اردو فونٹ میں عربی اعداد

علی وقار

محفلین
یہاں بعض تحریروں میں عربی ہندسے نظر آتے ہیں، یہ کیسے ٹائپ ہوتے ہیں۔

مثال کے طور پر،

٢١٣
(یہ کاپی پیسٹ کیے ہیں کہیں سے)

میں لکھوں تو 213 لکھا جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
یعنی کہ، یہ کیسے ممکن ہے کہ ہر پلیٹ فارم پر اردو تحاریر میں عربی ہندسے استعمال کر سکوں جیسا کہ فیس بک، ٹویٹر وغیرہ پر بھی۔
 
الف عین

لائبریرین
اگر محفل کا ہی کی پیڈ استعمال کر کے لکھتے ہیں تو ممکن نہیں۔ اگر کسی انڈرائڈ یا آئی فون کے کی بورڈ سے ٹائپ کر رہے ہیں تو مذکورہ کی بورڈ میں یہ کیریکٹر نہیں ہوں گے۔ یا تو درست کی بورڈ استعمال کریں فون میں۔ اور اگر لیپ ٹاپ سے ٹائپ کرنا چاہتے ہیں تو درست اردو کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کریں
 
بہت شکریہ، کون سا اردو کیبورڈ لیپ ٹاپ پر کام کرے گا؟
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے تو اردو محفل والا ہی اردو کلیدی تختہ استعمال کرتا ہوں تو کلیدی تختے کے اوپر جو ہندسوں والی سطر ہے اس سے ایک ہی وقت میں ۱۲۳۴۵۶۷۸۹۰ ٹائپ ہوتے ہیں، جبکہ دائیں جانب جو ہندسوں والا کی پیڈ ہے اس سے 1234567890 ٹائپ ہوتے ہیں۔
 
لیکن فیس بک اور ٹویٹر پر۱۲۳۴۵۶۷۸۹۰ کیونکر ٹائپ ہوں۔ اصل سوال تو یہ ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ٹائپ ایسے ہی کرتے ہیں، جیسے باقی الفاظ یا ہندسے ٹائپ کرتے ہیں۔

آپ وینڈوز کی لینگویج میں جا کر اس کو تبدیل کر کے دیکھیں۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
ٹائپ ایسے ہی کرتے ہیں، جیسے باقی الفاظ یا ہندسے ٹائپ کرتے ہیں۔

آپ وینڈوز کی لینگویج میں جا کر اس کو تبدیل کر کے دیکھیں۔
میں نے اردو کی بورڈ منتخب کر رکھا ہے مگر عربی ہندسے ٹائپ نہیں ہوتے 1 2 3 4 5 وغیرہ ٹائپ ہو جاتے ہیں۔ مجھے ایک ایسے فانٹ کی تلاش ہے جو ہر پلیٹ فارم پر عربی ہندسے ٹائپ کرے مگر زبان اردو ہی منتخب کی گئی ہو۔ یہ ہے میرا اصل مسئلہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
کی بورڈ اردو ہی رکھیں، اس میں مزید ہندسوں کا انتخاب بھی ممکن ہے۔ عربی، ہندی اور انگریزی۔ یہ کر کے دیکھیں۔
 
Top