اردو سے انگریزی میں تبدیلی کا شارٹ کٹ

سیفی

محفلین
السلام علیکم۔۔۔۔۔۔

ایک چیز کافی دیر سے ذہن میں آرہی تھی کہ محفل میں پیغام لکھتے ہوئے اردو سے انگریزی کیفیت میں جانا ہو تو نیچے ریڈیو بٹن پر کلک کرنا پڑتا ہے اور پھر اردو میں واپس آنے کے لئے بھی اتنی ہی تکلیف کرنی پڑتی ہے۔۔۔۔۔

کیا اس کا کوئی کی بورڈ شارٹ کٹ ہے۔۔۔۔۔اگر نہیں ہے تو پیش کارانِ محفل کی خدمت میں استدعا ہے کہ مطلوبہ سہولت دی جائے۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیفی بھائی، اس مسئلہ کا حل اصولی طور پر تو بہت آسان ہے کہ کسی کی بورڈ شارٹ کٹ کو اس کام کے لیے مختص کر دیا جائے۔ عملی طور پر صورتحال یہ ہے کہ مجھے اس وقت کوئی کی بورڈ شارٹ کٹ نہیں مل رہا جو کسی اور جگہ استعمال نہ ہو رہا ہو۔ CTRL اور ALT کے تمام کمبینیشن ایکسپلورر یا فائر فاکس میں استعمال ہورہے ہیں۔ ایک دو شاید بچ گئے ہوں۔ آپ ہی بتائیں آخر کونسا شارٹ کٹ اس کے لیے استعمال کیا جائے؟
 

دوست

محفلین
Ctrl + Space
ان پیچ میں اردو سے انگریزی اور انگریزی سے اردو میں آنے کے لیئے یہی استعمال ہوتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شاکر۔ میں ابھی انتظار کرتا ہوں کہ باقیوں کا اس بارے میں کیا کہنا ہے۔ اس کے بعد دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ کی-کمبینیشن جاوا سکرپٹ کے قابو بھی آتا ہے کہ نہیں۔ کیا آپ کو یقین ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر یا فائرفاکس میں اس شارٹ کٹ سے اور کوئی کام نہیں لیا جاتا؟
 
Ctrl+Space سے صفحہ نیچے چلا جاتا ہے، اسکا مطلب ہے کہ یہ کمانڈ پہلے سے ہی انٹر نیٹ ایکسپلورر میں استعمال شدہ ہے البتہ Alt+L کی کمانڈ انٹر نیٹ ایکسپلورر میں استعمال ہو سکتی ہے۔ البتہ آپ لوگ بھی اس کو دیگر براؤزرز پر تجربہ کرکے دیکھ لیں۔
 

جیسبادی

محفلین
اگر آپ XP استعمال کر رہے ہو تو اسکا شارٹ کٹ ALT-SHIFT ہے۔ بائیں طرف والا۔ بشرطیکہ آپ نے کنٹرول پینل میں سیٹ کیا ہو LANGUAGES سیٹ کرتے وقت۔

اگر ویب پیڈ کی وجہ سے مسلئہ ہے تو آپ جاواسکرپٹ بند کر سکتے ہو۔
 

بدتمیز

محفلین
سلام
انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائر فوکس، دونوں میں space-bar سے صفحہ نیچے کو جاتا ہے جبکہ shift + space دبانے سے صفحہ اوپر کی جانب سکرول ہوتا ہے۔ (ctrl+shift سے بھی صفحہ نیچے کی جانب سکرول ہوتا ہے)
لہذا اس ناچیز کی رائے میں ctrl+shift شائد صیح ہی رہے۔
ویسے میں تو english کے ریڈیو بٹن پر کلک کرتا ہوں اس کے بعد اگر انگلش میں لکھنا ہو تو ایسے ہی لکھ لیتا ہوں اور اگر اردو میں لکھنا ہو تو بجائے اردو کے ریڈیو بٹن پر کلک کرنے کے alt + shift کو دبا کر اپنے سیسٹم کا اردو کی بورڈ استعمال کر لیتا ہوں۔
 

سیفی

محفلین
نبیل بھیا۔۔۔۔۔

شارٹ کٹ ختم ہونے سے تو مجھے لگتا ہے کہ ایک آدھ اضافی بٹن جیب میں رکھنا پڑے گا۔۔۔۔۔۔جب کمی محسوس ہوئی لگا لیا۔۔۔۔ :lol:
 
Top