ظفری
لائبریرین
اردو محفل میں بسر کیے ہوئے یہ دو عشرے میرے لیے محض وقت کا بہاؤ نہ تھے، بلکہ علم، محبت اور رفاقتوں کا ایک روشن سفر تھا۔یہیں میں نے سیکھنے کی لذت کو پایا، اپنے فکری بیج بوئے، اور انہیں دوستوں، اساتذہ، اور اہلِ علم کی رہنمائی سے پروان چڑھتا دیکھا۔یہ محفل صرف ایک فورم نہ تھی ۔ یہ ایک دل کی بستی تھی، جہاں ہر لفظ، ہر مکالمہ، ایک نئی روشنی لاتا تھا۔مگر ہر شے کو اپنی اصل کی طرف لوٹنا ہے، اور اب اردو محفل بھی اپنے انجام کی طرف پہنچ گئی ہے۔یقیناً اس کے دامن میں بیتے لمحے، یادیں بن کر دل کے گوشوں میں بسیرا کیے رہیں گے۔بہت خوب وقت گزرا، بہت کچھ پایا ۔ اور اب وقت رخصت ہے۔سو یہ میرا آخری سلام ہے، ایک مخلص دعا کے ساتھ کہ ہم سب کہیں نہ کہیں، کسی نہ کسی ذریعہ سے، جڑے رہیں گے۔
والسلام ،
ظفری
درد کے پھول بھی کھلتے ہیں، بکھر جاتے ہیں
زخم کیسے بھی ہوں، کچھ روز میں بھر جاتے ہیں
والسلام ،
ظفری
درد کے پھول بھی کھلتے ہیں، بکھر جاتے ہیں
زخم کیسے بھی ہوں، کچھ روز میں بھر جاتے ہیں