اردو لنک ڈائرکٹری اسکرپٹ ۔۔؟؟

باذوق

محفلین
السلام علیکم۔

کیا کوئی فری یا پیڈ لنک ڈائرکٹری اسکرپٹ (پی-ایچ-پی) [PHP Link Directory Script] مل سکتی ہے؟

اس کے بارے میں مجھے علم ہے۔ مگر میں کوئی آسان سی اسکرپٹ دیکھ رہا ہوں جسے اردو میں ڈھالا جا سکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اس موضوع کو ابھی دیکھا ہے۔ باذوق ، کیا آپ نے کسی لنک ڈائریکٹری کا انتخاب کر لیا ہے؟
 
باذوق

محفلین
yald بہت آسان ہے اور سادہ بھی۔
نبیل ! کیا آپ اس اسکرپٹ میں یونیکوڈ سپورٹ شامل کرنے کا طریقہ بتا سکتے ہیں ؟؟
 
wajid

محفلین
میں آپ کو لائسنس یافتہ تازہ ترین شمارہ ارسال کر سکتا ہوں

جناب میرے پاس php ld کا نیا اور لائسینس یافتہ سکرپٹ ہے میں آپ کو اس شرط پر دے سکتا ہوں کہ اسےاردو میں ڈھالنے کے بعد کمرشل استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ اردو کے لیے کام کرنے والوں کو مفت مہیا کیا جائے
اس سکرپٹ پہ مجھے مکمل عبور بھی ہے اور میں آپ کی تکنیکی مدد بھی کر سکتا ہوں بازوق آپ نے لکھا ہے کہ میں اس کی نسبت آسان سکرپٹ کی تلاش میں ہوں جبکہ میرے خیال میں دوسرے سکرپٹ اس کی نسبت مشکل ہیں اور جیسا کہ اوپر میں نے کہا میں آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کروں گا
 
برادرم کیا آپ کو مہیا کرایا گیا لائسنس آپ کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ آپ اس میں ترمیم کر کے مفت تقسیم کر سکیں؟
 
wajid

محفلین
Php ld دو طرح کے لائسنس جاری کرتا ہے ایک وہ جو آپ کو 30 ڈالر میں مل جاتا ہے اور وہی سکرپٹ آپ کو 80 ڈالر میں بھی ملتا ہے
اور میں نے فضول میں 30 کے بجائے 80 ڈالر ادا نہیں کیے تھے کہ کسی کے کام بھی نہ آ سکوں اور میں نے سکرپٹ خریدا ہے کرائے پر نہیں لیا اور میرا خیال ہے جب یہ چیز میری اپنی ہے تو مجھے استعمال کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں
لیکن مجھے یہ نہیں پتہ کہ اس حوالے سے ان کی اپنی کیا پالیسی ہے
البتہ اتنا ہے کہ میں نے اسے کم از کم 15 ڈومینز پہ انسٹال کیا ہے اور ابھی تک کوئی ایسی بات سامنے تو نہیں آئی لیکن مجھے اس بارے میں کنفرم نہیں کہ phpld کی کیا پالیسی ہے
 
باذوق

محفلین
جناب میرے پاس php ld کا نیا اور لائسینس یافتہ سکرپٹ ہے میں آپ کو اس شرط پر دے سکتا ہوں کہ اسےاردو میں ڈھالنے کے بعد کمرشل استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ اردو کے لیے کام کرنے والوں کو مفت مہیا کیا جائے
اس سکرپٹ پہ مجھے مکمل عبور بھی ہے اور میں آپ کی تکنیکی مدد بھی کر سکتا ہوں بازوق آپ نے لکھا ہے کہ میں اس کی نسبت آسان سکرپٹ کی تلاش میں ہوں جبکہ میرے خیال میں دوسرے سکرپٹ اس کی نسبت مشکل ہیں اور جیسا کہ اوپر میں نے کہا میں آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کروں گا
تعاون کا بہت شکریہ۔
ویسے ایسی اسکرپٹ دراصل مجھے اپنے ذاتی استعمال کے لئے درکار ہے۔

البتہ اتنا ہے کہ میں نے اسے کم از کم 15 ڈومینز پہ انسٹال کیا ہے
کوئی ایک ربط اگر دے سکتے ہوں تو براہ مہربانی ضرور دیجئے گا۔ تاکہ مجھے کچھ علم ہو سکے کہ اس لنک ڈائرکٹری کی کیا کیا خصوصیات ہیں؟
 
Top