اردو سیٹس

الف نظامی

لائبریرین
کیا کسی نے گوگل سیٹس کو ملاحظہ کیا ہے ، اس میں کوئی کی ورڈ دینے سے گوگل اس سے متعلقہ کئی کی ورڈ بتاتا ہے۔
اس طرز پر اردو سیٹس بنانے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ جبکہ اردو لغت کا ڈیٹا اس مقصد کے لیے استمعال کیا جاسکتا ہے
گوگل سیٹس : http://labs.google.com/sets
 
راجہ میں نے دیکھا ہے مگر آپ کے ذہن میں کیا ہے یہ واضح نہیں ہوسکا۔ ہم سیٹس بنا کر کس جگہ استعمال کرسکیں گے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
  1. اردو متن میں لفظ کا ، کے یا کی سے پہلے موجود لفظ اور بعد والا لفظ باہمی تعلق رکھتے ہیں۔یعنی اردو متن کے ذخیرہ میں موجود مرکباتِ اضافی میں سے مضاف اور مضاف الیہ علیحدہ کر لیے جائیں اور انہیں ایک ڈیٹا بیس میں دو کالمز میں جمع کر دیا جائے۔ اس کے بعد ڈیٹا بیس کو سارٹ کرنے کے بعد ایک کالم میں جن الفاظ کی تکرار ہوتی ہے ان کے سامنے دوسرے کالم میں موجود الفاظ بھی پہلے لفظ سے کچھ نسبت رکھتے ہوں گے۔
  2. اسی طرح "و" کے ذریعے تشکیل پانے والے مرکبات میں بھی باہمی نسبت ہوتی ہے
دوست ابن سعید نبیل
 
آخری تدوین:
Top