اردو محفل کا وقت کونسا ہونا چاہیے؟

رضا

معطل
اردو محفل کا وقت کونسا ہونا چاہیے؟

میرا مشورہ تو یہی ہے کہ اردو محفل کے پوسٹس میں جو وقت دیا ہوتا ہے وہ پاکستان سٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق ہونا چاہیے؟کیونکہ زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے۔یا پاکستان سے تعلق رکھنے والوں کی۔
اور اردو کے لحاظ سے بھی پاکستان ہی کا وقت ہونا چاہیے۔کہ اردو پاکستان کی قومی زبان ہے۔

نبیل بھائی جرمنی میں ہیں تو ہم کیا کریں۔ہم نے جرمنی کا ٹھیکہ نہیں لیا۔یہ تو سیدھی سیدھی ڈکٹیٹر شپ ہے کہ " بس میں ایڈمن جونسا وقت مرضی دوں خبردار! رضا اگر بولے تو۔۔۔
 

دوست

محفلین
جناب آپ پرفائل> ترجیحات میں‌ جاکر ٹائم زون کو جی ایم ٹی جمع 5 پر سیٹ کرلیں وقت پاکستان کے مطابق ہوجائے گا(آپ کے لیے)۔ یہ ہر کسی کے اپنےاختیار میں ہے کہ وہ اپنے ملکی وقت کے مطابق سیٹ کرلے۔
قمری تاریخ تو ہمارے علماء کے بس سے باہر ہے 3 3 عیدیں ہورہی ہیں ملک میں ہم کیا اور ہماری اوقات کیا کہ محفل پر قمری تاریخ سیٹ کرسکیں۔
 

رضا

معطل
جزاک اللہ شاکر بھائی!
قمری تاریخ کا بھی مسئلہ حل ہونا چاہیے۔عرب شریف سے دودن منفی کردیں۔
مسئلے تو بعد میں حل ہوتے رہتے ہیں آپ پہلے اس کو اردو محفل میں شامل تو کریں نا بھیا!
 

دوست

محفلین
جناب من اسے خود کار نہیں کیا جاسکتا۔ ہر ماہ بدلنا پڑے گا خود سے اور اتنا وقت کسی کے پاس نہیں۔ دوسرےکئی جگہوں میں تاریخ میں دو دو دن تک کا اختلاف بھی موجود ہوتا ہے اس کو کیا کیا جائے پھر؟
ویسے شاید کوئی موڈ شوڈ ہو اس کام کے لیے بھی یہ تو نبیل بھائی ہی بتا سکیں گے۔
 

رضا

معطل
شاکر بھائی خودکار کیوں نہيں کیا جا سکتا؟

ایکسل میں ،میں نے ایک فائل میں قمری تاریخ کو خود کار کیا ہے۔
اس ربط میں ایک تصویر چیک کریں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=6297
اس تصویر میں اوپر اولے سیل میں مدنی(قمری) تاریخ ہوگی جو خود کار تبدیل ہوتی ہے۔

اسی طرح اگر عرب شریف کی تاریخ بھی شامل کی جائے جس طرح ترجیحات میں تاريخ کی مختلف (Displays)ہیں۔اسی طرح ایک ڈسپلے عربی کی بھی رکھی جائے۔
میرا خیال ہے کہ کسی عربی سائٹ پہ قمری تاریخ دی ہوگی اس سے مدد لی جا سکتی ہے۔
تاریخ تو وہی انگلش والی ہی کام کرتی ہے صرف ڈسپلے تبدیل ہوتاہے۔(قمری تاریخ کا ایک دو دن کا فرق ہوتا ہے ،اس کی سہولت دی جائے یوزر کو کہ وہ ایک دو دن منفی کردے۔بقیہ خودکار ہی ورک کرے۔
 

دوست

محفلین
جی یہ تو ایڈمن ہی بتا سکتے ہیں کہ ایسا کوئی موڈ وغیرہ ہے یا نہیں۔ پھر ہی کچھ ہوسکتا ہے۔
 
Top