اردو سارٹنگ۔۔۔MySQL Database میں

سلام!
میں My SQL Database میں اردو میں کام کر رہا ہوں۔ اور مجھے بھی اس میں اردو حروف تہجی کے اعتبار سےsorting کی ضرورت ہے۔ اگر کسی کو پتہ ہو یا اس کے متعلقہ PHPکی یا MySQLکی کسی لائبریری یا فنکشن کا پتہ ہو تو لازمی مطلع فرمائے۔

ابو بکر
 

الف نظامی

لائبریرین
انگلش ٹیکسٹ کو سارٹ کرنے والے فنکشن سے تو مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے کیونکہ اردو حروف کے یونیکوڈ ترتیب سے نہیں ہیں۔ خود کوئی فنکشن لکھنا پڑئے گا۔
 

زیک

مسافر
مائی‌ایس‌قیو‌ایل میں sorting کے لئے collations کو define کیا گیا ہے۔ مگر اردو یونیکوڈ کی کوئی collation کسی نے نہیں بنائی۔ اگر آپ utf8_general_ci (جو utf8 کے لئے ڈیفالٹ ہے) استعمال کریں تو یونیکوڈ کے character codes کی ترتیب سے sorting ہو گی۔

میری نظر سے ایسا کوئی پی‌ایچ‌پی فنکشن نہیں گزرا جو اردو sorting کرے۔ آپ کو خود لکھنا پڑے گا۔ ایک مسئلہ پی‌ایچ‌پی میں یونیکوڈ‌کی سپورٹ کی کم ہے کس کی وجہ سے یہ sorting algorithm کچھ مشکل ہو گا۔ اس بارے میں یہاں اور یہاں دیکھیں۔
 
سلام!
مدد کا شکریہ ! اس کا ایک طریقہ تو یہ ہو سکتا ہے کہ میں خود سے کوئی ایسی Query بنا لوں جو میرے دیٹا کو سارٹ کر دے۔ کچھ محنت کرنے سے یہ تو بن سکتی ہے۔ لیکن یہ مسئلے کا کوئی مستقل حل تو نہیں ہے جو دوسرے لوگوں کے بھی کام آسکے۔ اس کا کیا طریقہ ہو گا کہ میں کوئی ایسا فنکشن یاQuery بنائوں جو دوسرے سب لوگوں کے بھی کام آسکے۔
ابو بکر
 

راشد احمد

محفلین
بھائی میرا خیال ہے کہ یہ کام Arrayمیں ہو سکتا ہے یا پھر آپ ifکنڈیشن استعمال کریں جیسے اگر لفظ ب ہے تو اس کی ویلیو 2ہو۔ 2کو آپ نے ایک ویری ایبل میں سٹور کروائیں جیسے

کوڈ:
If($a=='ب'){
$val=2;
}

$q="select * from table order by $val";

میرا خیال ہے کہ اس طرح کا ایک فنکشن بنا لیں اور اسے جہاں استعمال کرنا ہے کر لیں

شکریہ
 

arifkarim

معطل
اردو سارٹنگ تو مائکروسافٹ ایکسل اور ایم ایس ایکسس ڈیٹابیسس پر بھی ایک معمہ ہے۔ جتنے مرضی رولز اپلائی کرو، سارٹنگ اپنی مرضی سے ہی کرے گا:(
 

راشد احمد

محفلین
یہ کام دیسی طریقے سے ہو سکتا ہے کہ آپ جس ٹیبل کو سارٹنگ کرنا چاہتے ہیں اس میں ایک نئی فیلڈ داخل کریں اور اس میں ویلیوجس کا نام orderہو سکتا ہے
1،3،2قسم کی ویلیوداخل کریں۔ اور بعد میں اس کو سارٹگ اس طرح کروئیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو انسٹی ٹیوٹ، آپ کا دیسی نسخہ اردو سورٹنگ کے لیے کارآمد ثابت نہیں ہوگا۔ اس کے لیے مختلف الگورتھم کی ضرورت پیش آئےگی۔
 
اگر آپ mysql کی کیوری کا نتیجہ پی ایچ پی کے arrayمیں لے آتے ہیں تو اس کو اپنے طریقے سے سارٹ کرنا تو یقیناً ممکن ہے لیکن ایسا الگورتھم لامحالہ سست ہوگا۔ اگر آپ کا مطلوبہ رزلٹ سیٹ بہت بڑا نہ ہو تو bubble sort اور اس طرح کے دوسرے الگورتھم پر تحقیق کر سکتے ہیں۔
 
Top