اردو سلیکس 2 کے استعمال کے بارے میں اپنے تجربات شئیر کریں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اردو سلیکس 2 کی تیاری بلاشبہ اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ کا ایک انقلابی سنگ میل سمجھا جا سکتا ہے۔ میرے خیال میں ابھی اس کے استعمال کے بارے میں خبر آہستہ آہستہ ہی ملنی شروع ہو گی کیونکہ یہ قدرے بھاری بھرکم ڈاؤنلوڈ ہے، اگرچہ عام لینکس ڈسٹربیوشنز کے مقابلے میں یہ کہیں چھوٹے سائز کی ہے۔

اس تھریڈ کو شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ اردو سلیکس 2 کو استعمال کرنے بارے میں اپنے تجربات یہاں شئیر کریں۔ میں چاہتا ہوں کہ اردو سلیکس 2 کا استعمال عام ہو۔ یہ آزاد مصدر اور اردو زبان دونوں کی ترویج کے لیے بہتر ہوگا، اور اس سے لینکس میں اردو کی آویزش پر مزید کام کا امکان بھی پیدا ہوگا۔

میں نے اپنے گھر کے کمپیوٹر میں وی ایم ویر کے ذریعے اردو سلیکس 2 چلانے کی کوشش کی لیکن وہاں وی ایم ویر ہی جواب دے گیا۔ اب میں نے آفس کے کمپیوٹر پر مائیکروسوفٹ کے ورچوئل پی سی کے ذریعے ایک ورچوئل مشین بنا کر اس سے اردو سلیکس 2 کو بوٹ کیا ہے اور یہ اس پر صحیح چل رہا ہے۔ میں جلد ہی اس کے بارے میں مزید تفصیل اور اس کے سکرین شاٹ پیش کروں گا۔
والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
اردو سلیکس پر فائر فاکس میں اردو فونٹس کی رینڈرنگ تو زبردست ہو رہی ہے، لیکن فائرفاکس بار بار کریش کر رہا ہے۔
 
مکی

معطل
اردو سلیکس پر فائر فاکس میں اردو فونٹس کی رینڈرنگ تو زبردست ہو رہی ہے، لیکن فائرفاکس بار بار کریش کر رہا ہے۔

عجیب مسئلہ بیان کیا ہے نبیل بھائی.. میں نے گھنٹوں استعمال کیا ہے لیکن فائر فاکس ایک بار بھی کریش نہیں ہوا.. کیا یہ ان صفحات پر کریش ہو رہا ہے جن میں فلیش ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
مکی بھائی، میں دراصل اردو سلیکس کو ورچوئل پی سی کی ورچوئل مشین میں چلا رہا ہوں، ہو سکتا ہے اسی لیے کوئی مسئلہ آ رہا ہو۔ میں اسے وی ایم ویر میں چلانے کی کوشش کروں گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے وی ایم ویر رن کرنےکے لیے یہ حل نکالا ہے کہ میں اب ونڈوز وسٹا کا ایڈمنسٹریٹر اکاؤنٹ استعمال کر رہا ہوں۔ وسٹا میں ایڈمنسٹریٹر اکاؤنٹ ظاہر کرنے کے لیے کمانڈ لائن پر ذیل کی کمانڈ رن کریں:

کوڈ:
net user administrator /active:yes

اس کے بعد آپ لاگ آؤٹ کریں تو آپ کو ایڈمنسٹریٹر اکاؤنٹ نظر آ جائے گا۔ اس سے لاگ ان کریں اور وی ایم ویر رن کریں تو اس کے بعد اس میں ورچوئل مشین درست رن کرنی چاہیے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں ذیل میں ونڈوز اور اردو سلیکس میں نستعلیق فونٹس کی رینڈرنگ کے سکرین شاٹ پیش کر رہا ہوں۔

پہلا سکرین شاٹ ونڈوز وسٹا میں انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 پر لیا گیا ہے۔

scn_windows.gif

دوسرا سکرین شاٹ اردو سلیکس میں فائرفاکس پر لیا گیا ہے۔

scn_slax.gif
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس کے بارے میں تو ٹائپوگرافی کے ماہرین بہتر رائے دے سکیں گے کہ کہاں نوری نستعلیق فونٹ کی رینڈرنگ بہتر ہے۔ مجھے بالا کے تقابل میں اردو سلیکس پر نوری نستعلیق فونٹ کی رینڈرنگ قدرے بہتر نظر آ رہی ہے جبکہ ونڈوز اور ایکسپلورر میں اوپن ٹائپ کرننگ غالبا بہتر ہے۔
 
arifkarim

درست فرمایا۔ میری لاکھ کوشش کے باوجود انٹرنیٹ اکسپلورر 8 پر نستعلیق فانٹس کی رینڈرنگ اسموتھ نہیں‌ہو سکی ہے۔ حالانکہ میں نے کلئیر ٹائپ اور دوسری اسٹینڈرڈ رینڈرنگ دونوں پر تجربات کئے تھے۔
ونڈوز کے فائر فاکس 3 پر بھی قریباً یہی نتیجہ ہے :(
اسکے برعکس سلیکس اور لینکس پلیٹ فارمز کی فانٹس رینڈرنگ لاجواب ہے۔ میں نہیں جانتا کہ اسکے ڈویلپرز نے کونسی الگوردھم یا انجن اپنایا ہے۔ لیکن ونڈوز کو مات کرگیا!:)
ونڈوز کے فانٹس میں اسموتھ رینڈرنگ کی ناکامی کی ایک اور وجہ یہ ہے بھی ہے کہ یہاں پر فانٹس کے اندر Hinting کا تقاضا کیا گیا ہے۔ جوکہ لاطینی فانٹس کے چند سو گلفس تک تو ٹھیک ہے مینولی کیا جا سکتا ہے۔ البتہ نوری نستعلیق فانٹ کے ۲۵۰۰۰ سے زائد لگیچرز پر کرنا ایک حماقت ہے۔ اسلئے میری رائے میں ونڈوز کو لینکس سے سیکھنا چاہیئے۔۔۔۔۔

جہاں تک جمیل نوری نستعلیق کی کرننگ کا سوال ہے تو وہ اسمیں شامل ہے ہی نہیں۔ البتہ اردو اسپیس اور لاطینی اسپیس مختلف ہے۔ یہ مختلف اسپیسز انٹرنیٹ اکسپلورر اور اوپرا براؤزر پر درست رینڈر ہو جاتی ہے۔ جبکہ فائر فاکس پر مختلف نوعیت کا رینڈرگ انجن ہونے کے باعث صرف لاطینی اسپیس ہی کام کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں پلیٹ فارمز: ونڈوز اور سلیکس میں فائر فاکس پر نستعلیق فانٹس کی رینڈرنگ میں اسپیس زیادہ ہے!
 
فہیم

لائبریرین
ڈاؤنلوڈ کیا۔
سی ڈی برن کی۔
چلایا
ٹھیک سے چل گیا۔

دو مسئلے
ایک وہی انٹرنیٹ‌کا کہ خود سے وی پی این بنانا پڑے گا۔
بتادیں مکی بھائی یہ کیسے ہوگا۔

دوسرا یہ کہ میرے کمپیوٹر کی ڈرائیو کا راستہ کہاں سے ملے گا؟
 
میں نے آپ کے کہنے پر وی پی این کی سپورٹ شامل کرنے کی کوشش کی تھی مگر اس کے جی یو آئی کے لیے کافی سارے پیکجز کی ضرورت تھی جس سے حجم کافی بڑھ جاتا، سلیکس کی سائٹ پر اوپن وی پی این کا ماڈیول موجود ہے تاہم وہ صرف کمانڈ لائن ٹول ہے، اگر آپ اس کے ذریعے کنکشن بنا سکتے ہیں تو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرلیں..

آپ کے پارٹیشن ذیل کے پاتھ پر ملیں گے:

کوڈ:
/mnt

اس کے علاوہ آپ پی سی مین فائل منیجر بھی استعمال کر سکتے ہیں، اس کی بغلی پٹی میں آپ کے تمام پارٹیشن نظر آرہے ہوں گے..
 
خواجہ طلحہ

محفلین
میں نے رات ڈاونلوڈ مکمل کی ہے.اور صبح یو ایس بی میں انسٹال کرنے کی کوشش کی
میں نے سی ڈی سے ڈیٹا کا پی کرکے یو ایس میں ڈالا اور بوٹ کے فولڈ میں موجود bootinst.bat نامی فا ئل چلائی .
لیکن یو ایس بی سے بوٹ کرنے پر ذیل کا ایرر آتا ہے.
Boot Error
 
کیا آپ نے یو ایس بی فارمیٹ کی تھی؟ اور کیا آپ نے bootinst.bat میں ظاہر ہونے والی ہدایات پر عمل کیا تھا؟
 
خواجہ طلحہ

محفلین
پیارے مکی بھیا۔ دونوں کام کیے ہیں۔
اور اس ایرر کے بعد کچھ سرچ بھی کی تھی جس سے مجھے لگا کہ شاید یہ ہارڈ ڈسک پرٹیشن کا مسئلہ ہے۔
میں نے جس پی سی سے فلیش ڈرائیو کو بوٹ ایبل بنانے کی کوشش کی تھی اس میں ونڈوز پرائمری ڈسک (یعنی سی ڈرائیو)پر نہیں تھی۔شاید اس وجہ سے یہ مسئلہ ہوا ہے۔
ابھی میں نے دوسرے سسٹم سے جس میں ونڈوز ایکس پی سی ڈرائیو میں ہے،اردو سلیکس کو بہت آسانی سے یو ایس بی فلیش ڈرإئیو میں انسٹال کرلیا ہے۔طریقہ یہ ہے۔
یو ایس بی کو فارمیٹ کیا۔
ون زپ سے آئی ایس او کو فلیش میں ایکسٹریکٹ کیا۔
یو ایس بی میں‌موجود بوٹ کے فولڈ سے bootinst.bat والی فائل چلإئی۔
پی سی بوٹ سٹینگ سے بوٹ کی سٹینگ کو فلیش ڈرإئیو سیٹ کیا۔
اور اردو سلیکس کو دونوں سسٹم پر باری باری ٹرإئی کیا۔
بس ایک سسٹم کی محفوظ سیٹنگ دوسرے پر نہیں چل سکی ۔دوسرے پر چلانے کے لیے سپلیش سکرین سے فریش والا آپشن چننا پڑتا ہے۔
 
ناصر عاقل

محفلین
مکی بھائی! یو ایس بی سے بوٹ کرنے پر بوٹ ٹھیک ہوتا ہے پر آخر میں یہ ایرر آ رہا ہے۔
fatal server error
bad valuators reported for device dragonrise inc. generic usb joystic
xdm error (pid6657):fatel 10 error 104 (connection reset by peer)
xdm error (pid6630):server crash rate too high: removing display:0
اس کے بعد رک جاتا ہے۔
 
بوٹ کے مختلف آپشن ٹرائی کریں، سی ڈی سے بوٹ کر کے دیکھیں، اپنے سسٹم کی کنفگریشن اور ڈسپلے کارڈ کے بارے میں بتائیں، دوسرے کسی کمپیوٹر پر چلاکر دیکھیں، آئی ایس او کا md5sum چیک کریں، ممکنہ طور پر ڈاؤنلوڈ کرپٹ ہوسکتا ہے.
 
فہیم

لائبریرین
میں نے آپ کے کہنے پر وی پی این کی سپورٹ شامل کرنے کی کوشش کی تھی مگر اس کے جی یو آئی کے لیے کافی سارے پیکجز کی ضرورت تھی جس سے حجم کافی بڑھ جاتا، سلیکس کی سائٹ پر اوپن وی پی این کا ماڈیول موجود ہے تاہم وہ صرف کمانڈ لائن ٹول ہے، اگر آپ اس کے ذریعے کنکشن بنا سکتے ہیں تو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرلیں..

آپ کے پارٹیشن ذیل کے پاتھ پر ملیں گے:

کوڈ:
/mnt

اس کے علاوہ آپ پی سی مین فائل منیجر بھی استعمال کر سکتے ہیں، اس کی بغلی پٹی میں آپ کے تمام پارٹیشن نظر آرہے ہوں گے..

پارٹیشن والا مسئلہ تو حل ہوگیا۔

لیکن انٹرنیٹ:worried:
 
ناصر عاقل

محفلین
بوٹ کے مختلف آپشن ٹرائی کریں، سی ڈی سے بوٹ کر کے دیکھیں، اپنے سسٹم کی کنفگریشن اور ڈسپلے کارڈ کے بارے میں بتائیں، دوسرے کسی کمپیوٹر پر چلاکر دیکھیں، آئی ایس او کا md5sum چیک کریں، ممکنہ طور پر ڈاؤنلوڈ کرپٹ ہوسکتا ہے.

z-ati-8-12-fglrx-automatic-k2-6-27-8.lzm فائل ڈیلیٹ کرنے پر یو ایس بی سے بے غیر ایرر کے اردو سلیکس چل گئی۔ کیا اس فائل کا تعلق ڈسلے کارڈ سے ہے؟
ماشااللہ بہت اچھا کام کیا ہے-
 
Top