اردو سلیکس یو ایس بی میں انسٹال کریں

مکی نے 'اردو سلیکس لینکس' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 21, 2007

  1. مکی

    مکی معطل

    مراسلے:
    939
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ اردو سلیکس کو یو ایس بی میں انسٹال کیا جاسکتا ہے اس طرح آپ اسے آسانی سے کہیں بھی کسی بھی کمپیوٹر میں چلا سکتے ہیں اور بغیر کسی ٹینشن کے لینکس کا لطف اٹھا سکتے ہیں..

    ہم فرض کرتے ہیں کہ آپ ونڈوز استعمال کر رہے ہیں اور آپ نے اردو سلیکس ڈاونلوڈ کرکے اس کا امیج سی ڈی پر burn کرلیا ہے..

    سی ڈی ڈرائیو جو کہ عموما E ہوتی ہے میں اردو سلیکس کی سی ڈی لگائیں اور اسے براؤز کریں اس میں make_disk.bat ملاحظہ کریں، یہی فائل اردو سلیکس کو یو ایس بی پر کاپی کرکے اسے بوٹبل بنائے گی.

    سی ڈی ڈرائیو میں لگی رہنے دیں اور اپنی یو ایس بی لگا کر fat32 فائل سسٹم میں فارمیٹ کرلیں، سٹارٹ مینیو میں run پر کلک کرکے اس میں cmd لکھیں اس سے کمانڈ پرمپٹ چل جائے گا، کمانڈ پرمپٹ میں یہ کمانڈ لکھیں:

    کوڈ:
    E:
    یا سی ڈی ڈرائیو کا جو بھی لیٹر ہو لکھ کر انٹر دبائیں اس طرح آپ سی ڈی پر منتقل ہوجائیں گے، اب یہ کمانڈ لکھ کر انٹر دبائیں:

    کوڈ:
    make_disk.bat G:\
    یہاں G کی جگہ اپنی یو ایس بی ڈرائیو کا لیٹر لکھیں اس طرح سی ڈی کا تمام ڈیٹا یو ایس بی میں کاپی ہونے کا عمل شروع ہوجائے گا اور یو ایس بی بوٹبل ہوجائے گی.

    کاپی کا عمل مکمل ہونے کے بعد سی ڈی نکال لیں اور سسٹم کو ری سٹارٹ کرکے بائیوس میں جاکر بوٹ سیکونس میں یو ایس بی کو پہلے نمبر پر کردیں، اب یو ایس بی سے بوٹ کریں اور یو ایس بی میں اردو سلیکس کا لطف اٹھائیں.

    ذیل کی تصویر اس پورے عمل کی بخوبی وضاحت کر رہی ہے:

    [​IMG]

    واللہ الموفق
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  2. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,081
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    بھائی جی اگر سی ڈ‌ی رائٹر نہ ہو تو؟
    کیا آئسو امیج کو ان زپ کرکے اس سے ایسے ہی کام لے سکتے ہیں؟
    میرا مطلب ہے اس سے انسٹالیشن تو ہوگی نا؟
     
  3. مکی

    مکی معطل

    مراسلے:
    939
    بسم اللہ الرحمن رحیم

    بالکل جناب آئی ایس او امیج کو الٹرا آئی ایس او یا ونرار سے کسی ڈرائیو میں ایکسٹریکٹ کرکے بھی یہ کام کیا جاسکتا ہے..

    واللہ الموفق
     
  4. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,081
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    مزید سوال: اور اگر یو ایس بی بھی نہ ہو تو؟ ;)
    مزید جواب: پھر ہاتھوں کا پیالہ بنا کر اس میں انسٹالیشن فرما لیں۔
     
  5. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    مزید در مزید جواب: اور دل ہی دل کے کمپیوٹر پر چلا کر لطف اندوز ہوں;)
     
  6. نصیرحیدر

    نصیرحیدر محفلین

    مراسلے:
    127
    مزید سوال ،اگر ہاتھوں کا پیالہ بنا کر انسٹالیشن کی گئی تو کیا پھر بھی سٹیبل رہے گی؟:):)
     
  7. نصیرحیدر

    نصیرحیدر محفلین

    مراسلے:
    127
    جزاک اللہ خیر
     

اس صفحے کی تشہیر