اردو سلیکس کی سیٹنگ محفوظ کریں

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

عام طور پر کسی لائیو ڈیسٹرو میں کی گئی سیٹنگز محفوظ نہیں ہوتیں اور دوبارہ چلانے پر سیٹنگز دوبارہ کرنی پڑتی ہیں چاہے یہ لائیو ڈیسٹرو سی ڈی سے چلائی جارہی ہو یا یو ایس بی سے.. لیکن اردو سلیکس میں یہ بالکل ممکن ہے.. آپ چاہے اسے سی ڈی سے چلائیں یا یو ایس بی سے دونوں صورتوں میں آپ اپنی کئی گئی سیٹنگز کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور دوبارہ چلانے پر آپ کو اپنی سیٹنگز دوبارہ نہیں کرنی پڑتیں.. مثلاً آپ ڈیسک ٹاپ پر اپنے پسندیدہ پروگراموں کے شارٹ کٹ بناتے ہیں، فائلیں اتارتے ہیں، تھیم اور وال پیپر تبدیل کرتے ہیں، فائر فاکس یا کنکرر میں پسندیدہ ویب سائٹس کے روابط شامل کرتے ہیں یا کوئی سوفٹ ویئر انسٹال کرتے ہیں..

اس کا طریقہ کار نہایت آسان ہے.. اردو سلیکس کی سی ڈی براؤز کریں.. اور slaxsave.zip نامی فائل کو تلاش کرکے اسے ان زِپ کریں.. اس میں سے چار مزید زِپ فائلیں برآمد ہوں گی جن کے نام یہ ہیں:

save1024.zip
save128.zip
save256.zip
save512.zip

ان چاروں فائلوں میں سے آپ چاہے کسی فائل کو بھی ان زِپ کریں اس میں سے صرف slaxsave.dat نامی فائل ہی برآمد ہوگی..

اگر آپ پہلی فائل کو ان زِپ کریں گے تو اس میں سے جو slaxsave.dat نامی فائل برآمد ہوگی اس کا حجم ایک گیگابائٹ ہوگا اور وہ ان زِپ ہونے میں اتنا ہی وقت لے گی جتنا کہ ایک گیگا بائٹ کی فائل کو ان زِپ کرنے میں لگنا چاہیے حالانکہ ان زِپ کرنے سے پہلے اس کا حجم صرف چند کلو بائٹ ہی ہوگا..

اسی طرح دوسری فائل کو ان زِپ کرنے پر 128 میگابائٹ کی slaxsave.dat فائل برآمد ہوگی تیسری سے 256 اور چوتھی سے 512 کی..

آپ نے کرنا صرف اتنا ہے کہ اپنی ہارڈ ڈسک کے حجم کے مطابق یا اپنی ہارڈ ڈسک سے جتنا حجم آپ اردو سلیکس کے لیے مخصوص کرنا چاہتے ہیں ان میں سے ایک فائل منتخب کرنی ہے اور اسے ان زِپ کرکے اس سے برآمد ہونے والی slaxsave.dat کو اپنی ہارڈ ڈسک کے کسی بھی fat32 فائل سسٹم کے پارٹیشن میں روٹ پر کاپی کردینا ہے.. روٹ سے مراد یہ ہے کہ اسے کسی فولڈر میں نہیں ڈالنا ورنہ یہ کام نہیں کرے گی.. پارٹیشن لازمی fat32 ہونا چاہیے کیونکہ ntfs پر لینکس نہیں لکھ سکتا..

لیجیے جناب کام ہوگیا.. اب آپ اردو سلیکس کو چاہے یو ایس بی سے چلائیں یا سی ڈی سے.. بوٹنگ کے دوران وہ خود ہی اس فائل کو ڈیٹیکٹ کرکے اس کا استعمال کرنا شروع کردے گی.. اور اب آپ چاہے جو بھی سیٹنگ کریں وہ خود بخود محفوظ ہوتی چلی جائے گی جیسے آپ لائیو نہیں حقیقی سسٹم پر کام کر رہے ہوں..

واللہ الموفق
 
Top