تعارف اردو محفل اور ہماری فیملی

طارم نایاب

محفلین
السلام علیکم اردو محفل کو ہمارا سلام
میں گھر میں اکثر اردو محفل کے بارے میں سنتی تھی۔ اس لیے مجھے بھی لکھنے کا شوق ہوا۔ ویسے لکھنے کا شوق تو پہلے بھی تھا اور میں نے چار ادھوری کہانیاں بھی لکھ تھی۔ اب جب کے دوبارہ شوق پیدا ہوا لکھنے کا تو میں نے بھی سوچا کہ کیوں نہ اردو محفل کا ہی حصہ بن جاؤں۔ کوئی نا کوئی اس نالائق کی کہانی بھی پڑھے گا۔ میں نے اپنے بارے میں تو کچھ بتایا ہی نہیں، جی میں ہوں بنت شبیر سینئر۔ ویسے آپ میرے تین فیملی ممبرز کو تو جانتے ہی ہیں۔ جی میں خرم شہزاد خرم ، بنت شبیر ، اور ناز پری کی بات کر رہی ہوں اور آج ہی ایک نئی ممبر بنت صغیر بھی شامل ہوئی ہے۔ آپ کو ہماری فیملی کے بارے میں کچھ نا کچھ تو پتہ ہی ہوں گا لیکن میں بتاتی چلوں کہ میں بہن بھائیوں میں ساتویں نمبر پر ہوں:p اور میرا لکی نمبر بھی سات ہے:) اب سے میں یہاں لکھا کروں گی۔ دوسری تحریر جلد ہی ملے گی(مطب یہ کہ اس کو میں پہلی تحریر ہی سمجھوں گی:D) میں بہت اچھا تو نہیں لکھتی لیکن آپ سب کے ساتھ رہوں گی تو لکھنا سیکھ ہی جاؤں گی۔ یہ اردو محفل پر میری پہلی تحریر ہے اور مجھے خوش آمدید کہنا نا بھولیے گا۔
یوں تو اردو محفل پر یہ میری پہلی تحریر ہے لیکن میری ترکیب مجھ سے پہلے ہی اردو محفل پر آ چکی ہے۔ جی ہاں انڈا اور کوفتہ پلاؤ
 

نایاب

لائبریرین
طارم بٹیا آپ کو محفل اردو پر دلی خوش آمدید
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں ۔ آمین
اور مزے مزے کے کھانوں کی تراکیب تحریر کرتے دعاؤں کی حقدار ٹھہریں ۔۔۔۔۔
 

عاطف بٹ

محفلین
اردو محفل میں بہت خوش آمدید۔ امید ہے کہ فیملی کے باقی ممبرز کی طرح آپ کا وقت بھی یہاں بہت اچھا گزرے گا! :)
 

طارم نایاب

محفلین
طارم بٹیا آپ کو محفل اردو پر دلی خوش آمدید
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں ۔ آمین
اور مزے مزے کے کھانوں کی تراکیب تحریر کرتے دعاؤں کی حقدار ٹھہریں ۔۔۔ ۔۔
نایاب انکل بہت شکریہ۔ آپ کی بھائی بہت تعریف کرتے ہیں۔ اور ہاں میرا نام طارم نہیں ہے۔ بس یہ نام مجھے اچھا لگتا ہے اس لیے اس نام سے آئی ڈی بنا لی۔ دعاؤں کا شکریہ
 

طارم نایاب

محفلین
اردو محفل میں بہت خوش آمدید۔ امید ہے کہ فیملی کے باقی ممبرز کی طرح آپ کا وقت بھی یہاں بہت اچھا گزرے گا! :)
شکریہ عاطف بھائی، میرا تو وقت انشاءاللہ اچھا ہی گزرے گا کیونکہ اردو محفل ہماری تو فیملی محفل ہے نا
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
شکریہ عائشہ بہنا۔ جب بھی ہمارے درمیان اردو محفل کے اراکین کا ذکر ہوتا ہے تو آپ اور ناعمہ آپی کا ذکر ضرور ہوتا ہے۔ لیکن پچھلے دنوں شاکر بھائی کا بہت ذکر ہوا جب بھائی لاہور گے تھے
سچی!! یہ آپ لوگوں کی محبت ہے بہنا :)
اور ناز آپی کیسی ہیں؟ خرم بھیا اور بنت شبیر کیسی ہیں؟
اور چھوٹی سی پیاری سی گڑیا کیسی ہے؟ :)
 

طارم نایاب

محفلین
جی بالکل۔ بنت شبیر کا تو پتہ ہے کہ وہ پڑھتی ہیں، آپ کی مصروفیات کیا ہیں؟
پہلے میں ٹیچنگ کرتی تھی۔ لیکن اب گھر میں ہی ہوتی ہوں، گھر کے کام اور فارغ وقت میں کہانیاں ، افسانے اور میگزین وغیرہ پڑھنا یہ تو چُن بھائی کی مہربانی ہے جو انہوں نے نیٹ کا کچھ سیکھایا اور اردو محفل کا راستہ دیکھایا
 

پردیسی

محفلین
ماشااللہ جی ماشااللہ بٹیا جی خوش آمدید۔۔۔یعنی کہ چھوٹی بلونگڑی بھی حاضر ہو گئیں ہیں ۔۔۔ ہماری طرف سے بہت بہت مبارکباد
ایک ہی گھر سے ساری ٹیم۔۔۔کہیں کل کلاں کو اردو محفل پر ہی نہ قبضہ کر لیجئے گا۔۔:LOL:
 

طارم نایاب

محفلین
سچی!! یہ آپ لوگوں کی محبت ہے بہنا :)
اور ناز آپی کیسی ہیں؟ خرم بھیا اور بنت شبیر کیسی ہیں؟
اور چھوٹی سی پیاری سی گڑیا کیسی ہے؟ :)
ناز آپی بنت شبیر اور پالی پالی نورِ سحر گوجرنوالہ شادی پر گئی ہوئی ہیں امی جی کے ساتھ اور خرم بھائی میرے ساتھ ہی ہیں، اردو محفل سیکھا رہے ہیں ہم سب اللہ کے کرم سے ٹھیک ہیں
 

عاطف بٹ

محفلین
پہلے میں ٹیچنگ کرتی تھی۔ لیکن اب گھر میں ہی ہوتی ہوں، گھر کے کام اور فارغ وقت میں کہانیاں ، افسانے اور میگزین وغیرہ پڑھنا یہ تو چُن بھائی کی مہربانی ہے جو انہوں نے نیٹ کا کچھ سیکھایا اور اردو محفل کا راستہ دیکھایا
واہ جی واہ، کیا پڑھاتی تھیں آپ اور کہاں؟
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ناز آپی بنت شبیر اور پالی پالی نورِ سحر گوجرنوالہ شادی پر گئی ہوئی ہیں امی جی کے ساتھ اور خرم بھائی میرے ساتھ ہی ہیں، اردو محفل سیکھا رہے ہیں ہم سب اللہ کے کرم سے ٹھیک ہیں
اور بنت صغیر بھی آپ کی بہنا ہیں ؟
 

طارم نایاب

محفلین
ماشااللہ جی ماشااللہ بٹیا جی خوش آمدید۔۔۔ یعنی کہ چھوٹی بلونگڑی بھی حاضر ہو گئیں ہیں ۔۔۔ ہماری طرف سے بہت بہت مبارکباد
ایک ہی گھر سے ساری ٹیم۔۔۔ کہیں کل کلاں کو اردو محفل پر ہی نہ قبضہ کر لیجئے گا۔۔:LOL:
میں بڑی ہوں اور بنت شبیر چھوٹی ہے اور آپ نے چھوٹی بلونگڑی کہا ہے تو بنت شبیر آپ سے خود ہی پوچھ لیے گی:p میں تو بڑی ہوں نا۔
قبضہ ہم تب کریں گے جب نور سحر میں ممبر بنے گی:D
 
Top