اردو جریدہ کے نامہ نگار توجہ کریں

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو ،السلام علیکم

اردو جریدہ کی سمت کام رفتہ رفتہ جاری ہے۔ جملہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم پر مبنی نظام سیٹ اپ کر دیا گیا ہے۔ شارق مستقیم اس کی ادارت کا کام سنبھالیں گے جبکہ میں، زکریا اور قدیر اس کے انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال کریں گے۔

فی الوقت ذیل کے حضرات نامہ نگاروں کی فہرست میں شامل ہیں:

شارق مستقیم
قدیر احمد رانا
نبیل حسن نقوی
ریحان مرزا
شعیب صفدر
جہانزیب اشرف
محمد شمیل قریشی
حارث بن خرم

میں نے جریدہ پر مضامین پوسٹ کرنے اور اس سے متعلقہ دوسرے موضوعات پر گفتگو کے لیے ایک فورم سیٹ اپ کی ہے جو کہ فی الحال پرائیویٹ فورم ہے۔ میری نامہ نگار حضرات سے درخواست ہے کہ وہ اس پر توجہ فرمائیں۔ میں نے اپنی دانست میں تو انہیں اس فورم پر لکھنے پڑھنے کا مجاز بنا دیا ہے۔ اگر انہیں کسی قسم کی دقت پیش آتی ہے تو ہرائے مہربانی مجھ سے رابطہ کریں۔ میں ٹیکنالوجی میگزین کو جلد لانچ کرنے کے سلسلے میں ضروری باتیں کرنا چاہتا ہوں۔

باقی دوستوں میں سے بھی اگر کوئی جریدہ پر نامہ نگاری میں دلچسپی رکھتے ہوں تو مجھے مطلع فرمائیں۔ کچھ نام تو میں اپنی طرف سے ہی شامل کردوں گا۔

والسلام
 
اچھی بات مگر بندہ ناچیز کو کیوں علیحدہ کردیا گیا؟ مانا کہ بندہ کا جدید ٹیکنالوجی سے کوئی خاص علاقہ نہی مگر پھر بھی ادھر ادھر سے معلومات کی چوری تو کی جاسکتی ہے، اپنے شارق صاحب اس بات کے عینی شاہد ہیں۔ :rondoo:
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب یہ تو اپنے پرانے دوست قدیر سے پوچھیں نا کہ انہوں نے آپ کا نام کیوں نہیں شامل کیا۔ اسکے علاوہ میں نے کب سے یہ پیغام پوسٹ کیا ہوا ہے، جن کا نام لکھا تھا ان میں سے ابھی تک کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ جناب ہم آپ کو کیسے بھول سکتے ہیں۔ آپ کو جلد ہی تفصیلات سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
 
اوئے قدیر کدھر ہو؟
ادھر آکر جواب دو، نہیں تو تیار ہوجاؤ کہ مہمانداری کا ایک ہفتہ اور بڑھادیاجائے گا۔ وللہ :warzish:
 
دیر سے

معافی چاہتا ہوں کہ دیر سے حاضری لگا رہا ہوں۔ میں چاہتا تھا کہ ایک دو پوسٹ آپ کی دی ہوئی گائڈلائن کے مطابق کردوں جملہ پر۔ خیر انشا اللہ جلد۔ ویسے ٹیسٹ پوسٹ تو ایک دو کر ہی چکا ہوں۔
 
مجھے اردو ویب کی جانب سے آج ایک نیا پیغام ملا ہے جس میں میرے لئے ایک نئ یوزر آئی ڈی بھی شامل ہےکہ کسی ناظم کی طرف سے مجھے اردو ویب میں شامل کرلیا ہے۔ ساتھ دئے گئے لنک سے اردو ویب پر تو جایا جا سکتا ہے مگر سمجھ نہیں آتا کہ اسکے بعد کیا کرنا ہے۔
 

دوست

محفلین
:shock:
حضرت ہم نے کیا گناہ کیا تھا۔ پہلے نام شامل تھا اور اب شاید سیاسی دباؤ پر نکال دیا گیا ہے۔ مانا کہ ہم نالائق ہیں مگر کچھ نہ کچھ تو کر سکتے تھے۔ :pagaldil:
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ سب دوست بلاوجہ ناراض ہو رہے ہیں۔ اب تک قدیر احمد رانا نے اپنی جانب سے کچھ نامہ نگاروں کے نام شامل کیے ہیں اور یہاں میں انکی توجہ پرائیویٹ فورم کی جانب مبذول کرانے کے ساتھ ساتھ دوسرے دوستوں سے پوچھنا چاہ رہا تھا کہ اور کون صاحب دلچسپی رکھتے ہیں نامہ نگاری میں۔ میرے لیے یہ بات باعث تشویش تھی کہ اب تک کے نامہ نگار حضرات میں سے کوئی بھی پرائیویٹ فورم پر پوسٹ کیے گئے پیغامات کی جانب توجہ نہیں دے رہا تھا۔ مجوزہ اردو جریدہ کے جلد اجرا کے لیے ضروری ہے کہ نامہ نگار حضرات جملہ پر مضمون پوسٹ کرنے کی کچھ مشق کر لیں اور کم از اتنے مضامین پوسٹ ہو جائیں کہ ہم باقاعدہ نیوز میگزین لانچ کر سکیں۔

شاکر اگر آپ نہ بھی کہتے تو میں آپ کا نام شامل کر لیتا۔ اسی طرح میں اعجاز اختر صاحب، جیسبادی، عتیق اور نعمان کو بھی نامہ نگاروں میں شامل کر لوں گا۔ ان میں اگر کسی کو اعتراض ہو تو یہاں پہلے ہی بتا دیں اور اگر کوئی اور دوست نامہ نگاری کرنا چاہیں تو ناراض ہونے کی بجائے مجھے حکم کریں، آپ کو تفصیلات سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

اردو جریدہ کے لیے مخصوص فورم کو میں جریدہ کے اجراء تک نان پبلک رکھنا چاہتا ہوں۔ ڈاکٹر صاحب آپ اس فورم میں پیغامات صحیح طور پر پڑھ پا رہے ہیں یا نہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
تو ٹھیک ہے ڈاکٹر صاحب، جو ربط آپ کو دیا گیا ہے اس پر جا کر لاگ ان ہوں اور وہاں Submit News پر کلک کر کے مضمون ارسال کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مزید جن نامہ نگاروں کے نام شامل کیے گئے ہیں وہ یہ ہیں۔

اعجاز اختر
جیسبادی
محمد شاکر عزیز
عتیق
نعمان
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے پرائیویٹ فورم پر جریدہ کے صفحہ اول کا ربط پوسٹ کردیا ہے۔ نامہ نگار حضرات سے درخواست ہے کہ وہ اس پوسٹ کو ملاحظہ فرمائیں۔
 
Top