بسم اللہ الرحمن الرحیم اس میں کوئی شک نہیں کہ ایکروبیٹ ریڈر تقریباً ہر کسی کے پاس نصب ہوتا ہے کیونکہ اکثر سرکاری وغیر سرکاری فارم اور برقی کتب پی ڈی ایف فورمیٹ میں ہوتی ہیں جنہیں کھولنے کے لئے ایکروبیٹ ریڈر کا ہونا لازمی امر ہے.. لیکن اس میں بھی کوئی کلام نہیں کہ ایکروبیٹ ریڈر بہت بھاری بھرکم سوفٹ ویر ہے جو ہارڈ ڈسک کی اچھی خاصی جگہ پر قابض رہتا ہے اور چلنے میں بہت سست روی سے کام لیتا ہے.. اس کے متبادل کے طور پر اردو ریڈر پیشِ خدمت ہے جو اصل میں Foxit Reader کا اردو ترجمہ ہے.. یہ سوفٹ ویر نہ صرف مفت ہے بلکہ اسے نصب کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں بس اتاریے اور چلائیے.. اس کی کوئی ذیلی فائلیں بھی نہیں ہیں.. یعنی یہ صرف تن تنہا ہے.. اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ انتہائی کم حجم رکھتا ہے یعنی صرف 1.10 میگابائٹ.. اور پہلی بار چلانے پر یہ خود ہی تمام پی ڈی ایف فائلوں کے ساتھ خود کو منسلک کرلیتا ہے جس کے بعد صرف پی ڈی ایف فائل پر ڈبل کلک کرنے کی ضرورت ہے اور وہ اسی میں کھل کر حاضر ہوجاتی ہے.. امید ہے کاوش پسند آئے گی.. ڈاونلوڈ: يہاں سے واللہ الموفق
جزاك اللہ اتار كر ديكھتے ہيں اور اگر واقعي جيسا آپ نے كہا ہے ويسا ہي ہے تو آپ كي نظر بھي اتارنا پڑے گي شالا نظر نہ لگے
ساری سپورٹیں اور سیٹنگز فعال ہیں۔ مینیو بار درست دکھائی دے رہی ہے۔ مینیو کے اندر والی کمانڈز پر ???? ہیں یعنی انگریزی کی طرف والے سوالیہ نشانات
بہت خوب مکی بھائی، میرے پاس پروگرام خوب چل رہا ہے۔ مینو بار او ذیلی مینو میں بھی اردو ٹھیک دکھائی دے رہی ہے
السلام عليکم قيصراني صاحب ميرے پاس بھي يہي پرابلم ھے سوائے مين ھيڈنگز کے سب ميں سواليہ نشان ہے مزيد دوست بھائي يہ کمپلیکس ٹیکسٹ سپورٹ کہاں سے فعال ھو گي پليز وضاحت کريں
بھائی جی ریجنل اینڈ لینگوئیج میں جاکر ہی کہیں اس کا آپشن ہے ایک عدد چیک باکس کی شکل میں اس خانے کو ذرا کھنگال لیں امید ہے مل جائے گا۔
مکی بھائی۔ اردو سپورٹ انسٹال کی ہوئی ہے۔ دائیں سے بائیں الفاظ، ایکسٹینڈڈ سپورٹ فار ادر ایپلی کیشنز کے لئے بھی استعمال کر رہا ہوں۔ لیکن نتیجہ وہی
جزاک اللہ مکي بھائي ميں نے اپنے آفس کے کمپيوٹر ميں اسے ڈاونلوڈ کيا ليکن پرابلم دے رھا تھا۔ ليکن جب ميں نے اس کو اپنے گھر کے کمپيوٹر ميں ڈاونلوڈ کيا تو وھاں صحيح چل رھا ھے تمام الفاظ بھترين اردو ميں ھيں بہت شکريہ اتفاق سے ميرے ہوم پي سي ميں ايکس پي اردو انٹر فيس کےساتھ انسٹال ھے شايد اسلئے وہاں کام کر رہا ھے
میرے پی سی میں اردو مواجہ انسٹال نہیں ہے پھر بھی کام کر رہاہے، وجہ کچھ اور لگتی ہے، شاید مکی بھائی کو ایک بار پھر اپنا کمپیوٹر فارمیٹ کرنا پڑے
بسم اللہ الرحمن الرحیم بھائی لوگوں، کیوں میرے پی سی کے پیچھے پڑے ہو.. اب میں قطعی اپنا سسٹم فورمیٹ نہیں کرنے والا.. اب ثابت ہوچکا ہے کہ یہ مسئلہ صارف کے ہاں ہوتا ہے، سوفٹ ویر میں کوئی مسئلہ نہیں، لہذا اگر صارف نے اردو سوفٹ ویر استعمال کرنے ہیں تو اسے اپنے سسٹم کو اردو سپورٹ کے قابل بنانا ہوگا.. شرح میں لکھ چکا ہوں، پھر بھی اگر کوئی اتنا بھی کرنے سے قاصر ہے تو پھر اپنی بس ہے.. واللہ الموفق
بھائی جی، کمپیوٹرز اور اب اردو مواجہ یا اردو انسٹالیشن میرے لئے تو بچوں کا کھیل ہے۔ میرا یہ سب بات کرنے کا مطلب یہ تھا کہ کہیں کچھ گڑبڑ ہے۔ آپ کی محنت پر اعتراض نہیں کیا