اردو لائیبریری کا لنک موجود نہیں

جنابِ عالی
تاحال نئی جاری کی گئی اردو لائیبریری کا لنک سوائے سرِ محفل اعلان کے، اردو محفل کے لائیبریری پراجیکٹ والے سیکشن یا اردو ویب پرکہیں موجود نہیں یا ہماری نظروں سے اوجھل ہے۔ توجہ درکار ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
جنابِ عالی
تاحال نئی جاری کی گئی اردو لائیبریری کا لنک سوائے سرِ محفل اعلان کے، اردو محفل کے لائیبریری پراجیکٹ والے سیکشن یا اردو ویب پرکہیں موجود نہیں یا ہماری نظروں سے اوجھل ہے۔ توجہ درکار ہے۔
جس سرِ محفل اعلان کا آپ نے ذکر کیا وہ بذات خود اس قدر واضح اور بولڈ شکل میں اردو محفل کے ہر زمرے و گوشے بشمول لائبریری پراجیکٹ کے سیکشن کی پیشانی پر آویزاں ہے ارو اس کی موجودگی اس قدر واضح ہے لائبریری پراجیکٹ سیکشن کے اندر ایک ربط کے طور پر وہ اس قدر توجہ اپنی جانب مبذول نہ کروا سکتا تھا۔
ہمارے خیال میں اس عارضی ربط کے ختم ہونے کے بعد لائبریری کا ایک مستقل ربط تمام متعلقہ مقامات پر شامل کیا جانا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب، کچھ مہلت دیجیے۔ کوشش کرتا ہوں کہ جلد ہی فورم کی بالائی نیویگیشن میں لائبریری سائٹ کا ربط بھی شامل کر دوں۔
 
نبیل بھائی کا جواب اس دھاگے کے سارے سوالات کا جواب ہے۔ کل نبیل بھائی سے اس حوالے سے ہی بات ہو رہی تھی تو یہ فیصلہ ہوا کہ اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری اور اردو ویب فونٹ سرور دونوں کے روابط بالائی نیویگیشن میں شامل کر دیئے جائیں گے، ان شاء اللہ۔ :)
 
Top