اردو محفل لائبریری کی یادیں

الف عین

لائبریرین
ابھی میں نے دو کتابیں یہاں سے کاپی کی ہیں، سخندان فارس اور قول فیصل۔ دونوں میں کچھ صفحات کم ہیں۔ قول فیصل تو میں دیکھ لوں گا۔ سخن دان فارس میں جو صفحات نہیں ہیں، ان کی تفصیل یہاں مل جائے گی
دیو ناگری تو مجھے ہی ٹائپ کرنی ہو گی، باقی ماندہ صفحات کوئی کر سکے تو خوش آمدید۔ ان دونوں کتب کو میں فائنل کر کے اپنی سائٹ پر شائع کر دوں گا@محب علوی
 
الف عین ، جی آپ صفحات کی نشان دہی کر دیں تو ٹائپنگ کی صورت بھی پیدا ہو جائے گی چاہے سست روی سے ہی ہوں۔
آپ سے کتابوں کا ڈیٹا سیٹ بنانے کی بھی گزارش ہے کیونکہ کتابوں کے ڈیٹا سیٹ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔
 
اس سلسلے میں بھی لکھنے والا تھا کہ جو تقریباً مکمل ہو گئی ہو، اس کتاب کا ڈیٹا جمع کر کے باقی صفحات مکمل کرنے کا نظم کیا جائے۔ یہ بھی اس ودر بکھرا ہوا ہے۔ قول فیصل کے نام کے دھاگوں میں سارا مواد نہیں ملا۔ آپ ڈیٹ زون میں توجہ شمشاد نامی دھاگے میں ملا! جب کتاب کے نام سے سرچ کیا، تب ہی۔
میں بھی یہ کام شروع کر رہا ہوں۔ لیکن اسے اکیلا نہیں کر سکتا۔
 
ایسا کیا جا سکتا ہے کہ میں ہوم پیج والے صفحات سے شروع کرتا ہوں، آخر سے ابتدا، صفحہ نمبر 1 کی طرف، دوسرے کوئی ذیلی زمروں سے شروع کر سکتے ہیں۔ ٹائپ تو بعد میں کیا جائے گا، فی الحال یہ تو معلوم ہو جائے کہ کون کون سی کتاب کتنی مکمل ہوئی ہے! اور کون کون مدد کر سکتا ہے اس سلسلے میں ۔
عائشہ عزیز کو بلایا جائے دوست ؟ عائشہ ہی پہلے آپ ڈیٹ پرووائڈ کر رہی تھی۔ باقی فعال لوگ تو گپ شپ میں اپنے مراسلات کی تعداد میں اضافے میں لگے ہیں!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تو شروع ہو جاؤ یہاں سے، اور اس کی ذیلی شاخوں میں، جو کتب مکمل کی جا سکتی ہوں، ان کے missing صفحات ایک جگہ کر لو۔ ایک نئی لڑی بنا کر
ہمارا مطلب ٹائپنگ یا پھر پروف ریڈنگ سے ہے۔
جو کام آپ نے بتایا ہے، اس کے لئے دماغ کا حاضرہونا ضروری ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
ہمارا مطلب ٹائپنگ یا پھر پروف ریڈنگ سے ہے۔
جو کام آپ نے بتایا ہے، اس کے لئے دماغ کا حاضرہونا ضروری ہے۔
ٹائپنگ کا بھی لکھتا ہوں بعد میں۔ اب تو بہت کچھ ریختہ کی سائٹ پر بھی سکان کیا مواد موجود ہے، عمدہ سکان کیا ہوا۔ پہلے یہاں ہم لوگ خود سکان کر کے ٹائپ کرتے تھے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹائپنگ کا بھی لکھتا ہوں بعد میں۔ اب تو بہت کچھ ریختہ کی سائٹ پر بھی سکان کیا مواد موجود ہے، عمدہ سکان کیا ہوا۔ پہلے یہاں ہم لوگ خود سکان کر کے ٹائپ کرتے تھے
ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ کا جب بھی کام ہو۔ ہم حاضر ہیں۔ باقی یہ لسٹ وغیرہ یا ایسا کچھ ہماری سمجھ میں نہ آئے گا ۔
 
الف عین

لائبریرین
محب علوی
یہاں دیکھیں، 2009 تک کی میری کتابوں کی فہرست ہے جو محفل میں بھی شامل تھیں
ویسے قدیم ترین( میری سگنیچر کے لنک والی) سائٹ پر 2013 تک کی آپ ڈیٹ ہے مکمل کتابوں کی فہرست میں
یہ بتا دوں کہ اردو کی برقی کتابیں اور بزم اردو لائبریری، دونوں اردو ویب پر ہی Hosted اور منحصر ہیں۔ سعود سے پوچھا تو ہے میں نے کہ اردو محفل کے ساتھ کیا مکمل اردو ویب بھی ختم ہو رہی ہے، اگر جواب ہان میں ہے، تو یہ دونوں بھی ختم ہو جائیں گی
 
Top