اردو لائبریری پراجیکٹ کے لیے علیحدہ فورم

نبیل

تکنیکی معاون
اردو لائبریری پراجیکٹ کے لیے علی

عزیز دوستو، السلام علیکم

میں نے محسوس کیا تھا کہ ڈیجیٹل اردو لائبریری پر گفتگو ایک ہی تھریڈ میں طول پکڑ رہی تھی اور اسی میں میں ایک سے زیادہ موضوعات زیر بحث آرہے ہیں۔ اس پرایجیکٹ پر بہتر طور پر مربوط انداز میں کام کرنے کے لیے ایک علیحدہ فورم تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس کے ناظمین کے طور پر شاکر اور پردیسی کو مقرر کیا گیا ہے۔ معاف کیجیے گا، میں یہ کام کرنے سے پہلے متاثرہ حضرات سے پوچھتا نہیں ہوں۔ پردیسی بھائی مداخلت کرتے ہوئے جھجک رہے تھے، ہم نے انہیں اس کا بھر پور مجاز بنا دیا ہے۔

انشاءاللہ کچھ دنوں میں اس بورڈ کی تشکیل نو کرنے کے بعد ڈیجیٹل اردو لائبریری پرایجیکٹ کے علاوہ اور بھی پرایجیکٹ شروع کیے جائیں گے اور ان پر بہتر انداز میں مربوط کام کے لیے بھی علیحدہ فورم سیٹ اپ کی جائے گی۔

والسلام
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم!
بھائی جی آپکا بے حد شکریہ جو آپ نے مجھے اس قابل جانا۔مگر بھائی جی میں اس قابل نہیں ہوں جو کہ یہ بھاری ذمہ داری اٹھا سکوں۔میرے پر اور بہت سی ذمہ داریاں ہیں۔جس کے لئے میرے لئے نیٹ پر روزانہ سولہ گھنٹے بھی مجھے کم لگتے ہیں۔اوپر سے آپ نے یہ ذمہ داری بھی سونپ دی۔بھائی جی انشااللہ جتنا بساط بھر ہوگا آپ کا یہ کام کرتا رہوں گا۔مگر ایک مہربانی کیجیے ممجھے ان زنجیروں میں مت جکڑیے۔آزاد رہ کر میں آپ دوستوں کے لئے زیادہ فعال صورت میں کام کر سکوں گا۔ذہن پر بوجھ مت ڈالئے بھائی جی ،برائے مہربانی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کیجئے۔
خوش رہیں
 
ہاہا

جناب اب تو آپ پھنس گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ یہ بھاگنے والی سکیم ختم ہی سمجھے، ادھر ایسے ہی چلتا ہے۔ بس چپکے سےزمداری اپنے سر لے لیں قبول ہے قبول ہے کہہ کے۔ :lol:
 

دوست

محفلین
لوجی اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم چوہدری ہو گئے۔
شکریہ آپ نے اس ذمہ داری کے قابل سمجھ اگر چہ میں خود کو اس کے قابل نہیں سمجھتا۔ تاہم کوشش کروں گا کہ فورم کو مناسب وقت دے سکوں ۔
اور ایک بات اگر میں دو تین دن غیر حاضر رہوں تو محسوس نہ کیجئے گا اصل میں اب پڑھائی کی وجہ سے شائد روزانہ حاضر نہ ہوسکوں تاہم کوشش کروں گا کہ میری طرف سے کوتاہی نہ ہو۔
پردیسی بھائی کے بقول تو ویب کے لیے سولہ گھنٹے بھی کم ہیں۔ اس لیے پیشگی اطلاع دے رہا ہوں۔
امید ہے میری غیر حاضری کو پردیسی بھائی بخوبی پورا کر دیا کریں گے۔
 
Top