اردو جملہ ٹیمپلیٹ کا مسئلہ

السلام علیکم
مجھے جملہ کے اردو ٹیملیٹ کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے جو میں نے تصویر میں سرخ بیضے میں دکھایا ہے۔ براہ مہربانی حل تجویز کریں۔

erroryv1.png
 
بٹن کے بیک گراؤنڈ گرافک کو "فلپ" کردیں۔ یعنی دایاں حصہ بائیں طرف اور بایاں دائیں طرف۔ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

اگر گرافک کی سمجھ نہ آسکے تو اپنی ویب سائٹ کا پتہ دیجئے گا، میں گرافک صحیح کرکے آپ کو دے دوں گا۔
 
شکریہ جناب
ایک اور مسئلہ حل کر دیں۔ جملہ 1.5 پر اردو زبان انسٹال کرنے کے بعد جب میں نے اس میں مینیوز کا اضا فہ کیا تو ان میں اردو کا فانٹ سائز اتنا چھوٹا تھا کہ بہت مشکل سے پڑا جاتا۔ میں ڈیفالٹ ٹیمپلیٹ ہی استعمال کر رہا ہوں۔ اس مسئلے کا کوئی حل؟
 
اپنی ویب سائٹ کا ایڈریس بتائیں تو کچھ کہہ سکوں گا۔
 
اصل میں میں ابھی سائٹ پر لوکلی کام کر رہا ہوں۔ میں تصویر کو ساتھ لگا رہا ہوں تاکہ آپ مسئلہ سمجھ سکیں۔
73676299dt0.jpg

سرخ بیضے میں لکھا "اسلام" مینیو دیکھیں۔ اس کا فونٹ سائز انتہائی چھوٹا ہے۔ یہ Rukh Milkyway والا ہی ٹیمپلیٹ ہے۔ براہ مہربانی مدد کریں۔
 
اس کیلئے متعلقہ سانچے میں جا کر سی ایس ایس فائل کو ایڈٹ کریں۔
 
اصل میں میرا CSS فائل میں ترمیم کرنے کا کوئی تجربہ نہیں اور میں بالکل نہیں جانتا کہ یہ کیا بلا ہے۔ اگر کوئی دوست نشاندہی کر دے کہ CSS فائلز کی کونسی Entries کو ایڈٹ کرنا ہے تو میں بہت ممنون ہوں گا۔
جزاک اللہ
 
دوست

محفلین
فائرفاکس کی ایکسٹنشن فائربگ‌فائر فاکس میں انسٹال کرلیں۔ اس کے بعد مطلوبہ صفحہ کھولیں۔ جس حصے کی سی ایس ایس دیکھنی منظور ہے اس پر رائٹ‌کلک کرکے Inspect Element پر کلک کردیں۔ آپ کے سامنے کوڈ اور سی ایس ایس آجائے گی۔ سی ایس ایس فائل ٹیمپلیٹ کے فولڈر میں ہی .css ایکسٹنشن کے ساتھ موجود ہوتی ہے۔ عمومًا اس کا نام style.css ہوتا ہے۔
 
Top