اردو محفل تجھ سا نہیں کوئی

bilal260

محفلین
آج مقدس آپی بہت بور محسوس کر رہی تھیں اور میں بھی تو میں نے سوچا کہ تلاش کرتے ہیں۔
کوئی بہت بڑابلاگ ہو وہاں زیادہ لوگ ہو گے خوب گپ شپ ہو گی یہ بوریت بھی ختم ہو گی۔
اور نئے نئے دوست بنائے گے تو جانتے ہیں کیا ہوا؟
مجھے یہ اعدادو شمار ملے۔
یہ اعدادوشمار آج دوپہر پاکستانی وقت کے مطابق 01:00pm کے ہیں۔(بڑی محنت لگی اس میں)۔
ان اعدادو شمار میں مختلف بلاگ کے نام
ان بلاگ میں بنائے گئے تھریڈ کی تعداد
ان بلاگ پرکی گئی پوسٹنگ کی تعداد
ان بلاگ کی ممبر کی تعداد
اور
پھر میں نے اخذ شدہ رزلٹ لکھا ہے۔
یہ یاد رہے کہ سب ہی اردو کی ترقی وترویج کے لئے کام کر رہے ہیں اور سب ہی ہمارے لئے باعث فخر و لائق تعریف ہے۔



Our Urdu ہماری اردو

Threads:22,551

Posts:948,386

Members:2497

Result:موضوع کم ہے۔ ممبر کم ہے۔ مراسلے کم ہے۔



Sachii dostiسچی دوستی

Threads:127,899

Posts:1,841,929

Members:12,601

Result:موضوع زیادہ ہے۔ ممبر بہت زیادہ ہےبارہ ہزار ۔ مگر مراسلے کم ہے۔



IT Dunyaآئی ٹی دنیا

Threads:4,558,695

Posts:374,388

Members:298,136

Result:موضوع بہت زیادہ ہے۔ ممبر انتہائی زیادہ ہے دو لاکھ اٹھانوے ہزار ۔ مراسلے کم ہے۔



Urdu Pagesاردو پیجز

Threads:66,166

Posts:1,223,160

Members:143,423

Result:موضوع قدرے زیادہ ہے۔ ممبر بہت زیادہ ہے ایک لاکھ تینتالیس ہزار۔ مراسلے کم ہے۔



IT Darasgahآئی ٹی درسگاہ

Threads:83,498

Posts:1,343,732

Members:41,369

Result:موضوع قدرے زیادہ ہے۔ ممبر زیادہ ہے اکیالیس ہزار۔ مراسلے کم ہے۔



IT Bunyadآئی ٹی بنیاد

Threads:14,981

Posts:153,077

Members:2,735

Result:ممبر کم ہے ۔ مراسلے کم ہے۔ موضوع بھی کم ہے۔



IT Super Info

Threads:1,833

Posts:4,369

Members:1,754

Result:ممبر کم ہے ۔ مراسلے کم ہے۔ موضوع بھی کم ہے۔



Dezi Forumڈیزی فورم

Threads:13,646

Posts:63,573

Members:1,675

Result:ممبر کم ہے ۔ مراسلے کم ہے۔ موضوع بھی کم ہے۔



Peghamپیغام

Threads:80,141

Posts:1,575,842

Members:16,043

Result:ممبر زیادہ ہے۔ موضوعات زیادہ ہے۔ مراسلے کم ہے۔


اب باری آتی ہے اردو محفل کی۔
Urdu mehfilاردو محفل

Threads:59,657

Posts:1,595,864

Members:6491

Result:سب سے زیادہ پوسٹنگ ہوتی ہیں یہاں ۔اکثر معیاری مواد ملے گا آپ کو یہاں سے۔

تو سارے زمانے کی خاک چھاننے کے بعد مجھے اردو محفل سے اچھا کوئی نہیں لگ رہا سب ہی اچھے ہیں لیکن سب سے زیادہ کام اردو میں اردو محفل ہی میں ہو رہا ہے۔
ہر کوئی اپنی جگہ کوشش میں مصرو ف ہے۔اردو محفل کی کوشش بھی ان کوششوں کی ایک کڑی ہے۔
تو پھر کیوں یہاں کوئی بور ہو ۔ہر کوئی مصروف ہے یہاں پر ۔
سب سے زیادہ پوسٹنگ ،گپ شپ ،چہل قدمی ،اور سب کچھ تو ہے یہاں ہمارے گھر ہماری اردو محفل میں ۔
(اگر آپ کسی اور بلاگ کے اعدادو شمارلکھنا چاہے تو اسی پوسٹ میں کمنٹ کر دیں۔)
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب !

جنہیں آپ بلاگ کہہ رہے ہیں وہ فورمز ہیں۔

دوسری بات یہ کہ ہمارے خیال میں تعداد کے بجائے معیاری مواد کے اعتبار سے اردو محفل سب سے بہتر ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
لولززز بلال بهائی۔
دیٹ از سو سوئیٹ آف یو۔۔۔۔۔اصل میں بوریت اس لیے ہوتی ہے کہ یہاں آج کل بس دو طرح کی گفتگو ہوتی ہے۔۔ سیاست یا مذہب۔۔۔۔ آئی ہیٹ سیاست اور مذہب میرا ذاتی مسلہ جو مجهے ہر دوسرے سے ڈسکس کرنا پسند نہیں۔۔
 

bilal260

محفلین
بہت خوب !

جنہیں آپ بلاگ کہہ رہے ہیں وہ فورمز ہیں۔

دوسری بات یہ کہ ہمارے خیال میں تعداد کے بجائے معیاری مواد کے اعتبار سے اردو محفل سب سے بہتر ہے۔
بلاگ اور فورم دونوں ہی انگلش کے الفاظ ہے۔(ہاہاہا اب پھس گیا)۔
دونوں ہی الفاظ مترادف ہے۔متضاد نہیں ہے۔میں جانتا ہوں۔(ہاہاہا پتہ نہیں سمجھ آئی یا نہیں )۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بلاگ اور فورم دونوں ہی انگلش کے الفاظ ہے۔(ہاہاہا اب پھس گیا)۔
دونوں ہی الفاظ مترادف ہے۔متضاد نہیں ہے۔میں جانتا ہوں۔(ہاہاہا پتہ نہیں سمجھ آئی یا نہیں )۔

بلاگ کا لفظ 'ویب لاگ' سے نکلا ہے۔ یعنی 'ویب پر لکھی جانے والی ڈائری'۔

جبکہ فورم کا لفظ 'چوپال' یا 'مجلس' وغیرہ کے لئے استعمال ہوتا ہے جہاں بہت سارے لوگ گفتگو کرتے ہیں۔

آپ کی بات کچھ کچھ ہی سمجھ آئی ہے ہمیں۔ :)
 

مقدس

لائبریرین
یہ فیصلہ تو تب ہی ہو سکے گا کہ جب ہمیں محفل سے مُکتی ملے اور ہم اوپر پہنچ کر اپنے کھاتوں کا میزان تیار کروائیں۔ :)
اگر ادهر ہی بهٹک رہی ہے تو پهر مان جائیں بهیا کہ بدروح ہے :rollingonthefloor: ادر وائیز کب کی مکتی مل چکی ہوتی :rollingonthefloor:
 

x boy

محفلین
پاکستان فورمز کا ذکر نہیں ہے اسی طرح اور بھی بہت سارے فورمز ہے اس کے بارہ میں معلومات ہوجاتی تو اچھا ہوتا۔
 

arifkarim

معطل
Result:سب سے زیادہ پوسٹنگ ہوتی ہیں یہاں ۔اکثر معیاری مواد ملے گا آپ کو یہاں سے۔
سب سے زیادہ پوسٹنگ کا ہونا کوئی معیار نہیں ہے کہ اسپیمنگ بھی پوسٹس میں شمار ہو جاتی ہیں :)
جہاں تک بات معیار کی ہے تو اسمیں کوئی شک نہیں کہ اردو محفل فارم معیار کے اعتبار سے باقی تمام اردو فارمز سے بہتر ہے :)
 
Top