBB.net پر بھی شامل کروا دیا گیا ہے
یاد رہے وہاں کا پیک منی بی بی کو انگریزی میں نصب کرنے کے بعد اردو میں کرنے کیلیے ہے
پورا اردو پیک رکھنے سے انہوں نے انکار کردیا تھا شیر کی مرضی انڈے دے یا بچے ہم کیا کرسکتے ہیں۔
اس سے پہلے کے اردو پیک کو 1100 سے زائد بار ڈاؤنلوڈ کیا جاچکا تھا اور یہ کیا اس نئے پیک کو آدھے دن میں 400 سے زاید بار ڈاؤنلوڈ کیا جاچکا ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
واقعی یہ تو بہت زیادہ ڈاؤنلوڈز ہیں۔ ہم نے دوسرے اردو فورم پیکج کب سے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھے ہوئے ہیں لیکن ان کی ڈاؤنلوڈز کی تعداد ابھی تک اتنی نہیں ہے۔ میں اردو منی بی بی کو بھی جلد ہی ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دوں گا۔
 
دوست

محفلین
واہ۔
بہت سادہ سا فورم ہے۔ ایک بلاگ کے ساتھ با آسانی چلایا جاسکتا ہے یہ۔ چھوٹے موٹے ایشوز کے لیے اس قسم کا فورم بہترین رہتا ہے۔ جیسے ورڈپریس کے سپورٹ فورمز
ویسے ورڈپریس کے بی بی پریس فورم سافٹویر کے بارے میں کیا خیال ہے۔ سادہ سا یہ سافٹویر بھی کافی تیز رفتار ہے۔اور عام ڈگر سے ہٹ کر بھی۔
 
باسم

محفلین
بی بی پریس بھی پسند آیا مگر ابھی اسکی شروعات ہیں اور دوسری زبانوں کی سہولت بھی ابھی شامل نہیں ہے
اور ڈاؤن لوڈز میں شاید منی بی بی والوں نے 400 سے ہی شروع کیا ہے مگر اس سے پہلے والے کے 800 سے 1100 میرے پہلے دفعہ وزٹ کرنے کے بعد کے ہیں
 
Bilal

محفلین
اردو مِنی بی بی چھوٹا سا مفت پروگرام ہے جس کے ذریعے آپ انٹرنیٹ پر ایک سادہ فورم تشکیل دے سکتے ہیں۔
apnaforum.JPG

اس کیلیے تین چیزیں مطلوب ہیں:
۱۔ ایک ویب سرور جس میں پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل انسٹال ہو، عموماً ویب ہوسٹ یہ سہولت دیتے ہیں۔
۲۔ مائی ایس کیو ایل کا ہوسٹ نام، لاگ ان، اور پاسورڈ، یہ معلومات آپ کو اکاؤنٹ بناتے وقت دی گئی ہونگی۔
۳۔ ڈسکشن فورم کا سوفٹ ویئر چلانے کے متعلق کچھ بنیادی معلومات۔

سب سے پہلے یہاں سے آپ [url=http://mkhalidmasood.googlepages.com/urduminibb.zip]اردومنی بی بی Urdu MiniBB[/url] کو ڈاؤن لوڈ کرلیں پھر رائٹ کلک کرکے زپ فولڈر، اَن زپ کرلیں اور پھر فائل setup_options.php کو نوٹ پیڈ میں کھول لیجیے۔

اس میں مانگی گئی معلومات مثلاً ہوسٹ نام، ڈیٹابیس،ڈیٹابیس یوزرنیم، ڈیٹابیس پاسورڈ، ایڈمن نیم، ایڈمن پاسورڈ، ایڈمن ای میل، سائٹ ایڈرس اور سائٹ نیم وغیرہ لکھیےاور سیو کرلیجیے۔

اب اس فولڈر کی تمام فائلیں کسی ایف ٹی پی منیجر مثلاً فائلزیلا کی مدد سے سرور پر چڑھالیجیے۔

_install.php کی فائل براؤزر میں ایسے http://www.your_site_url.com/_install.php کھولیے اور "کنٹی نیو سیٹ اپ" کو کلک کیجیے۔

اب اگر سب کچھ درست ہوا ہے تو "go to admin panel" کو کلک کرکے عمل مکمل کرلیجیے ورنہ آپ غلطی کی نشاندہی کردی جائے گی۔

آپ کے فورم کا ایڈمن لاگ ان صفحہ کھلے گا یہاں جو ایڈمن نیم اور پاسورڈ آپ نے setup_options.php میں لکھا تھا اسے لکھیے اور داخل ہوجائیے۔

یہاں فورم مبحث شروع کریں کو کلک کریں صفحہ کھلنے پر مطلوبہ معلومات لکھیے اور آخر میں دیے گئے بٹن کو کلک کیجیے آپ کا ایک فورم بن جائے گا۔

اسی طرح آپ مزید فورم بھی بنا سکتے ہیں
مبارَک ہو آپ نے فورم کامیابی سے سیٹ کرلیا ہے۔

اگر کچھ پریشانی ہوتو templates کے فولڈر میںmanual_eng.html کی فائل دیکھ لیجیے یا یہیں لکھ دیجیے۔

باسم بھائی اپ کا شکریہ میں بہت دیر سے اس سوفٹ ویر کی تلاش میں تھا لیکن اپ نے اس کا حل نکال دیا ہے میں نے سوفٹ ویر ڈائون لوڈ کیا ہے لیکن مجھے سمجھ نہیں اا رہا کہ کیا کیا تبدیل کرنا ہے اپ مھربانی کر کے تھوڑا سا بتادیں میرے پا س
FTP host name
FTP user name
Panel user name
POP user name
MySQL host name
MySQL user name
اور paswordہے اپ مجھے بتادیں کون سی چیز کہا ں لگانی ہے۔بس اپ setup_optionsکو اک تصویر کی صورت میں مجھے ای میل کردیںbilujee@hotmail.comاپ کی مہربانی ہوگی
 
مغزل

محفلین
منی بی بی آسان، سادہ اور تیز تر فورم بنانے کیلیے اچھا پیکج ہے جس میں صارف کیلیے پوسٹ کا طریقہ آسان رکھا گیا ہے کہ عنوان لکھیے نیچے خط کا متن پھر اسم صارف اور پاسورڈ یا صرف نام یا کچھ بھی نہیں بھیج دیجیے قبول صورت بھی ہے :lol:
اس میں میں نے اردو ویب پیڈ شامل کردیا ہے
اور اردو ترجمہ شاید اردو محفل ہی سے وابستہ کسی محترمہ نے کیا ہے اگر وہ خود بتادیں تو اچھی بات ہے ورنہ ہمیں تو اشارہ ہی ملا ہے صراحت نہیں کی گئی
سی ایس ایس مسل میں ‘گڑ بڑ‘ بھی کی ہے تھوڑی سی مزید کرنی ہے
اس میں دیگر سہولیات مثلا فائل اپ لوڈ، رکن کی تصویر، دستخط وغیرہ شامل کرنے کیلیے الگ پیک منی بی بی کے ڈاؤن لوڈ سیکشن میں موجود ہیں
اور اسے ورڈپریس کے ساتھ جوڑا بھی جاسکتا ہے جس کے ذریعے ورڈپریس کا رکن منی بی بی کا بھی رکن ہوگا
minibb پر کہیں سے پہنچا تو وہاں عربی اور فارسی سے پہلے اردو پیک موجود تھا بہت خوشی ہوئی کہ اردو کہیں تو اپنی بہنوں سے آگے نکل گئی مگر ویب پیڈ عربی کا شامل تھا جسے بدل دیا ہے لیکن وہاں ڈاؤن لوڈز میں رکھنے کا طریقہ نہیں ملا
اس کے ذریعے میں نے اپنا فورم Apnaforum بھی بنایا ہے مزید خصوصیات وہاں عملا جانچی جا سکتی ہیں۔

جناب کا اپنا فورم کام نہیں کررہا ۔۔۔۔۔۔ پتہ نہیں کیوں ؟
 
باسم

محفلین
باسم بھائی اپ کا شکریہ میں بہت دیر سے اس سوفٹ ویر کی تلاش میں تھا لیکن اپ نے اس کا حل نکال دیا ہے میں نے سوفٹ ویر ڈائون لوڈ کیا ہے لیکن مجھے سمجھ نہیں اا رہا کہ کیا کیا تبدیل کرنا ہے اپ مھربانی کر کے تھوڑا سا بتادیں میرے پا س
FTP host name
FTP user name
Panel user name
POP user name
MySQL host name
MySQL user name
اور paswordہے اپ مجھے بتادیں کون سی چیز کہا ں لگانی ہے۔بس اپ setup_optionsکو اک تصویر کی صورت میں مجھے ای میل کردیںbilujee@hotmail.comاپ کی مہربانی ہوگی
معذرت چاہتا ہوں کہ یہ عنوان میری نظروں میں آنے سے رہ گیااس لیے بروقت جواب نہیں دے سکا
آپ نے پیکج ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعدرائٹ کلک کرکے ان زپ کرلیا ہوگااب
setup_options.php فائل کو کھولیں اور اس میں درج ذیل کوڈ ڈھونڈ کر
کوڈ:
$DB='mysql';

$DBhost='localhost';
$DBname='database_name';
$DBusr='database_login';
$DBpwd='database_password';

$Tf='minibbtable_forums';
$Tp='minibbtable_posts';
$Tt='minibbtable_topics';
$Tu='minibbtable_users';
$Ts='minibbtable_send_mails';
$Tb='minibbtable_banned';

$admin_usr='admin_login';
$admin_pwd='admin_pass';
$admin_email='admin@email';

$main_url='http://www_yourdomain_url/forums';

$bb_admin='bb_admin.php?';

$lang='eng';
$skin='default';
$sitename='minibb XYZ community forum software abc';
اسے اس طرح بدل لیں
وضاحت: یہ فرضی معلومات ہیں آپ یہاں اپنی درست معلومات لکھیں گے۔
کوڈ:
$DB='mysql';

$DBhost='[COLOR="red"]localhost[/COLOR]';عموما یہی رہتا ہے
$DBname='[COLOR="red"]minibbdatabase[/COLOR]';
$DBusr='[COLOR="red"]apnaforum[/COLOR]';
$DBpwd='[COLOR="red"]123abc[/COLOR]';

$Tf='minibbtable_forums';
$Tp='minibbtable_posts';
$Tt='minibbtable_topics';
$Tu='minibbtable_users';
$Ts='minibbtable_send_mails';
$Tb='minibbtable_banned';

$admin_usr='[COLOR="red"]basim[/COLOR]';
$admin_pwd='[COLOR="red"]123abc[/COLOR]';
$admin_email='[COLOR="red"]basim@email.com'[/COLOR];

$main_url='[COLOR="red"]http://www.apnaforum.789mb.com/'[/COLOR];

$bb_admin='bb_admin.php?';

$lang='[COLOR="Red"]urd[/COLOR]';
$skin='default';
$sitename='[COLOR="Red"]Apna Forum'[/COLOR];
اور پھر پیکج کو اپ لوڈ کرلیں اور پہلے دی گئی معلومات کے مطابق تنصیب مکمل کرلیں
میرے فورم کا فری ہوسٹ ہی بند ہوگیا تھا اور فورم سپیمنگ کا بھی شکار ہوگیا تھا اس لیے دوبارہ اس طرف توجہ ہی نہیں کی
 
باسم

محفلین
یہ سارا کام یک سنگل کلک کا ہے۔ اس تصویر میں جو کنٹرول پینل آپ کو نظر آرہا ہے اسی سے ہم نے سارا کام کرنا ہے۔
databaselk4.jpg

دائرہ لگے انتخابات پر غور کریں ان میں سے پہلے والا یعنی بائیں طرف والا جب آپ کا اکاؤنٹ ابھی نیا بنا ہوگا اس پیغام پر مشتمل ہوگا کہ ڈیٹابیس بنائیں۔ بٹن پر کلک کریں اور اگلے صفحے پر ڈیٹابیس کی تفاصیل ہونگی جو آپ کو فورم سافٹ ویئر میں داخل کرنی ہیں۔ انھیں سنبھال لیں یہ ضروری ہے۔
اور انہیں setup_option.php والی فائل‌میں ڈال لیں پھر چیک کرکے بتائیں
شاکر عزیز کے شکریہ کے ساتھ
 
Top