اردو لینگویج انسٹالرز کی تیاری!

نبیل

تکنیکی معاون
بلال، آپ کی پیشرفت کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ میں نے بھی کافی حد تک کام مکمل کیا ہوا ہے۔ ایک سے زیادہ اردو لینگویج انسٹالر منظر عام پر آنے میں بھی کوئی ہرج نہیں۔ صارفین کے پاس چوائس ہوگی کہ وہ کونسا استعمال کریں۔ آپ کس سسٹم پر ٹیسٹنگ کر رہے ہیں؟ میں بنیادی طور پر ورچوئل مشین پر ٹیسٹنگ کے حق میں ہوں تاکہ اصل سسٹم پر کوئی اثر نہ پڑے۔

جہاں تک اردو فونٹس کا تعلق تو میں نے اپنے انسٹالر میں ابھی تک ذیل کے فونٹس شامل کیے ہیں:

اردو نسخ ایشیا ٹائپ
نفیس ویب نسخ
جمیل نوری نستعلیق

یہی فونٹس اردو ویب سائٹس پر زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ usp10.dll لے بارے میں مجھے تحقیق کرنی پڑے گی۔
 

بلال

محفلین
اردو نسخ ایشیا ٹائپ ، نفیس نستعلیق ، علوی نستعلیق ، علوی لاہوری نستعلیق ، عماد نستعلیق ، فیض نستعلیق ، جمیل نستعلیق
محترم اتنے فونٹ رکھنے سے انسٹالر کا سائز کافی زیادہ ہو جائے گا۔ پاکستان کے بہت زیادہ لوگ آج بھی کم رفتار انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔ ہمیں ان کا خیال بھی رکھنا ہو گا۔ ویسے میرے خیال میں نستعلیق فونٹس میں سے صرف ایک فونٹ کو منتخب کرنا بہتر رہے گا کیونکہ ان کا سائز بہت زیادہ ہے۔

بلال، آپ کی پیشرفت کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ میں نے بھی کافی حد تک کام مکمل کیا ہوا ہے۔ ایک سے زیادہ اردو لینگویج انسٹالر منظر عام پر آنے میں بھی کوئی ہرج نہیں۔ صارفین کے پاس چوائس ہوگی کہ وہ کونسا استعمال کریں۔ آپ کس سسٹم پر ٹیسٹنگ کر رہے ہیں؟ میں بنیادی طور پر ورچوئل مشین پر ٹیسٹنگ کے حق میں ہوں تاکہ اصل سسٹم پر کوئی اثر نہ پڑے۔

جہاں تک اردو فونٹس کا تعلق تو میں نے اپنے انسٹالر میں ابھی تک ذیل کے فونٹس شامل کیے ہیں:

اردو نسخ ایشیا ٹائپ
نفیس ویب نسخ
جمیل نوری نستعلیق

یہی فونٹس اردو ویب سائٹس پر زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ usp10.dll لے بارے میں مجھے تحقیق کرنی پڑے گی۔

بات تو آپ کی ٹھیک ہے کہ ایک سے زیادہ اردو انسٹالر ہونے میں کوئی ہرج نہیں۔ میرا اس بارے میں کوئی آئیڈیا نہیں تھا بس پچھلے کچھ دنوں میں اس کام کو سیکھا۔ ویسے میں نے nsis کو بھی آزمایا تھا۔ خیر میں نے انسٹال شیلڈ میں تیار کیا ہے۔ انسٹالر بالکل ٹھیک انسٹال ہوتا رہا ہے۔ اپنا کام بالکل ٹھیک کرتا ہے اور ان انسٹال بھی ٹھیک ہو رہا ہے۔ بس چھوٹا سا مسئلہ یہ ہے کہ جب ہم اسے ان انسٹال کرتے ہیں تو لینگوئج بار میں کچھ باقیات رہ جاتی ہیں۔ یعنی وہاں پر مدد کا بٹن آ جاتا ہے۔ دراصل یوں تو یہ مسئلہ بھی نہ ہو لیکن میں سوچ رہا تھا کہ سسٹم انسٹالر سے پہلی والی حالت میں واپس جائے تاکہ اگر کوئی بندہ پہلے بھی لینگوئج بار استعمال کر رہا تھا یا اس نے دیگر کوئی زبان انسٹال کی ہوئی تھی تو اردو انسٹالر ختم کرنے پر اس کی دیگر زبانوں کی سیٹنگز میں مسئلہ نہ ہو کیونکہ اگر مسئلہ ہوا تو وہ اردو انسٹالر کو دوبارہ استعمال نہیں کرے گا۔ خیر دیکھیں اس مسئلہ پر کہاں تک قابو پا سکتا ہوں۔
رہی ورچوئل مشین پر ٹیسٹنگ کی تو مسئلہ یہ ہے کہ انسٹالر کی قسم کی چیزوں یعنی اس طرح کی اپلیکیشن کا میرا کوئی خاص تجربہ نہیں تھا تو اس لئے کبھی ورچوئل مشین کی ضرورت نہیں پڑی اور نہ ہی اس کے بارے میں کوئی خاص جانتا تھا۔ خیر اب سوچ رہا ہوں کہ اس کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر لی جائے۔
رہی بات اردو فونٹس کی تو میں نے بھی ابھی تک آپ والے فونٹس ہی رکھے ہیں اور ساتھ میں ایک قرآنی فونٹ نورہدایت رکھا ہے۔
ویسے اگر ممکن ہو تو بتا دیں کہ آپ انسٹالر کا کیا نام رکھ رہے ہیں تاکہ میں کوئی دوسرا نام رکھوں اس سے دونوں انسٹالر کی پہچان آسان ہو جائے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے بھی ابھی تک کوئی خاص نام نہیں سوچا ہے۔ آپ چاہیں تو اپنے بنائے ہوئے کی بورڈ کی طرح اس انسٹالر کا نام بھی پاک سائن رکھ سکتے ہیں۔ ان انسٹال فیچر مہیا کرنا کچھ مشکل ہوگا۔ میں اس انسٹالر میں قرانی فونٹ شامل کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔ قرانی فونٹس کا کوئی سٹینڈرڈ دستیاب نہیں ہے اور انہیں استعمال کرنے والا مواد بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

کیا آپ نے ونڈوز ایکس پی پر اپنا اردو لینگویج انسٹالر استعمال کرکے دیکھا ہے؟ کیا اس کی لینگویج بار میں نیا کی بورڈ خود کار طریقے سے شامل ہو جاتا ہے یا پھر اسے ریجنل سیٹنگز میں جا کر شامل کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے؟
 

بلال

محفلین
نبیل بھائی کی بورڈ لے آؤٹ جب بنایا تھا تب کوئی نام ذہن میں نہیں آ رہا تھا تو تب یہی نام رکھ دیا۔ ویسے بھی تب میں اس فیلڈ میں نیا تھا اور بس اپنی ضرورت کے لئے بنایا تھا۔ لگے ہاتھوں کی بورڈ لے آؤٹ پر بھی بات کر لیتے ہیں۔ ویسے اردو پاک سائن کی بورڈ لے آؤٹ باقی فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ جیسا ہی ہے۔ بس اس میں کچھ اضافی حرف جیسے عربی کی ہ،ۃ،ک اور ی (ه، ة، ك اور ي) وغیرہ، قرآن کے رموزِ اوقاف شامل ہونے کے ساتھ ساتھ شروع اور آخر والی واوین (”“) بھی شامل کی ہوئی ہیں۔ اس بارے میں مزید تفصیل ذیل کی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ جن حروف کے ساتھ چھوٹا سا ”ع“ لکھا ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ عربی کے حروف ہیں اور جن کے ساتھ ”ر“ ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ رموزِ اوقاف ہیں۔
urdu-keyboard-layout.gif

اگر چاہیں تو اس کا نام بدلا بھی جا سکتا ہے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ دیگر کسی کی بورڈ لے آؤٹ میں اس کی بورڈ کی طرح مزید حرف شامل کیے جا سکتے ہیں۔۔۔
رہی بات انسٹالر کی تو میں نے اپنے انسٹالر کا نام ”اردو محفل انسٹالر“ سوچا ہوا ہے۔ مزید نام کے معاملے میں مشورے کا انتظار رہے گا۔ اس کے علاوہ انسٹالر کئی ایک سسٹمز جن پر ونڈوز ایکس پی ہے، ٹیسٹ کیا ہے۔ ٹیسٹ کرتے ہوئے ایسے سسٹمز کا انتخاب کیا گیا تھا جن میں کچھ ایسے تھے کہ ان پر ونڈوز انسٹال ہونے کے بعد سے لے کر ٹیسٹنگ تک اردو یا دیگر کوئی زبان شامل نہ کی گئی ہو، مزید ایک دو ایسے سسٹمز پر ٹیسٹ کیا ہے جن پر پہلے کوئی زبان شامل ہوئی ہو۔ یعنی ہر طریقہ سے ٹیسٹ کیا ہے۔
مزید ان انسٹال فیچر بھی مہیا کیا ہے۔ ان انسٹال میں ایک چھوٹا سا مسئلہ یہ آ رہا ہے کہ ان انسٹال کرتے ہوئے ایک سہولت رکھی ہے کہ اگر کوئی یہ انسٹالر انسٹال کرنے پہلے لینگوئج بار استعمال کر رہا تھا تو لینگوئج بار ختم نہ ہو لیکن کسی ایسے سسٹم پر جہاں پہلے لینگوئج بار استعمال نہیں ہو رہی تھی اس پر ان انسٹال کرنے پر لینگوئج بار کی ہیلپ ظاہر ہوتی رہتی ہے جو کہ رائیٹ کلک کر ختم کی جا سکتی ہے۔ یوں تو یہ کوئی مسئلہ نہیں لیکن میں اس کو بھی ختم کرنا چاہ رہا تھا۔
اس کے علاوہ جو کی بورڈ لے آؤٹ انسٹالر میں رکھا ہے وہ خودکار طریقہ سے شامل ہو رہا ہے یعنی اسے ریجنل سیٹنگز میں جا کر شامل کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہاں بھی خودبخود شامل ہو جاتا ہے اور ساتھ ساتھ لینگوئج بار بھی خود کار طریقہ سے ظاہر ہو رہی ہے۔ انسٹال کرنے کی حد تک تو مکمل ٹھیک ہے بس ان انسٹال کا چھوٹا سا مسئلہ تھا جو اوپر تفصیل سے لکھ دیا ہے۔

قرآنی فونٹ کے حوالے سے آپ کی بات درست ہے لیکن میں چاہ رہا تھا کہ کوئی معیاری قرآنی فونٹ شامل ہو جاتا تو کافی بہتر رہتا۔ دیکھتے ہیں باقی دوست اس بارے میں کیا مشورہ دیتے ہیں۔

usp10.dll فائل کے بارے میں تحقیق کریں تو ضرور بتائیے گا تاکہ اس کے نئے ورژن والی فائل شامل کی جا سکے۔ جہاں تک مجھے یاد ہے کسی دوست نے میرا خیال ہے قیصرانی بھائی نے اس کو رپلیس کرنے کے بارے میں کہیں بتایا تھا۔ تب تو مجھے اس کی کچھ سمجھ نہیں آئی تھی۔ خیر اس دھاگے کی تلاش کرنی پڑے گی۔
 

سلیم احمد

محفلین

نبیل

تکنیکی معاون
بلال، اگر آپ کے تیار کردہ اردو لینگویج انسٹالر میں تمام ضروری فیچرز شامل ہوں تو اس طرح میرا کام بچ جائے گا۔ مجھے یہ سن کر حیرانی ہوئی ہے کہ کی بورڈ انسٹال کرتے ہی لینگویج بار میں خود سے ظاہر ہو جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ msklc کی ہی کوئی فیچر ہو۔ اسے دیکھنا پڑے گا۔ جہاں تک قرانی فونٹ شامل کرنے کا تعلق ہے تو میرا ووٹ اس کے خلاف ہے۔ usp10.dll کے بارے میں برادرم سلیم احمد نے ایک کارآمد ربط فراہم کر دیا۔ جزاک اللہ خیر سلیم احمد۔
 

دوست

محفلین
بلال، اگر آپ کے تیار کردہ اردو لینگویج انسٹالر میں تمام ضروری فیچرز شامل ہوں تو اس طرح میرا کام بچ جائے گا۔ مجھے یہ سن کر حیرانی ہوئی ہے کہ کی بورڈ انسٹال کرتے ہی لینگویج بار میں خود سے ظاہر ہو جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ msklc کی ہی کوئی فیچر ہو۔ اسے دیکھنا پڑے گا۔ جہاں تک قرانی فونٹ شامل کرنے کا تعلق ہے تو میرا ووٹ اس کے خلاف ہے۔ usp10.dll کے بارے میں برادرم سلیم احمد نے ایک کارآمد ربط فراہم کر دیا۔ جزاک اللہ خیر سلیم احمد۔
ونڈوز 7 میں جب بھی کی بورڈ انسٹال کیا تو ساتھ ہی لینگوئج بار خودبخود آجاتا ہے اور دو کی بورڈ کی آپشن بھی فراہم ہوجاتی ہے۔ ایکس پی میں البتہ ایسا نہیں ہے۔
 

باذوق

محفلین
جہاں تک اردو فونٹس کا تعلق تو میں نے اپنے انسٹالر میں ابھی تک ذیل کے فونٹس شامل کیے ہیں:
اردو نسخ ایشیا ٹائپ
نفیس ویب نسخ
جمیل نوری نستعلیق
یہی تین فونٹ بہتر ہیں۔ نفیس نستعلیق کو تو ہرگز شامل نہ کیا جانا چاہیے۔ یہ ورڈ اور آؤٹ لک وغیرہ میں کافی گڑبڑ کرتا ہے اور کبھی تو سسٹم کو ہینگ کر دیتا ہے۔
اگر کسی قرآنی فونٹ کے بجائے عثمان طہ نسخ فونٹ استعمال کر لیا جائے تو عربی متن پر یہ فونٹ اپلائی کیا جا سکتا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
ماشا اللہ ۔۔۔ یہاں تو اچھی خاصی پیشرفت ہو گئی ہے :) اصل میں میں کچھ دن اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ مصروفیات اور پھر شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے نہ دیکھ سکا لیکن اب دیکھ کر بے پناہ خوشی ہو رہی ہے۔
اس پر ایم بلال اور نبیل دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ کام جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔
میری رائے میں صرف تین فونٹس ہونا کافی ہیں، اور اس کی وجوہات بھی ساتھ لکھ دیتا ہوں۔
جمیل نوری نستعلیق (مکمل ترین اردو نستعلیق فونٹ ہونے کی وجہ سے)
نفیس ویب نسخ (روزنامہ جنگ سمیت کئی اردو کی ویب سائٹس اسے استعمال کرتی ہیں)
اردو نسخ ایشیا ٹائپ (اردو کے پرانے اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والے فونٹس میں سے ایک، بی بی سی اردو استعمال کرتا ہے)
اس کے علاوہ کوئی فونٹ اس پیکیج میں شامل نہ کیا جائے ورنہ یہ دور دراز اور چھوٹے شہروں میں رہنے والے انٹرنیٹ صارفین کےلیے بیکار ہو جائے گا۔ جو سست رفتار انٹرنیٹ کنکشن استعمال کرتے ہیں۔ البتہ اگر کسی کو اردو فونٹس کا پیک بنانے کا شوق ہے تو اسے الگ سے بنا ڈالیں۔ ہم کراچی میں جو سی ڈیز مارکیٹ میں پھیلائیں گے اس میں یہ فونٹ پیک شامل کیا جا سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لینکس اردو انسٹالر کی کوئی رپورٹ؟

ابھی تک میں لینکس کے انسٹالر کو ٹیسٹ نہیں کر پایا ہوں۔ :( کچھ اورتجربات میں مصروف رہا تھا اور ونڈوز ایکس کے لیے اردو لینگویج سپورٹ انسٹالر تیار کرنے میں بھی کئی رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔ بہرحال آج ہی اوبنٹو کی ورچوئل مشین سیٹ اپ کرکے لینکس والا انسٹالر چیک کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں صرف اب تک کے کام کی اپڈیٹ فراہم کرنا چاہ رہا تھا جو کہ اصل میں ایک ہفتے سے زیادہ پرانا ہو چکا ہے۔ ذیل میں NSIS میں تیار کردہ انسٹالر کا سکرین شاٹ پیش کر رہا ہوں۔

installer1.jpg


مجھے اصل مسئلہ ونڈوز ایکس پی میں کی بورڈ انسٹال کرنے کے بعد لینگویج بار کو اپڈیٹ کرنے میں پیش آ رہا ہے۔ ونڈوز ایکس پی میں ونڈوز 7 کی طرح لینگویج بار خود سے اپڈیٹ نہیں ہوتی ہے۔ ابھی تک مجھے ونڈوز ایکس پی کے لیے اس کا کوئی خود کار طریقہ نہیں ملا ہے۔
 

بلال

محفلین
ایک نظر یہاں بھی دیکھیئے گا اور اپنے قیمتی مشورے ضرور دیجئے گا تاکہ اس انسٹالر کو مزید بہتر کیا جا سکے۔
 
السلام علیکم! میرے پاس قریباً پچھلے سال سے ارد فانٹس بھی تیار شدہ پڑے ہیں اور کی بورڈز (فونیٹک، مونوٹائپ، اور دیگر انپیج میں استعمال ہونے والے) بھی تیار ہیں۔ مسلہ وہی ایکس پی ونڈوز میں خودکار طریقہ سے ایکٹیویٹ کرنے کا ہے۔ بہر حال میں کسی حد تک اس مسئلہ میں بھی کامیاب ہو گیا ہوں۔ ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی بھی درکار نہیں ہو گی کیونکہ مطلوبہ فائلز بھی اس میں ایڈ کر دی گئی ہیں۔ مگر مجھے ایک مسئلہ یہ ہے کہ میں چاہ رہا ہوں کہ کسی طرح اس ایپلی کیشن کا ٹرائل ورژن بن جائے تاکہ یوزر اس کو استعمال کرکے مطمئن ہونے کے بعد اس کو خرید ے۔ اس پیکیج کو اپلوڈ کرنے میں صرف یہی معاملہ آڑے آ رہا ہے۔
اس معاملہ میں اگرکوئی میری رہنمائی کر دے تو میں یہ پروگرام اپلوڈ کر دوں گا۔
 
Top