دوسری سالگرہ اردو محفل کے دو سالہ جشن کی تیاریاں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
ارے واہ، دو مہینے پہلے سے ہی تیاریاں۔۔ :p

لگتا ہے کہ کافی بڑا جشن منانے کا ارادہ ہے۔ :D

اردو ویب اور محفل فورم کا یہ سال کافی ہنگامہ خیز اور تنازعات سے بھرپور گزرا ہے۔۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ہم نے کامیابیوں کا سفر بھی جاری رکھا ہے۔ اس کے بارے میں تفصیلی تحریر محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے کے لیے اٹھا رکھتا ہوں۔

بالکل نبیل بھائی ، اگر خدا نے چاہا تو یہی ارادہ ہے۔۔۔

آپ سب باقی باتیں یہاں کرنا ہے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نہیں شمشاد بھائی ، یہاں ربط کی ضرورت نہیں ہے، یہ تو ریمائنڈر ہے نبیل بھائی کے لئے ۔
نبیل بھائی کی سب باقی باتیں بعد میں کے لئے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی اس کی بھی فہرست بنا لیتے ہیں یہیں پر۔ (باقی اراکین دوسرے پراجیکٹس کے نام یہاں شامل کر دیں، میں آغاز کر دیتی ہوں۔)


اُردو ڈیجیٹل لائبریری
 

ماوراء

محفلین
:eek: محفل کی سالگرہ تو نزدیک آ گئی۔ شگفتہ سسٹر کیا پلانز ہیں؟
میں تو آج ہی اپنی ٹیم کی میسنجر پر میٹینگ بلاتی ہوں۔ :p
 
غضب خدا کا ڈیڑھ ماہ گزر گیا ہے اور ڈیڑھ دو صفحات ہی ہوئے ہیں اتنے تو سیاست کے زمرے میں روز ہو رہے ہیں۔ :wink:

لگتا ہے چند خطبات مجھے اور ماورا کو تیار کرنے پڑنے ہیں چلو ماورا تم بھی شروع ہو جاؤ اور میں بھی شروع ہوتا ہوں۔ شمشاد آپ ذرا ایوارڈ‌ کے حوالے سے لوگوں کی مختلف لسٹیں بنائیں۔ ایک ایوارڈ میں تو اپنا نام پہلے ہی لکھ لیں

سب سے زیادہ پوسٹس 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے کم پوسٹس 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے طویل پوسٹس 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے مختصر پوسٹس 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ پرلطف پوسٹس 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ بورنگ پوسٹس 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ مفید پوسٹس 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ غیر مفید پوسٹس 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ دھاگوں میں پوسٹس 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ کسی ایک دھاگے میں پوسٹس 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ خوش اخلاق 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ بدتمیز 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ معصوم 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ جذباتی 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ شاعری میں پوسٹس 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ نثر میں پوسٹس 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ متحرک کرنے والا 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے کم غصہ کرنے والا 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ تعارف حاصل کرنے والا 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ مقامیانہ کے پراجیکٹس میں حصہ 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ فانٹس میں حصہ لینے والا 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ مبارکباد دینے والا 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ ہر دلعزیز رکن 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ دھاگے کھولنے والا رکن 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ معیاری تحریریں لکھنے والا 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ مسائل کو سامنے لانے والا 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ مسائل کو حل کرنے والا 2005-2006 اور 2006-2007
سب سے زیادہ متحرک لائبریری رکن 2005-2006 اور 2006-2007

ان سب کے لیے ممبران کی لسٹ بناتے ہیں اور پھر ایوارڈ کی تقریب کا بندوبست کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ پراجیکٹس پر کام کی رپورٹس ایک علیحدہ دھاگے میں جس میں لغت پر کام کی رپورٹ‌میں لکھ دوں گا۔
 

ماوراء

محفلین
زبردست محب۔ تم تو بڑے تیز نکلے۔ میں تو ابھی سوچ ہی رہی ہوں۔ :p
ویسے یہ کچھ زیادہ ہی ایوارڈز نہیں ہو گئے۔ میرا تو اس میں سے ضرور کوئی نہ کوئی نکل ہی آئے گا۔ :D

خطبے تو میرے بس تیار ہی سمجھو۔ اور الیکشن کی تیاری بھی شروع کرتی ہوں کل سے۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے تو نہیں بنائی، مہربانی کرو اور تم ہی بنا دو۔ جنت میں جانے کی دعائیں دوں گا۔

وہ کیا ہے کہ میں کہیں اور مصروف ہوں۔
 

ماوراء

محفلین
لو بھلا۔۔۔جنت میں تو میں نے ویسے بھی چلے ہی جانا ہے۔
273_declare_1.gif


لگتا ہے سب کچھ خود ہی کرنا پڑے گا۔ مجھے تو یاد ہی نہیں رہا تھا کہ سالگرہ نزدیک آ گئی۔ :?
 

ماوراء

محفلین
محب، یہ تو بہت مشکل کام ہے۔ مجھے تو لگتا ہے اس کےلیے الگ سے ووٹنگ کروانی پڑے گی۔ :roll:
273_hehe_1.gif
 

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم


میری نظر آج ہی پڑی اور بہت خوشی ہوئی کہ جشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں ۔۔۔اگر میری ضرورت ہو تو ضرور بتا دیں ۔۔ ہو سکتا ہے میں بھی آپ کے کسی کام آ جاؤں
 

ماوراء

محفلین
نہیں۔۔یہ ایوارڈز بہت زیادہ ہیں۔ انھیں کم کرنا ہو گا۔ بلکہ کچھ ایوارڈز تو باقاعدہ ووٹنگ چاہتے ہیں۔
 
Top