اردو فائل اپلوڈر

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحيم

اس چھوٹے سے اردو سکرپٹ سے آپ اپني ويب سائٹ کے سرور پر بغير ايف ٹي پي کلائنٹ کے فائليں اپلوڈ کرسکتے ہيں..

سب سے پہلے آپ setting.php کھوليے اور اس ميں مندرجہ ذيل طريقے سے سيٹنگ کيجيے:

اگر بذريعہ پاس ورڈ فائليں اپلوڈ کرني ہيں تو Yes لکھيے ورنہ No اگر آپ Yes لکھيں گے تو وہي لوگ فائليں اپلوڈ کرسکيں گے جنہيں پاس ورڈ معلوم ہوگا اور No لکھنے سے کوئي بھي شخص فائليں اپلوڈ کرسکتا ہے
[align=left:13b6efb206]$ADMIN[RequirePass] = "No";[/align:13b6efb206]

اگر اوپر Yes منتخب کيا ہے تو پاس ورڈ لکھيے ورنہ ايسے ہي رہنے ديجيے
[align=left:13b6efb206]$ADMIN[Password] = "";[/align:13b6efb206]

ايک ساتھ فائليں اپلوڈ کرنے کي تعداد جيسے 5 يا 2 يا جو عدد آپ چاہيں لکھ ديں
[align=left:13b6efb206]$ADMIN[UploadNum] = "5";[/align:13b6efb206]

يہاں اس فولڈر کا نام تجويز کريں جس ميں فائليں اپلوڈ ہوکر سٹور ہوں گي بہتر ہے کہ اسے ايسے ہي چھوڑ ديں
[align=left:13b6efb206]$ADMIN[directory] = "uploads";[/align:13b6efb206]

اب پورا UrduFileUploader فولڈر اپنے سرور پر اپلوڈ کرديں آخر ميں uploads فولڈر کا پرميشن 777 کرديں..

اب uploader.php کو اپنے براؤزر سے کال کريں اور فائليں اپلوڈ کرنا شروع کريں :D

88887ne.jpg


ڈاونلوڈ يہاں سے

واللہ الموفق
 
Top