اردو جملہ 1.5 کی پوٹ فائلیں

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے PoTool پروگرام، جس سے دوسری فارمیٹ میں لکھی گئی لینگویج فائلوں کو pot فائلوں میں کنورٹ کیا جاتا ہے، میں کچھ فیچر شامل کیے ہیں۔ اب ایک فائل کو کنورٹ کرنے کی بجائے کوئی فولڈر بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد اس میں موجود تمام لینگویج فائلوں سے pot فائلیں بنا کر کسی ٹارگٹ فولڈر میں محفوظ کر دی جاتی ہیں۔ اس کا سب سے پہلا استعمال میں نے جملہ 1.5 کی لینگویج فائلوں پر کیا ہے۔ ذیل میں میں ایک ذپ فائل اٹیچ کر رہا ہوں جس میں یہ تمام پوٹ فائلیں موجود ہیں۔ ایک اور اٹیچمنٹ میں اوریجنل لینگویج فائلیں بھی موجود ہیں۔ ان پوٹ فائلوں کو انٹرانس پر اپلوڈ کر دیا جائے تو اس پر بھی کام شروع ہو سکتا ہے۔
 

Attachments

  • joomla15_language_files_104.zip
    28.2 KB · مناظر: 14
  • joomla15_urdu_pot_files_119.zip
    30.5 KB · مناظر: 14
Top