اردو جریدہ کے حوالے سے ضروری اعلان

نبیل بھائی ، آپ دوبئی والے شعیب بھائی سے ویب سا‏ئیٹ کو ڈیزائن کرنے کی بات کیوں نہیں کرتے ؟ وہ بھی بہت اچھے گرافک ڈیزائنر ہیں ۔

میں اپنی ذمہ داریاں سمبھالنے کے لیے بالکل تیار ہوں ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد شمیل قریشی نے کہا:
نبیل بھائی ، آپ دوبئی والے شعیب بھائی سے ویب سا‏ئیٹ کو ڈیزائن کرنے کی بات کیوں نہیں کرتے ؟ وہ بھی بہت اچھے گرافک ڈیزائنر ہیں ۔

میں اپنی ذمہ داریاں سمبھالنے کے لیے بالکل تیار ہوں ۔

بہت شکریہ شمیل۔ تمہارا یہ کہنا ہی میرے لیے تقویت کا باعث ہے۔ ایک اچھے جریدے پر کام کے لیے شروع میں چند دوست ہی تیار ہو جائیں تو بہت اچھا کام پیش کیا جا سکتا ہے۔

دبئی والے شعیب اگر گرافک ڈیزائن کے بارے میں ہماری کوئی مدد کر سکیں تو بہت خوشی کی بات ہو گی۔ اس مرحلے پر ہم ایک دوسرے سے سیکھ کر ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔ میری سب سے درخواست ہے کہ آپ جو بھی نئی بات سیکھیں ، یہ علم دوسروں تک بھی پہنچائیں۔ آپ میں سے کچھ دوستوں کو جملہ پر الگ ان ہونے اور آرٹیکل پوسٹ کرنے میں دشواری کا سامنا رہا ہے۔ میری کوشش ہو گی کہ اس سلسلے میں ایک سٹیپ بائی سٹیپ ٹیوٹوریل پوسٹ کردوں۔
 

دوست

محفلین
آپ نے فیصلہ فرما ہی لیا جریدے کی طرف آنے کا۔
بھائی جی اصل میں بات یہ ہے کہ ویب کو کھنگالنا پڑے گا خبر نکالنے کے لیے۔
اور میری عادت ہے کہ چیٹ یا زیادہ سے زیادہ اردو ویب کے فورم پر رہتا ہوں۔آگے جانا میری عادت نہیں۔ بہت ہی ضروری مسئلہ ہو تب گوگل سے کبھی کبھار ٹاکرا ہوجاتا ہے۔میں کوشش کروں گا کہ اس کام کو پورا کرسکوں۔وعدہ نہیں کرتا۔
شمیل ماشااللہ فارغ ہوئے ہیں لیکن میرے پیپر آرہے ہیں جون میں اب شاید اردو ویب کے لیے وقت میں کمی کرنا پڑے۔
تاہم میں کوشش کروں گا کہ اس سے معاملات پر اثر نہ پڑے۔
 
نبیل بھائی ، صحیح کہا آپ نے ۔ اس سلسلے میں ٹیوٹوریل ضرور لکھیں ۔ اس اولین ٹیوٹوریل سے ہم فیضیاب تو ہوں گے ہی پر ساتھ میں کو آپ کو بار بار نئے آنے والوں کو سمجھانا نہیں پڑے گا ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، یہ معاملہ تو کچھ میری سمجھ سے بھی باہر ہے۔ گھر والے پی سی پر مجھے پرانی گرافک نظر آ رہی تھی جبکہ یہاں آفس میں نئی گرافک ٹھیک نظر آ رہی ہے۔ یہ کوئی براؤزر cache سے متعلقہ مسئلہ ہی لگتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ف ف میں صحیح ہے لیکن اوپیرا میں نہیں آتی لوگو کی تصویر۔
اور ہاں۔ نبیل، اس کا فیویکون تبدیل کرو تو کیسا رہے۔ موجودہ تصویر اوپن آفس کے پرانے ورژن کا آئکون لگتا ہے۔
 

رضوان

محفلین
صفحہ اول پر اگر میں رجسٹریشن کے لیے لکھوں تو وہاں انگلش ہی میں لکھا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں کوئی رہنمائی کرسکتا ہے؟
اور جہاں جہاں “ ہفتہ 21 جنوری کو مدون کیا“ لکھا ہے وہاں ہ کی جگہ ڈبے بنے ہیں
 

دوست

محفلین
لو جی مجھے تو ٹھیک نظر آرہا ہے۔
ایکسپلورر میں سے داخل ہوکر کام نہیں کیا جاسکتا کوئی مسئلہ ہے ۔ اس کام کے لیے فائر فاکس استعمال کرتا ہوں۔ میری کل والی ٹوٹی پھوٹی خبر بھی نظر آگئی ہے مجھے اگرچہ سامنے ہی ایک غلطی موجود ہے۔
 
Top