اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
چلیں سارے کے سارے طالبعلم کوئیز میں حصہ لیں۔ اور ہاں کسی نے کسی کی نقل نہیں کرنی۔
 

سارا

محفلین
سر جی ہوا کچھ یوں کہ کل میں کوئز حل کر رہی تھی جب حل کر چکی تو بھابھی کو بھلایا کہ ذرا آ کر دیکھو اگر تمہیں لگتا ہے کہ میں نے کوئی جواب غلط لکھا ہو اور تمہیں صحیح پتا ہو۔۔۔انہوں نے مجھے 3 جواب ہٹانے کا کہا۔۔:( ایک پاکستان کا جھنڈا کس ملک میں لہرایا تھااس کا جو صحیح جواب تھا وہ میں نے لکھا تھا انہوں نے وہ ہٹوا کر غلط جواب لکھوا دیا میں نے ۔۔۔۔ لکھا تھا وہ کہتی ہے ۔۔۔۔ لکھو دیکھتی نہیں ہوتی (۔۔۔۔۔۔ )کتنے اہم بندوں کو ملتا ہے ۔۔اور تیسرا جھنڈے والا میں نے( ۔۔۔۔۔) لکھا تھا اور انہوں نے وہ ہٹوا کر( ۔۔۔۔) لکھوایا:((انہوں نے اتنے اعتماد سے ایسے کہا کہ میں نے چوں چرا کیے بغیر ہی ان کی بات مان لی :( ) اور ایک ہی صحیح بتایا کہ ۔۔۔ لکھو تاریخ شہر لیکن میں نے کہا نہیں میں تو ۔۔۔۔ ہی لکھوں گی۔۔:cry:
یہ میرے ساتھ ظلم ہوا ہے یا نہیں۔۔:cry::cry:
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل یہ ظلم آپ نے آپنے ساتھ خود کیا ہے۔ اس کی سزا یہ ہے کہ پورا ہفتہ اپنی بھابھی کو باورچی خانے میں بالکل نہ گھسنے دیں اور پورا ہفٹہ آپ باورچی خانے میں کام سر انجام دیں۔
 

سارا

محفلین
سر جی یہ ایک اور ظلم ہے۔۔:( ویسے بھی آجکل وہ کم کم ہی باورچی خانے میں جاتی ہیں بالکل نہ جانے دیا تو مجھے زیادہ مشکل ہو جائے گی۔۔۔:(
مجھے تو سوچ سوچ کر نیند بھی نہیں آرہی تھی کہ میں نے آخر ان کی بات مانی کیوں تھی۔۔
(میرا سب کو مشورہ ہے کہ کوئز صرف خود حل کریں بیچ میں کسی سے مشورے نہ لیے جائیں نہیں تو نقصان اٹھانا پڑے گا میری طرح۔۔:cry:
 

شمشاد

لائبریرین
اوپر 62 نمبر پر میرا پیغام دیکھیں۔ میں نے پہلے ہی لکھ دیا تھا کہ نقل نہ کی جائے۔ آپ نے اس پر عمل نہیں کیا۔
 

سارا

محفلین
نہیں سر جی میں نے تو آپ کے پیغام سے بہت پہلے ہی کوئز حل کر کے بھیج دیا تھا۔۔کل مجھے ایک اسٹور پر جانا تھا تو میں نے سوچا جلدی جلدی یہ کارنامہ سر انجام دے دیا جائے۔۔مجھے کیا پتا تھا کہ نقل کرنے سے میرے پوائینٹ اوپر جانے کی بجائے نیچے آ جائیں گے :cry:اور ابھی ماوراء کو دیکھیں وہاں گوگل سے نقل کرنے کے مشورے دے رہی ہے۔۔یہ مشورے وہ پہلے نہیں دے سکتی تھی کیا۔۔:confused:
 

شمشاد

لائبریرین
اب ماوراء سے ہی مشورہ لیں کہ کیا دوبارہ کوئیز میں شامل ہوا جا سکتا ہے؟
 

سارا

محفلین
اس کا جواب ہے کہ ''نہیں'' کیوں کہ اب تو مجھے سب جواب پتا چل گئے ہیں نا۔۔البتہ یہ ہونا چاہیے کہ ہر ہفتے یا ہر مہینے اس قسم کا ایک کوئز ضرور ہونا چاہیے۔۔اس سے ہمارے علم میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور سب ہی دلچسپی سے شریک بھی ہوتے ہیں۔۔۔2 یا 3 لوگوں کا ایک گروپ بنا لیا جائے جو سوالات ترتیب دیں اور مختلف ٹاپک پر ہونا چاہیے۔۔
 

ماوراء

محفلین
اوہو سارا،۔۔۔ تمھارے ساتھ تو بہت زیادتی ہو گئی۔:grin:
کس نے کہا تھا بھابھی سے پوچھنے کو؟؟ اگر مجھے کچھ معلومات چاہیں ہوں تو میں سارا انٹرنیٹ یا کتابیں چھان مارتی ہوں، لیکن کبھی کسی سے پوچھتی نہیں۔:grin:

ویسے یہ جواب یہاں کیوں لکھ دئیے۔ :(

چلو، رمضان کا کوئز بناتی ہوں۔ اس میں تمھارے سب سے زیادہ ہی ہوں گے۔
 

سارا

محفلین
اوو سوری ماوراء مجھے خیال ہی نہیں رہا تم نے اس پوسٹ سے ہٹا دینے تھے نا۔۔۔ابھی میں نے ہٹا دیے ہیں ویسے بھی یہاں کسی کا چکر کم ہی لگتا ہے صرف حسن نے ہی نقل کی ہو گی۔۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ تو نہیں مجھے تو سارے ہی غیر حاضر لگتے ہیں۔ لگتا ہے گرمیوں کی خود سے ہی چھٹیاں منا رہے ہیں۔
 

سارا

محفلین
سر جی کیا میں آپکو نظر نہیں آرہی جو آپ نے مجھے ''سب'' میں شامل کر لیا ہے۔۔:confused:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top