اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
السلام علیکم
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ

''میری قبر پر میلے نہ لگانا اور تم مجھ پر درود پڑھنا کیونکہ تم جہاں بھی ہو تمہارا درود مجھے پہنچے گا۔۔''

(احسن'ابو داود 'کتاب المناسک باب زیارتہ القبور'' )
 

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ سارا، بہت اچھی بات شیئر کی ہے۔

لوگ ہیں کہ الٹا کام کر رہے ہیں۔ آج کے دور میں جتنے میلے قبروں پر لگ رہے ہیں، شاید ہی ویسےلگتےہوں۔
 

سارا

محفلین
جی بالکل آج کل بہت ہی حالات خراب ہیں پاکستان میں۔۔۔کیا کچھ نہیں ہو رہا قبروں پر۔۔۔:(
اور لوگ یہ عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں وہاں نماز پڑھی جاتی ہے ان سے دعا مانگی جاتی ہے اور انہیں اللہ سے مانگنے کا وسیلہ بنایا جاتا ہے۔۔جبکہ یہ تو قرآن کے الفاظ ہیں کہ تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا۔۔۔
 

تعبیر

محفلین
وعلیکم الساام سارا

جب یہ بات چل نکلی ہے تو مجھے یہ بتائیں کہ ہاتھ صرف دعا کے لیے اٹھائے جاتے ہیں تو لوگ اکثر ہاتھ اٹھا کر کسی قبر یا مزار پر دعا مانگ رہے ہوتے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہوتا ہے یا بدعت/شرک
 

شمشاد

لائبریرین
مسجد نبوی میں جب روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جالی کے سامنے کھڑے ہو کر درود و سلام پڑھتے ہیں تو قبلے کی طرف پیٹھ ہوتی ہے۔
جب درود و سلام پڑھتے ہیں تو باادب ہو کر ہاتھ باندھ کر دھیمی آواز سے پڑھتے ہیں۔
جب دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتے ہیں تو منہ قبلہ کی طرف کر لیتے ہیں۔ اس وقت رخ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی طرف نہیں ہوتا۔

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر پر کھڑے ہو قبر کی طرف منہ کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں مانگتے تو باقیوں کا کیا ذکر۔

یہ ایمان کی کمزوری قرآن سے دوری کی وجہ سے ہے۔
 

سارا

محفلین
جی بالکل صحیح کہا شمشاد بھائی۔۔
اور تعبیر ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ وہ ہاتھ اٹھا کر مانگ کیا رہے ہوتے ہیں۔۔ویسے ہمیں تو قبروں پر اس لیے جانا چاہیے کہ ہمیں موت یاد آئے اور مرنے والوں کی مغفرت مانگنی چاہیے۔۔اور قبروں پر جانے کی جو دعا بتائی گئی ہے وہ ہی پڑھنی چاہیے۔۔
 

حسن علوی

محفلین
شمشاد بھائی اور سارا آپ دونوں کی وضاحت کا بہت بہت شکریہ، امید ھے بہت سے لوگوں کے شبہات دور ہو گئے ہونگے۔
 

تعبیر

محفلین
جزاک اللہ۔

مین نے یہ بات اس لیے پوچھی تھی کہ بڑی بڑی شخصیات کی مزاروں پر جیسے قائد کی مزار پر بڑے بڑے لوگ ایسا کرتے ہین۔
اگر وہاں جایا جائے تو کیا کیا جائے۔

ہمارے ہان ایک رسم چلی آرہی ہے کہ کوئی فوت ہوتا ہے تو اسی مغفرت کے لیے اس کے گھر جاتے وقت ہم سب ہاتھ اٹھا کر قل پڑھ کر دعا مانگتے ہیں ۔کیا یہ جائز ہے ؟؟؟
 

سارا

محفلین
ماشا اللہ تعبیر آپ تو بڑے اہم سوالات کررہی ہیں ان کے جوابات دے تو سکتے ہیں لیکن مطمئن پتا نہیں کر سکیں یا نہیں۔۔۔
آپ کو یاد ہو گا ابھی کچھ دن پہلے میں نے یہاں ایک عید میلاد النبی کے بارے میں ایک لنک دیا تھا۔۔۔ہمیں ایک جگہ جانا ہوا تو وہاں انہوں نے مجھے کہا کہ آپ بھی کچھ درس دیں یا کوئی احادیث بیان کریں تو میں نے وہی لنک والا درس پڑھنا چاہا آپ یقین کریں میں نے صرف ایک لائن بھی مکمل نہیں کی تھی کہ انہوں نے مجھے خاموش کروا دیا ۔۔میں نے کہا کہ آپ نے تو سنا بھی نہیں کہ میں کہہ کیا رہی ہوں ابھی تو میں نے صرف بدت کا ذکر کیا ہے دلائل تو آگے آئیں گے آپ سن لیں تب اپنی رائے دیں لیکن وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے سننا ہی نہیں میں نے کہا کہ آپ حق نہیں جاننا چاہتی حق سننا نہیں چاہتی؟؟ تو وہ کہتی ہیں کہ ''نہیں'' تو میں خاموش ہو گئی کہ اس کے بعد میرے بولنے کا مطلب ہی نہیں رہتا تھا۔۔۔
اب جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے تو آپ کے سوال پر ایک سوال ہے کہ کیا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ کار ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا کرنے کے بارے میں کوئی حدیث ملتی ہے؟؟ اگر ہاں تو پھر ہمیں ایسا ضرور کرنا چاہیے اور اگر نہیں تو یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں۔۔آپ تلاش کریں آپ کو ضرور احادیث میں نبی صلی اللہ وسلم کیا کرتے تھے یا کیا پڑھنے کا کہا ہے مل جائے گا انشا اللہ۔۔
 

سارا

محفلین
اگر کسی کو کوئی ایسی سائیٹ معلوم ہو جس میں احادیث پر ری سرچ کی گئی ہو تو مجھے اس کا لنک ضرور دیں جزاک اللہ خیرا۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو اور پپو ٹیچر یہ بہت دنوں سے غیر حاضر ہیں۔ لگتا ہے کہیں غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
" گناہوں پر نادم ہونا ان کو مٹا دیتا ہے اور نیکیوں پر غرور کرنا ان کو برباد کر دیتا ہے "
( حضرت علی رضہ )
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ آپ ذرا شگفتہ صاحبہ کی خبر لیں، بہت دن ہو گئے ہیں ان کو اسکول سے غیر حاضر ہوئے۔
 

سارہ خان

محفلین
شگفتہ اسکول کے باہر ادھر ادھر ٹہلتی ہوئی تو نظر آئی ہیں کل سے ۔۔ :) لیکن اسکول کیوں نہیں آئیں اللہ جانے ۔۔ یہ تو آپ ہی ان سے پوچھیں ۔۔۔:confused:
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے ان کا اسکول کا شناختی کارڈ کھو گیا ہے، اس لیے اندر آنے سے ڈر رہی ہوں گی۔
 

چاند بابو

محفلین
‘ یقین محکم، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں کو اپنا لیجیئے آپ دنیا میں معتبر بن جائیں گے ‘
خواجہ معین الدین چشتی (رح)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top