اردو سیارہ ورکشاپ

زکریا بھائی نے اس کو ڈاؤن کر رکھا ہے اور بعض تبدیلیاں زیر مشاہدہ ہیں۔ اس کے بحال کرنے میں وقت نہیں لگنا چاہئے بشرطیکہ ہم مناسب نتائج اخذ کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔ نیز یہ کہ یہ کام زکریا بھائی کی فرصت پر بھی منحصر ہے۔ اس لئے ہم کوئی حتمی وقت بتا پانے سے قاصر ہیں۔
 

بلال

محفلین
شکریہ سعود بھائی۔
ویسے فی الحال تو اردو سیارہ چل رہا ہے۔ امید اور دعا یہی ہے کہ یہ اسی طرح چلتا رہے گا۔
 
محترم عقیل قریشی صاحب، اردو محفل میں خوش آمدید۔ آپ چاہیں تو تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کرا کے اپنے پیغامات کی تعداد بھی بڑھا سکتے ہیں اور اسی بہانے محفلین کو آپکی شخصیت سے آگاہی بھی حاصل ہو جائے گی۔ امید ہے کہ آپ کا وقت محفل میں اچھا گزرے گا۔
 
جمعہ کی رات کو سیارہ کو بحال کر دیا تھا۔ اگر معاملات ٹھیک چلتے رہے تو بحال ہی رہے گا۔

ہم نے ڈریم ہوسٹ سے چیٹ کرنے کے بعد ایک سپورٹ ٹکٹ کھولا تھا۔ اس میں روزآنہ کئی دفعہ ہونے والی میموری اورفلو کے باعث کریش کا ذکر تھا۔ یہ بات ہمیں ان کی سپورٹ ٹیم نے کریش لاگ دیکھ کر بتائی تھی۔ دیکھتے ہیں کہ ان کا کیا جواب ہوتا ہے۔
 
Top