اردو جواب کے لیے اردو تھیم

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم،
عزیز دوستو! دو دن قبل میں نے اردو سوالات و جوابات پر مبنی ویب سائٹ لانچ کی ہے۔اپنی طرف سے انٹر نیٹ پر اردو ویب سائٹس میں ایک اچھا اضافہ کرنے کی کوشش کی ہےاور میں اس کی کامیابی کے لیے پر عزم ہوں۔
ابھی یہ تجرباتی مراحل میں ہے ۔اس کے لیے اردو تھیم بنانے کی درخواست لے کر حاضر ہوا ہوں۔۔جو دوست یہ کام کر سکتے ہیں،برائے کرم اس دھاگے میں آکر بتا دیں۔
سائٹ کے بارے میں تفصیلات لکھنے کا ابھی موقع نہیں آپ خود یہاں کلک کر کے دیکھ لیں۔۔اور اس بارے اپنی آراء سے بھی نوازیں۔
 
باسم

محفلین
ماشاءاللہ! مبارک ہو
خوشی ہے کہ اب پروفیشنل بنیادوں پر اردو ویب سائٹیں بن رہی ہیں
تھوڑا وقت لگ سکتا ہے مگر ایسی ویب سائٹس کے کامیابی کے بہت امکانات ہیں
آپ اسی تھیم کو اردوانا چاہ رہے ہیں یا نئی اردو تھیم بنوانا چاہ رہے ہیں؟
 
زبیر حسین

محفلین
پسند کرنے کا شکریہ،
نئی اردو تھیم بہتر رہے گی،اس لئے گرافکس کا حجم بھی تستعلیق فانٹ کی مناسبت ہو ناچاہیے۔۔ایسا نہ ہو کہ ابھی موجود بٹن پر اگر نستعلیق میں کچھ لکھا ہو ظاہر ہو تو بٹن کے سائز سے ہی باہر نکل جائے۔تھیم نستعلیق فانٹ میں ہی ہو۔
ابھی اردو کی پیڈ کی سہولت کے لیے بھی یہاں نبیل بھائی سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ تھوڑا وقت نکال کر سائٹ کو دیکھ لیں اور مجھے بتائیں کہ اس کام کے لیے آپ کو کس حد تک سائٹ کی ایکسس چاہیے ہو گی۔ ایف ٹی پی ایکسس سے کام چلے گا تو میں آج ہی اکائونٹ بنا کر آپ کو اس کی تفصیلات بھیج دوں۔۔؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ اگر سائٹ کی کسٹمائزیشن کے سلسلے میں تعاون چاہتے ہیں تو یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ آپ اس سکرپٹ کی کاپی فراہم کریں تاکہ اسے لوکل سرور پر ٹیسٹ کیا جا سکے۔ میں نے اس کی سکرپٹ کی سائٹ پر دیکھا ہے کہ یہ کسی حد تک encrypted ہے۔ کیا یہ درست ہے؟
 
زبیر حسین

محفلین
جی آپ نے درست کہا یہ مکمل اوپن سورس نہیں ہے۔95٪ اوپن سورس ہے۔میں اس کی کاپی ابھی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد آپ کو بھجوا دیتا ہوںیہ صرف اردو آنسر کے ڈومین کے ساتھ ہی چل پائے گی جس کی تفصیلات میں کاپی بھیجتے وقت لکھ دوں گا۔یہ بتا دیئے یہ کاپی کس پتے پر بھیجوں۔
 
مجھے اسی بات کا اندیشہ تھا۔ encrypted سکرپٹس عام طور پر کسی ایک ڈومین کے ساتھ نتھی کر دی جاتی ہیں۔ اس صورت میں دوستوں کا آپ کے ساتھ تعاون کرنا کافی مشکل ہو جائے گا۔ آپ اگر کسی طرح یہ سوفٹویر بیچنے والوں کو راضی کر سکیں کہ وہ آپ کو لوکل ہوسٹ پر کام کرنے والی سکرپٹ فراہم کر دیں تو اس صورت میں کچھ سوچا جا سکتا ہے۔ پہلے آپ دیکھ لیں کہ آیا یہ ممکن ہے یا نہیں۔ ای میل ایڈریس آپ کو مل جائے گا۔
 
کیا اس سافٹوئیر میں الفاظ مختلف ہونے کے باوجود معنوی اعتبار سے سوالات کی یکسانیت کو پرکھنے اور پہلے سے حل شدہ مماثل سوالات کو دکھانے کی صلاحیت موجود ہے؟ اگر نہیں تو ایسے کسی سافٹوئیر پر خرچ کرنا کم از کم ہماری رائے میں اچھا آئیڈیا نہیں ہے۔ :)

کچھ مفت اور پوری طرح اوپن سورس حل درج ذیل ہیں۔

کوئیشچن ٹو آنسر - پی ایچ پی، مائی ایس کیو ایل
کیو اے- روبی آن ریلس بیسڈ (ڈیویلپمینٹ)
کینچ- پی ایچ پی بیسڈ اسٹیک اوورفلو کلون
لیمپ سی ایم ایس- پی ایچ پی، مونگو ڈی بی بیسڈ اسٹیک اوورفلو کلون
اوپن اوورفلو- روبی آن ریلز بیسڈ اسٹیک اوورفلو کلون
 
السلام علیکم اور صبح بخیر۔
نبیل بھائی میں کوشش کروں گا لیکن کامیابی کی توقع کم ہے۔لیکن ایک بات آپ کو بتاتا چلوں کہ اگلے آنے والے ورژن میں یہ 99 فیصد اوپن سورس ہو گا۔میں سافٹ وئیر کا انتخاب کرتے وقت ٹھیک طرح سے سب چیزوں کا تجزیہ نہیں کر پایا،جتنی باتیں میرے دماغ میں آئیں میں نےخریدنے سے پہلے تسلی کی۔اور فیچر کے لحاظ سے بھی میرے خیال میں یہ عمدہ ہے۔
شکر ہے کہ آپ نے مشکل کر لفظ استعمال کیا نا ممکن کا کر دیتے تو میں ہمت ہار بیٹھتا۔۔دیکھیں اگر خصوصیات کے اعتبار سے اس سے اچھا کوئی اور سکرپٹ آپ کی نظرمیں ہے تو تبدیلی اتنی مشکل نہیں ہو گی۔
جہاں تک لوکل سرور پر کام کرنے والی بات ہے تو یہ سکرپٹ کام ضرور کرے گی لیکن صرف ایک ڈومین کے ساتھ۔۔
 
زبیر حسین

محفلین
کیا اس سافٹوئیر میں الفاظ مختلف ہونے کے باوجود معنوی اعتبار سے سوالات کی یکسانیت کو پرکھنے اور پہلے سے حل شدہ مماثل سوالات کو دکھانے کی صلاحیت موجود ہے؟ اگر نہیں تو ایسے کسی سافٹوئیر پر خرچ کرنا کم از کم ہماری رائے میں اچھا آئیڈیا نہیں ہے۔ :)

کچھ مفت اور پوری طرح اوپن سورس حل درج ذیل ہیں۔

کوئیشچن ٹو آنسر - پی ایچ پی، مائی ایس کیو ایل
کیو اے- روبی آن ریلس بیسڈ (ڈیویلپمینٹ)
کینچ- پی ایچ پی بیسڈ اسٹیک اوورفلو کلون
لیمپ سی ایم ایس- پی ایچ پی، مونگو ڈی بی بیسڈ اسٹیک اوورفلو کلون
اوپن اوورفلو- روبی آن ریلز بیسڈ اسٹیک اوورفلو کلون
السلام علیکم،
سعیدبھائی۔۔مجھے نہیں لگتا کہ مذکورہ سہولت موجود ہے۔اور اگر کسی حد تک ہے بھی تو اردو زبان میں تو کارآمد نہیں ہو گی۔میں نے اپنے طور پر 10 دن سے زیادہ صرف کیے جانچ پڑتال میں اور اسی کو عمدہ پا یا تو خرید لیا۔۔زیادہ سوچ بچار میں پڑ جاتا تو دیر ہو جاتی۔
 
زبیر حسین

محفلین
نبیل بھائی!!
میں نے کوشش کر لی لیکن وہ لوگ مکمل اوپن سورس والا سکرپٹ دینے پر آمادہ نہیں ،بقول ان کے یہ ان کی کمپنی کی پالیسیوں کے خلاف ہے۔اب راہنمائی کیجئے کہ کیا قدم اٹھایا جائے۔۔اردو پیڈ کی تنصیب کے چانسز کس حد تک ہیں؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں عرض کر چکا ہوں کہ اس سلسلے میں پیشرفت اسی صورت میں ممکن ہے اگر یہ سکرپٹ میں اپنے لوکل ویب سرور پر انسٹال کر سکوں۔ اس کے بعد ہی میرے لیے اندازہ لگانا ممکن ہے کہ آیا اردو ایڈیٹر کی تنصیب اس سکرپٹ میں ممکن ہے یا نہیں۔ میں ذاتی پیغام میں آپ کو اپنا ای میل ایڈریس بھیج رہا ہوں۔ آپ اس سکرپٹ کی کاپی مجھے بھیج دیں۔ اس کے بعد دیکھتے ہیں کیا کیا جا سکتا ہے۔
 
Top