تیسری سالگرہ اردو فورم سوفٹویر راؤنڈ اپ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

یہ پوسٹ اردو محفل کے سوفٹویر ڈے کے سلسلے میں لکھی گئی ہے اور اس میں اردو فورم سوفٹویر کے بارے میں معلومات پیش کی جا رہی ہیں۔ اردو فورم سوفٹویر میں صرف اس کی لینگویج فائلوں کا اردو ترجمہ ہی شامل نہیں ہوتا بلکہ اس کا کسٹمائزڈ اردو پیکج موجود ہوتا ہے جسے انسٹال کرنے پر ایک مکمل اردو فورم سیٹ اپ ہو جاتی ہے۔ عام فورم سوفٹویر کے مقابلے میں اردو سوفٹویر میں ذیل کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں:

1۔ اردو فورم سوفٹویر پیکج میں اس کی لینگویج فائلوں کا اردو ترجمہ شامل ہوتا ہے۔
2۔ ابھی تک تمام تر اردو فورم سوفٹویر پی ایچ پی سکرپٹس پر مبنی ہیں، لہذا ان کے درست آپریشن کے لیے پی ایچ پی کی سٹرنگ اوور لوڈنگ کی ضرورت پیش آتی ہے۔ خاص اس کے لیے بھی ایک .htaccess فائل تیار کرکے فورم کے ساتھ شامل کی جاتی ہے۔
3۔ فورم کے ڈیٹابیس والے کوڈ میں بھی ردوبدل کی ضرورت پیش آتی ہے تاکہ یہ یونیکوڈ ڈیٹا درست طور پر ڈیٹابیس میں محفوظ کر سکے۔ اردو فورم کے درست آپریشن کے لیے اس کی ڈیٹابیس کی اینکوڈنگ بھی utf8 ہونا ضروری ہے۔
4۔ اردو فورم سوفٹویرکا ایک نہایت جزو اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن ہے جس کی بدولت کمپیوٹر پر اردو لینگویج سپورٹ انسٹال کیے بغیر فورم کے پوسٹ پیج پر اردو لکھنا ممکن ہو جاتا ہے۔ درحقیقت یہ ویب بیسڈ اردو ایڈیٹر اردو ویب پیڈ کی فورم سوفٹویر میں انٹگریشن ہی تھی جس کے باعث انٹرنیٹ پر اردو فورمز کو مقبولیت حاصل ہوئی۔
5۔ فورم سوفٹویر میں شامل گرافکس جیسے کہ کچھ کمانڈ بٹن وغیرہ کے اردو ورژن بھی شامل کیے جاتے ہیں تاکہ ایک مکمل اردو اپلیکیشن کا تاثر ملے۔
6۔ فورم کے ڈیفالٹ سٹائلز کی اردو کسٹمائزیشن کی جاتی ہے تاکہ اردو مواد درست ڈسپلے ہو سکے۔

آنے والی پوسٹس میں مختلف اردو فورم سوفٹویر کا تعارف پیش کیا جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو پی ایچ پی بی بی 2

اردو محفل کا آغاز پی ایچ پی بی بی 2 کے استعمال سے ہی ہوا تھا، اسی لیے اس سکرپٹ کو اردو ویب کی تاریخ میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ پی ایچ پی بی بی 2 کا ابتدائی ترجمہ قدیر احمد رانا نے فراہم کیا تھا۔ راقم الحروف نے تجرباتی طور پر پی ایچ پی بی بی 2 میں یہ اردو ترجمہ شامل کرکے اس میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹ کیا اور محفل فورم کی بنیاد رکھی۔ یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس ابتدائی سیٹ میں موجود خامیوں کو دور کیا جاتا رہا۔ اتفاق سے جہانزیب اور عبدالستار منہاجین نے بھی انہی دنوں میں پی ایچ پی بی بی کا ترجمہ مکمل کر لیا تھا۔ قدیر، جہانزیب اور عبدالستار منہاجین کے کیے گئے تراجم کو سامنے رکھ کر بہتر ترجمے کا انتخاب کیا گیا۔ عبدالستار منہاجین نے فورم کے لیے اردو گرافکس بھی فراہم کر دیں۔ پی ایچ پی بی بی کی سکرپٹ میں یونیکوڈ سٹرنگ اور ڈیٹابیس میں یونیکوڈ ڈیٹا ہینڈلنگ کے حوالے سے کچھ پرابلمز پائی جاتی تھیں لیکن خوش قسمتی سے زکریا نے ان پرابلمز کا حل بھی دریافت کر لیا۔ میرے خیال میں فورم سکرپٹ کو صحیح معنوں میں یونیکوڈ کمیٹیبل بنانا محفل فورم کا ایک اہم سنگ میل تھا۔

پی ایچ پی بی بی کا اردو ترجمہ بہتر بنانے اور اس کے سوفٹویر میں یونیکوڈ کمیٹیبلیٹی کے پرابلمز دور کرنے کے بعد ہم نے اسے مفاد عامہ کے لیے ریلیز کرنے کا سوچا۔ لہذا ہم نے پی ایچ پی بی بی 2 کا ایک مکمل اردو پیکج تیار کرنے اور اسے ٹیسٹ کرنے کے بعد اسے ریلیز کر دیا۔ اس کے بارے میں زکریا کی پوسٹ یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ اردو پی ایچ پی بی بی اردو ویب پر ہماری پہلی اہم پیشکش تھی اور میں اسے ابھی تک اردو ویب کا ایک نمایاں سنگ میل سمجھتا ہوں۔ اردو پی ایچ پی بی بی ریلیز کرنے کے بعد انٹرنیٹ پر لاتعداد اردو فورمز بنیں، اگرچہ ان میں سے سے اکثر کچھ عرصے بعد ہی منظر عام سے غائب ہو گئیں کیونکہ یہ فری ہوسٹس پر سیٹ اپ ہوئی تھیں اور فری ہوسٹ کی کسی ایک اپگریڈ کے نتیجے میں فورم کا ڈیٹا کرپٹ ہو جاتا تھا۔ دوسری جانب کئی فورمز نہ صرف ابھی تک باقی ہیں بلکہ انکی مقبولیت میں بھی روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔ پی ایچ پی بی بی 2 سوفٹویر اب قدرے پرانا ہو گیا ہے جس کے باعث اکثر اردو فورمز نے دوسرے بہتر اردو فورم سوفٹویر کا استعمال شروع کر دیا ہے لیکن تاریخی اعتبار سے اردو پی ایچ پی بی بی 2 کی اہمیت باقی رہے گی۔اردو پی ایچ پی بی بی کی ٹیسٹ انسٹالیشن کو اس ربط پر دیکھا جا سکتا ہے اور یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں اسی اردو پی ایچ پی بی بی پیکج کو بنیاد بنا کر سندھی اور پشتو پی ایچ پی بی بی پیکج بھی بنائے گئے۔

روابط:
- اردو پی ایچ پی بی بی 2 کی ریلیز اناؤنسمنٹ
- اردو پی ایچ پی بی بی 2 کی ڈیویلپمنٹ سائٹ
۔ اردو پی ایچ پی بی بی 2 کی ٹیسٹ سائٹ
- اردو پی ایچ پی بی بی 2 کی ڈاؤنلوڈ
- سندھی پی ایچ پی بی بی 2 کی ڈاؤنلوڈ
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو سی ایچ موڈ فورم سوفٹویر

سی ایچ موڈ کٹیگری ہائرارکی موڈ (Category Hierarchy MOD) کا مخفف ہے۔ یہ کہنے کو ایک موڈ ہے لیکن درحقیقت سی ایچ موڈ پی ایچ پی بی بی کے بنیادی سوفٹویر کی جگہ بالکل نیا اور کہیں بہتر فورم انجن شامل کر دیتا ہے۔ لیکن اسی وجہ سے سی ایچ موڈ فورم پر عام پی ایچ پی بی بی کے موڈ کام نہیں کرتے ہیں، اور ان میں سی ایچ موڈ کے ساتھ استعمال کے لیے قدرے ترمیم کی ضرورت پیش آتی ہے۔

پی ایچ پی بی بی 2 غالباً مقبول ترین اوپن سورس فورم سوفٹویر رہا ہے۔ لیکن جدید اور کمرشل فورم سوفٹویر کے مقابلے میں اس کی فیچرز کافی کم ہیں اور ویب پر یہ زیادہ سیکیور بھی نہیں تصور کیا جاتا۔ جبکہ سادہ phpbb میں ذیلی فورم کے موڈ (chmod) کے اضافے سے اس میں نہ صرف کئی اچھی فیچرز کا اضافہ ہوجاتا ہے بلکہ اس کی سیکیورٹی بھی بہتر ہو جاتی ہے۔ chmod کے اضافے سے ذیلی زمرہ جات (sub-forums) بنانے کے علاوہ کئی اور مفید فیچرز کا اضافہ بھی ہو جاتا ہے، مثلاً:
۔ پوسٹ آئکون
۔ ایک نیا authorization سسٹم
۔ کسی موجودہ سٹائل پر مبنی سب ٹمپلیٹ بنانے کی سہولت

محفل فورم پر ابتدائی چھ ماہ کے دوران عام پی ایچ پی بی بی 2 سوفٹویر کا استعمال جاری رہا، لیکن فورم پر زمرہ جات کے اضافے کے ساتھ ساتھ انہیں بہتر طور پر ترتیب دینے کی ضرورت بھی محسوس ہونے لگی اور اسی لیے سی ایچ موڈ کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ذیلی زمرہ جات بنانے کی سہولت دستیاب ہوجائے۔ محفل فورم پر سی ایچ موڈ فورم کے استعمال کا تجربہ کامیاب ثابت ہوا۔ محفل فورم پر سی ایچ موڈ کا آپریشن سٹیبل ہونے کے بعد مفاد عامہ کے لیے اس کا اردو پیکج بھی ریلیز کر دیا گیا۔ اردو سی ایچ موڈ فورم پیکج میں سی ایچ موڈ فورم کا ورژن 2.1.6 استعمال کیا گیا ہے۔ محفل فورم پر سی ایچ موڈ فورم کے ساتھ آئی ایم پورٹل کا استعمال کیا جاتا تھا، اس کا اردو ورژن بھی ریلیز کر دیا گیا۔ اسکے علاوہ محفل فورم پر سی ایچ موڈ فورم سے کمپیٹیبل کئی خوبصورت سٹائل اردو کسٹمائزیشن کے ساتھ استعمال کیے جاتے رہے تھے، انہیں بھی ڈاؤنلوڈ کے لیے فراہم کر دیا گیا۔ محفل فورم پر پیش کیے گئے سی ایچ موڈ فورم کے اردو پیکج میں ہم نے کئی اضافی موڈ بھی شامل کیے جس سے اس کی افادیت میں اضافہ ہو گیا۔ اب اگرچہ پی ایچ پی بی بی کے ورژن 3 کے منظر عام پر آنے سے سی ایچ موڈ فورم کی پہلے جتنی اہمیت نہیں رہی ہے، لیکن یہ ابھی تک میرا فیورٹ اوپن سورس فورم سوفٹویر ہے۔ سی ایچ موڈ فورم کی ڈیویلپمنٹ کی ایک خامی یہ ہے کہ اس کا بار صرف ایک شخص نے اٹھایا ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے اس کی ڈیویلپمنٹ قدرے سست رفتار بھی رہتی ہے۔

روابط:

- سی ایچ موڈ کی ڈیویلپمنٹ سائٹ
- اردو سی ایچ موڈ کی ریلیز اناؤنسمنٹ
- اردو آئی ایم پورٹل کی ریلیز اناؤنسمنٹ
- اردو سی ایچ موڈ فورم کے لیے کسٹمائزڈ سٹائلز کی ریلیز اناؤنسمنٹ
- اردو سی ایچ موڈ فورم کی ڈاؤنلوڈ
- ڈاؤنلوڈ سیکشن میں سی ایچ موڈ سے متعلقہ زمرہ
- ڈاؤنلوڈ سیکشن میں آئی ایم پورٹل سے متعلقہ زمرہ
- اردو ویب سرور جس میں اردو سی ایچ موڈ فورم کی انسٹالیشن شامل ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ایس ایم ایف فورم سوفٹویر

ایس ایم ایف فورم بھی ایک اوپن سورس فورم سوفٹویر ہے لیکن اس کا لائسنس قدرے مختلف ہے جس کی وجہ سے غالباً اس کا مکمل پیکج کسی اور سائٹ پر ڈاؤنلوڈ کے لیے فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ ایس ایم ایف فورم سوفٹویر پی ایچ پی بی بی 2 کے مقابلے میں بہتر فیچرز کا حامل ہے۔ اس کی سیکیورٹی نسبتاً بہتر ہے اور ذیلی فورم جیسی فیچرز اس کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں ہی شامل ہوتی ہیں۔

شارق مستقیم نے ایس ایم ایف فورم کے ورژن 1.1.2 کی لینگویج فائلوں کا اردو ترجمہ تیار کیا تو میں نے اس کا مکمل اردو پیکج تیار کرنے کے بارے میں تحقیق کی۔ ایس ایم ایف 1.1.2 میں کم از کم ڈیٹابیس کی حد تک یونیکوڈ ڈیٹا ہینڈلنگ کی گنجائش موجود ہے جبکہ یونیکوڈ سٹرنگ ہینڈلنگ کے لیے پی ایچ پی کی سٹرنگ اوور لوڈنگ سے کام چلایا گیا۔ اس کے بعد ایس ایم ایف کی ڈیفالٹ ٹیمپلیٹس کی اردو کسٹمائزیشن کی گئی اور ان میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹ کیا گیا اور اس طرح ایس ایم ایف فورم کا اردو پیکج تیار ہو گیا۔ ہم نے ایس ایم ایف فورم کا مکمل اردو پیکج فراہم کرنے کی بجائے صرف اس میں اردو سپورٹ کا پیکج فراہم کیا ہے۔ ایس ایم ایف فورم میں اردو سپورٹ کے استعمال کے لیے پہلے ایس ایم ایف فورم عام طریقے سے انسٹال کی جاتی ہے، اس کے بعد اس کے اردو سپورٹ پیکج کی فائلوں کو اس کی فائلوں پر اوور رائٹ کر دیا جاتا ہے۔ اردو ایس ایم ایف فورم کا ڈیمو اردو کوڈر کی لینکس فورم پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پی ایچ پی بی بی 2 فورم کو ایس ایم ایف فورم میں کنورٹ کرنے کے لیے ایک کنورٹر سکرپٹ بھی موجود ہے۔ یہ کنورٹر سکرپٹ سی ایچ موڈ فورم کو ایس ایم ایف فورم میں کنورٹ کرنے کےلیے بھی کارآمد ہے۔ میں نے اس کنورٹر میں یونیکوڈ ڈیٹا کے حوالے سے کچھ ترمیم کرکے اسے بھی یہاں ڈاؤنلوڈ کے لیے فراہم کر دیا ہے۔

روابط:

- ایس ایم ایف فورم سوفٹویر کی ڈیویلپمنٹ سائٹ
- ایس ایم ایف فورم میں اردو سپورٹ کی ریلیز اناؤنسمنٹ
- اردو پی ایچ پی بی بی ٹو اردو ایس ایم ایف فورم کنورٹر کے بارے میں پوسٹ
- ایس ایم ایف فورم کے اردو سپورٹ پیکج کی ڈاؤنلوڈ
- اردو پی ایچ پی بی بی ٹو اردو ایس ایم ایف فورم کنورٹر کی ڈاؤنلوڈ
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو پی ایچ پی بی بی 3 فورم سوفٹویر

پی ایچ پی بی بی 3 کا اردو پیکج القلم ڈاٹ آرگ پر ہمارے باصلاحیت دوستوں شاکرالقادری صاحب اور محمد کاشف مجید کی پیشکش ہے۔ پی ایچ پی بی بی 3 ایک طویل انتظار کے بعد منظر عام پر آنے والا سوفٹویر ہے اور یہ کئی سال تک بیٹا ٹیسٹنگ کے مراحل میں رہا۔ پی ایچ پی بی بی کے ورژن 2 کے مقابلے میں اس کے ورژن 3 میں جدید فورم سوفٹویر کی اکثر فیچرز موجود ہیں۔ پی ایچ پی بی بی 3 کے اردو پیکج میں کسی موڈ کا اضافہ کیے بغیر اس میں اردو سپورٹ شامل کی گئی ہے، اور اس کا ڈیمو خود القلم فورم پر دیکھا جا سکتا ہے۔

روابط:

- پی ایچ پی بی بی کی ڈیویلپمنٹ سائٹ
- اردو پی ایچ پی بی بی 3 کی ریلیز اناؤنسمنٹ
- اردو پی ایچ پی بی بی 3 ڈاؤنلوڈ کریں
- القلم فورم
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو پن بی بی (PunBB) سوفٹویر

پن بی بی ایک لائٹ ویٹ فورم سوفٹویر ہے جو قدرے کم فیچرز ہونے کے باعث برق رفتار بھی ہے۔ پن بی بی کو ویب سائٹس میں انٹگریٹ کرنا بھی قدرے آسان ہے۔ پن بی بی کا استعمال ایسی جگہوں پر زیادہ مناسب رہتا ہے جہاں زیادہ فیچرز والی کمیونٹی ویب سائٹ کی بجائے کسی ایک خاص موضوع پر معلومات کا تبادلہ مقصود ہو۔

پن بی بی کا اردو پیکج شارق مستقیم نے تیار کیا ہے اور انہوں نے اسے مضحکہ بی بی کا نام دیا ہے۔ :) مضحکہ بی بی کا ڈیمو اس ربط پر دیکھا جا سکتا ہے۔

روابط:

- پن بی بی کی ڈیویلپمنٹ سائٹ
- مضحکہ بی بی کے بارے میں پوسٹ
- مضحکہ بی بی کی ڈیمو سائٹ
- مضحکہ بی بی ڈاؤنلوڈ کریں
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو منی بی بی فورم سوفٹویر

منی بی بی ایک اور لائٹ ویٹ فورم سوفٹویر ہے جسے ویب سائٹس میں انٹگریٹ کرنا آسان ہے۔ منی بی بی کی ایک اہم فیچر اس کی بلٹ ان ورڈپریس بلاگنگ سوفٹویر میں انٹگریشن ہے۔

اردو منی بی بی سوفٹویر باسم کی پیشکش ہے۔ اس کے بارے میں یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔

روابط:

- منی بی بی فورم کی ڈیویلپمنٹ سائٹ
- اردو منی بی بی کے بارے میں پوسٹ
- اردو منی بی بی فورم سوفٹویر ڈاؤنلوڈ کریں
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو وی بلیٹن

وی بلیٹن اگر فری سوفٹویر نہیں ہے لیکن چونکہ اب وی بلیٹن کا استعمال کئی اردو فورمز میں ہو رہا ہے، اس لیے اس کا ذکر بھی یہاں مناسب معلوم ہوتا ہے۔ وی بلیٹن کا کوئی اردو پیکج علیحدہ سے دستیاب نہیں ہے۔ اردو وی بلیٹن سیٹ اپ کرنے کے لیے اس کا اردو ترجمہ شامل کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس کے ڈیفالٹ سٹائل کی اردو کسٹمائزیشن کی جاتی ہے اور اس میں اردو اوپن پیڈ انٹگریٹ کیا جاتا ہے۔ اردو وی بلیٹن کا ڈیمو خود محفل فورم پر دیکھا جا سکتا ہے۔ محفل فورم کو گزشتہ سال سی ایچ موڈ فورم سے وی بلیٹن پر منتقل کیا گیا۔ اس منتقلی کے بارے میں یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔ شروع میں وی بلیٹن کا ترجمہ اردو مجلس کے عبدالرحمن نے فراہم کیا۔ اس سال محفل فورم کو وی بلیٹن کے نئے ورژن پر اپگریڈ کیا گیا تو اس پر شاکرالقادری صاحب کے فراہم کردہ اردو ترجمہ کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ میں نے اس ترجمہ ضروری ترمیم اور اضافہ بھی کیا ہے۔

روابط:

- وی بلیٹن سائٹ
- وی بلیٹن ڈاٹ آرگ، وی بلیٹن کے موڈز اور ہیکس کا ریسورس
- وی بلیٹن میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن کا موڈ
 

چاند بابو

محفلین
نبیل بھائی بہت بہت شکریہ تمام سوفٹویئرز کے تعارف کا۔
میں آپ کے تیارکردہ آئی ایم موڈ پورٹل فورم پیکج کو ڈاونلوڈ کیا ہے اور کامیابی سے فورم چلا رہا ہوں۔ کم ازکم پی ایچ پی بی بی 2 اور سی ایچ موڈ فورم کی حد تک تو میں خود واقف ہوں اور آپ کی قابلیت کا معترف ہوں۔
 

arifkarim

معطل
اردو وی بلیٹن

وی بلیٹن اگر فری سوفٹویر نہیں ہے لیکن چونکہ اب وی بلیٹن کا استعمال کئی اردو فورمز میں ہو رہا ہے، اس لیے اس کا ذکر بھی یہاں مناسب معلوم ہوتا ہے۔ وی بلیٹن کا کوئی اردو پیکج علیحدہ سے دستیاب نہیں ہے۔ اردو وی بلیٹن سیٹ اپ کرنے کے لیے اس کا اردو ترجمہ شامل کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس کے ڈیفالٹ سٹائل کی اردو کسٹمائزیشن کی جاتی ہے اور اس میں اردو اوپن پیڈ انٹگریٹ کیا جاتا ہے۔ اردو وی بلیٹن کا ڈیمو خود محفل فورم پر دیکھا جا سکتا ہے۔ محفل فورم کو گزشتہ سال سی ایچ موڈ فورم سے وی بلیٹن پر منتقل کیا گیا۔ اس منتقلی کے بارے میں یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔ شروع میں وی بلیٹن کا ترجمہ اردو مجلس کے عبدالرحمن نے فراہم کیا۔ اس سال محفل فورم کو وی بلیٹن کے نئے ورژن پر اپگریڈ کیا گیا تو اس پر شاکرالقادری صاحب کے فراہم کردہ اردو ترجمہ کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ میں نے اس ترجمہ ضروری ترمیم اور اضافہ بھی کیا ہے۔

روابط:

- وی بلیٹن سائٹ
- وی بلیٹن ڈاٹ آرگ، وی بلیٹن کے موڈز اور ہیکس کا ریسورس
- وی بلیٹن میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن کا موڈ

فی الحال وی بلٹن اردو فارمز کی تعداد بھی تھوڑی ہے اور ان فارمز کی رفتار بھی انگریزی وی بلٹنز کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ وی بلٹن ایک طاقت ور فورم سافٹ ویر ہے۔ اس میں اردو کیلئے مزید بہتری کی ضرورت ہے!
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، یہ کہنا درست نہیں ہے کہ اردو وی بلیٹن کی رفتار انگریزی فورمز کے مقابلے میں کم ہے۔ رفتار کا زبان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کا تعلق سرور کنفگریشن اور سائٹ پر ٹریفک کی صورتحال سے ہے۔ کچھ عرصے پہلے تک اس کی رفتار انگریزی فورمز کے مقابلے کی ہی تھی۔ اپگریڈ کے بعد ہم نے php5 پر سوئچ کیا ہے جس سے رفتار پر کچھ اثر پڑا ہے۔ بہرحال ہم اس کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس وقت وی بلیٹن پر مبنی تین اردو فورمز آپریٹ کر رہی ہیں جو کہ اتنی کم تعداد بھی نہیں ہے۔
 

arifkarim

معطل
عارف، یہ کہنا درست نہیں ہے کہ اردو وی بلیٹن کی رفتار انگریزی فورمز کے مقابلے میں کم ہے۔ رفتار کا زبان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کا تعلق سرور کنفگریشن اور سائٹ پر ٹریفک کی صورتحال سے ہے۔ کچھ عرصے پہلے تک اس کی رفتار انگریزی فورمز کے مقابلے کی ہی تھی۔ اپگریڈ کے بعد ہم نے Php5 پر سوئچ کیا ہے جس سے رفتار پر کچھ اثر پڑا ہے۔ بہرحال ہم اس کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس وقت وی بلیٹن پر مبنی تین اردو فورمز آپریٹ کر رہی ہیں جو کہ اتنی کم تعداد بھی نہیں ہے۔

شکریہ نبیل، دراصل وی بلٹن کے باقی اردو فارمزبھی اکثر محفل کی طرح ری ایکٹ کرتے ہیں، اسلئے مجھے تشویش ہوئی کہ یہ زبان کا مسئلہ ہے۔ سرور کنفیجوریشن کو تو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ میں نےبہت سے وی بلٹن ایرانی و عربی فارمز، انگلش کی طرح تیز رفتار دیکھیں ہیں!
 
نبیل بھیا! کسی سافٹ وئیر کی لینگویج فائلز کا ترجمہ کرنے کے بارے میں تو معلومات دستیاب ہیں۔ کیا کسی سافٹ وئیر میں اوپن پیڈ انٹیگر کرنا زیادہ مشکل مرحلہ ہوتا ہے؟ کیا اس بارے میں بھی کہیں معلومات مل سکتی ہیں؟
 
Top