اردو محفل کیلئے میرا پہلا کالم "" کاٹھ کے اُل۔و ‘‘ (م۔م۔مغل)

مغزل

محفلین
دونوں ہی مکمل ہیں ، میں نے بات صرف اختصار کی کی تھی ۔۔
"کنیکشن" موجود ہے مگر واضح اسلیے نہیں کہ دونوں واقعات مکمل کہانی ہیںاور اپنے اندر دو مختلف سبق رکھتے ہیں ۔
۔ ایک پڑھنے کے بعد دوسری پڑھنے پر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے دو مختلف تحریریں پڑھی گئی ہوں ۔۔
وسلام

شکریہ طالوت !
اختصار کی بابت میں عرض کرچکااور آپ کی نشاندہی کا منتطرہوں۔
یہ اچھا ہوا کہ آپ نے کنیکشن دریافت کرلیا ، واضح اور ٍٍغیر واضح کی اور کہانی کی بابت
عرض ہے کہ ۔۔ جب یہ کہانی تسلیم کرلی گئی ہے تو ۔۔ کیا کہانی کی بنیاد پر ہم ’’ کسی کو جوتے رسید کرسکتے ہیں ‘‘
رہی بات مختلف تحاریر کے ہونے کی تو جناب ۔۔ اگر آپ اسے پڑھنے سے پہلے عنوان کی بابت غور کیجئے تو
کاٹھ کے الو کی وجہ تسمیہ سے اسے میں کوئی ربط بھی تلاش کرلیجئے گا ۔ انشا اللہ ۔
عاقبت نااندیش
والسلام
م۔م۔مغل
 
زھرا علوی

محفلین
بہت شکریہ زہرا بہنا۔
مگر کم ازکم اپنی خیریت اور موجودگی کا مراسلہ تو ارسال کردیا کیجئے ۔
والسلام

جی ضرور کوشش کروں گی۔۔۔۔
ویسے اکثر پیغامات کے نیچے تشکر کی نشانی بھی چھوڑ تی ہوں میں ۔۔۔۔:)
جو کہ میری آمد و خیریت کا ثبوت بھی ہوتا ہے۔۔۔۔۔:)
 
ابن عادل

محفلین
السلام علیکم
واہ یہ آپ کا پہلا کالم ۔۔۔! مجھے تو آخری لگتا ہے ۔ بالکل جس بعض دفعہ پہلی نظر آخری ہو جاتی ہے ۔دل جیت لیا آپ نے ۔
 
مغزل

محفلین
السلام علیکم
واہ یہ آپ کا پہلا کالم ۔۔۔! مجھے تو آخری لگتا ہے ۔ بالکل جس بعض دفعہ پہلی نظر آخری ہو جاتی ہے ۔دل جیت لیا آپ نے ۔

اپ کی محبت ابنِ عادل صاحب ۔
اس کے بعد کئی کالم لکھے مگر ڈیٹا ضائع ہوگیا ۔ جن اخبارات میں شائع ہوئے
وہ موجود ہیں ۔۔ فرصت نہیں وگرنہ یہاں پیش کرتا ۔
حوصلہ افزائی کیلئے ممنون ہوں ۔
آپ سے گزارش ہے کہ اس ربط پر اپنا تعار ف پیش کیجئے

والسلام
 
یہ آپ کا پہلا کالم تھا جو ہم جیسے برسوں کی ریاضت کے بعد بھی نہیں لکھ سکتے۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ میں لکھنے کی خداد دا صلاحیت روز اول ہی سے موجود ہے یہ البتہ ضرور ہے کہ اس صلاحیت میں آپ نے مزید محنت کرکے اسے اتنے اونچے درچے پر پہنچا دیا ہے کہ ہم جیسے ملنے سے پہلے ہی آپ کی تحریروں کے اسیر ہوگئے تھے اور دن بدن اس میں اضافہ ہی ہوتا چلا جارہا ہے۔ :)
اللہ آپ کے قلم کو مزید روانی عطا فرمائے تاکہ آپ ہم جیسے مبتدیوں کو یونہی اپنی ذات سے مستفید کرتے رہیں۔ آمین
 
مغزل

محفلین
یہ آپ کا پہلا کالم تھا جو ہم جیسے برسوں کی ریاضت کے بعد بھی نہیں لکھ سکتے۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ میں لکھنے کی خداد دا صلاحیت روز اول ہی سے موجود ہے یہ البتہ ضرور ہے کہ اس صلاحیت میں آپ نے مزید محنت کرکے اسے اتنے اونچے درچے پر پہنچا دیا ہے کہ ہم جیسے ملنے سے پہلے ہی آپ کی تحریروں کے اسیر ہوگئے تھے اور دن بدن اس میں اضافہ ہی ہوتا چلا جارہا ہے۔ :)
اللہ آپ کے قلم کو مزید روانی عطا فرمائے تاکہ آپ ہم جیسے مبتدیوں کو یونہی ذات سے مستفید کرتے رہیں۔ آمین
حافظ بھائی محض آپ کی محبت ہے وگرنہ من آنم کہ من دانم۔۔۔
آپ کی حوصلہ افزائی میرے لیے توشہِ سفر ہے ۔ جزاک اللہ۔
 
Top