اردو سلیکس یو ایس بی میں انسٹال کریں

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ اردو سلیکس کو یو ایس بی میں انسٹال کیا جاسکتا ہے اس طرح آپ اسے آسانی سے کہیں بھی کسی بھی کمپیوٹر میں چلا سکتے ہیں اور بغیر کسی ٹینشن کے لینکس کا لطف اٹھا سکتے ہیں..

ہم فرض کرتے ہیں کہ آپ ونڈوز استعمال کر رہے ہیں اور آپ نے اردو سلیکس ڈاونلوڈ کرکے اس کا امیج سی ڈی پر burn کرلیا ہے..

سی ڈی ڈرائیو جو کہ عموما E ہوتی ہے میں اردو سلیکس کی سی ڈی لگائیں اور اسے براؤز کریں اس میں make_disk.bat ملاحظہ کریں، یہی فائل اردو سلیکس کو یو ایس بی پر کاپی کرکے اسے بوٹبل بنائے گی.

سی ڈی ڈرائیو میں لگی رہنے دیں اور اپنی یو ایس بی لگا کر fat32 فائل سسٹم میں فارمیٹ کرلیں، سٹارٹ مینیو میں run پر کلک کرکے اس میں cmd لکھیں اس سے کمانڈ پرمپٹ چل جائے گا، کمانڈ پرمپٹ میں یہ کمانڈ لکھیں:

کوڈ:
E:
یا سی ڈی ڈرائیو کا جو بھی لیٹر ہو لکھ کر انٹر دبائیں اس طرح آپ سی ڈی پر منتقل ہوجائیں گے، اب یہ کمانڈ لکھ کر انٹر دبائیں:

کوڈ:
make_disk.bat G:\
یہاں G کی جگہ اپنی یو ایس بی ڈرائیو کا لیٹر لکھیں اس طرح سی ڈی کا تمام ڈیٹا یو ایس بی میں کاپی ہونے کا عمل شروع ہوجائے گا اور یو ایس بی بوٹبل ہوجائے گی.

کاپی کا عمل مکمل ہونے کے بعد سی ڈی نکال لیں اور سسٹم کو ری سٹارٹ کرکے بائیوس میں جاکر بوٹ سیکونس میں یو ایس بی کو پہلے نمبر پر کردیں، اب یو ایس بی سے بوٹ کریں اور یو ایس بی میں اردو سلیکس کا لطف اٹھائیں.

ذیل کی تصویر اس پورے عمل کی بخوبی وضاحت کر رہی ہے:

03fz5.png


واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
بھائی جی اگر سی ڈ‌ی رائٹر نہ ہو تو؟
کیا آئسو امیج کو ان زپ کرکے اس سے ایسے ہی کام لے سکتے ہیں؟
میرا مطلب ہے اس سے انسٹالیشن تو ہوگی نا؟
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن رحیم

بالکل جناب آئی ایس او امیج کو الٹرا آئی ایس او یا ونرار سے کسی ڈرائیو میں ایکسٹریکٹ کرکے بھی یہ کام کیا جاسکتا ہے..

واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
مزید سوال: اور اگر یو ایس بی بھی نہ ہو تو؟ ;)
مزید جواب: پھر ہاتھوں کا پیالہ بنا کر اس میں انسٹالیشن فرما لیں۔
 
Top