اردو تعلیم فورم ۔ جہاں تعلیم و ہنر سب کا منتظر ہے

بزم الکرم

محفلین
السلام علیکم !‌
قارئین کرام !
اردو کے نام پر بہت سی ویب سائٹس تخلیق ہورہی ہیں۔ اور اتنی ہی روزانہ دم توڑ رہی ہیں ۔ لیکن ہمارا کام ہر نئی آنے والی ویب سائٹ کو دل کی اتھاہ گیرائیوں سے خوش آمدید کہنا ہے کہ چلو جیسی بھی ہے ۔ ہماری قومی زبان کے نام پر تو تخلیق ہوئی ہے ناں ۔۔

عزیز ساتھیو اردو تعلیم ڈاٹ‌ نیٹ کیسی ویب ہے یہ تو آپ اس کو ایک بار دیکھ کر ہی اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ لیکن اس ویب میں آج کل ایک اسکیم چل رہی ہے جس سے میں آپ کو متعارف کروانا چاہ رہا ہوں ۔۔

وہ اسکیم حسب ذیل ہے ۔

آپ کو اس ویب کا رکن بن کر 5اکتوبر تک 30 لوگ بلوانے ہیں جو آکر کم از کم اپنا تعارف ضرور لکھ ڈالیں ۔ یوں آپ اس اسکیم کے جیتنے والوں میں شامل ہوجائیں گے اور آپ کو آپ کے کہنے کے مطابق ، موبائل بیلنس یا اچھا سا گفٹ‌اپکے گھر کے پتے پر جو آپ دیں گے ارسال کر دیا جائے گا ۔۔۔

جلد کیجئے کہیں دیر نہ ہوجائے ۔۔۔

والسلام

لنک حاضر خدمت ہے ۔
http://forum.urdutaleem.net/index.php?action=register;inviter=9
 
ندیم عامر

محفلین
تعلیم اردو کی ہے اور فورم انگلش کا ہے

تعلیم اردو کی ہے اور فورم انگلش کا ہے سب اردو میں کریں جب ہی تو بات بنے
 
الحمد للہ ایسے محبان اردو اور اتنی چھچھوری اسکیمیں۔ اللہ عقل سلیم دے۔ بھائی کم از کم تعارف تو ان لفظوں‌ میں‌ نہ کراتے۔
 
بزم الکرم

محفلین
تعلیم اردو کی ہے اور فورم انگلش کا ہے سب اردو میں کریں جب ہی تو بات بنے

حضرت نیا نیا فورم ہے ۔ ابھی اوقات ہی کیا ہے پہلے ہی یوم تو ہم ایک عظیم اردو محفل کھڑی نہیں کر سکتے ہیں ناں جبکہ ہم ہیں بھی جہلا ۔۔ آپ جیسے حضرات سرپرستی کریں گے تو ہم کچھ بہتر کام کر سکیں گے ناں ۔۔ اسی ویب ٹیم نے ایک اور اردو فورم بھی بنا رکھا ہے جو اردو ٹیک والوں کی معاونت کا ہی تو نتیجہ ہے ۔ یہ دیکھئے
اردو ڈریمز ڈاٹ کام سارا جہاں ہمارا

لیکن پہلے یوم جھاڑ‌پلا دیں‌گے تو نیا آنے والا کام کرنے کا جذبہ کیسے لیکر آگے چلے گا ؟
 
بزم الکرم

محفلین
الحمد للہ ایسے محبان اردو اور اتنی چھچھوری اسکیمیں۔ اللہ عقل سلیم دے۔ بھائی کم از کم تعارف تو ان لفظوں‌ میں‌ نہ کراتے۔
حضرت اس اسکیم کا چھچھورا ہونا کچھ حلق سے نیچے نہیں اترا ذرا پتلا ئیے کیونکر چھچھوری اسکیم ہے ۔ ذرا ہم بھی اپنی اصلاح کر ڈالیں
 
بزم الکرم

محفلین
پاء جی یہ اسکیم اشتہاری کمپنیوں والے جاری کرتے ہیں۔

چھا گئے ہیں ہم ایک چیز کی مہر ہی کیوں ثبت کر ڈالتے ہیں ۔ گوندہ اگر مزاحیہ کردار کر بیٹھے تو اسے سنجیدہ کرداروں میں دیکھنے پر راضی ہی نہیں ہوتے ہیں آفریدی غریب ایک بار اوپنر آجائے تو اسے کسی اور مقام پر کھیلتا دیکھ کر آگ بگولا ہوجاتے ہیں

او بھائی لوگو ‌!‌ یہ اشتہاری کمپنیوں والے بھی تو انسان ہی ہوتے ہیں ۔ اگر ایک چوپال نے اپنے اراکین میں لہر پیدا کرنے کے لئے ایک اسکیم چلا دی تو کونسا گناہ کبیرہ ہوگیا

معذرت میں الفاظ کے استعمال میں بخیل نہیں ہوں جو غصہ کرے مجھے بتا دے اسکے خفیہ پیغام میں اپنے گھر کا پتہ ارسال کر دوں گا ۔۔۔ ا۔۔
 
دوست

محفلین
آپ اس چوپال سے کرنا کیا چاہتے ہیں؟ اردو فورم کا مطلب ہے گپ شپ۔ آپ لوگوں کو گپ شپ کے لیے بلانے کے لیے اشتہار بازی کررہے ہیں؟ یہ فنڈز آپ کسی تعمیری مقصد میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بزم الکرم، اب اردو فورم سیٹ اپ کرنا کوئی مسئلہ نہیں رہا ہے، اسی لیے اردو فورم کے نام پر تصویری یا رومن اردو فورم بنانے کا جواز باقی نہیں رہا ہے۔ اردو ڈریمز فورم دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ اللہ کرے کہ یہ فورم خوب مقبولیت حاصل کرے۔
 
فاتح

لائبریرین
آپ نے بھی یو آر ایل میں نوائیٹر کوڈ (جو کہ آپ کا 9 لگتا ہے) نتھی کیا ہوا ہے تا کہ آپ کو موبائل بیلنس یا اچھا سا گفٹ‌اپکے گھر کے پتے پر وصول پا سکے;) ہے نا؟
 
بزم الکرم

محفلین
آپ اس چوپال سے کرنا کیا چاہتے ہیں؟ اردو فورم کا مطلب ہے گپ شپ۔ آپ لوگوں کو گپ شپ کے لیے بلانے کے لیے اشتہار بازی کررہے ہیں؟ یہ فنڈز آپ کسی تعمیری مقصد میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

مشورہ اچھا ہے آپ پی بتلا دیں کیسا تعمیری کام ہونا چاہئے ۔

کیا میں مینار پاکستان کا تھری ڈی ورژن تیار کر لوں ۔۔ ؟
 
بزم الکرم

محفلین
بزم الکرم، اب اردو فورم سیٹ اپ کرنا کوئی مسئلہ نہیں رہا ہے، اسی لیے اردو فورم کے نام پر تصویری یا رومن اردو فورم بنانے کا جواز باقی نہیں رہا ہے۔ اردو ڈریمز فورم دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ اللہ کرے کہ یہ فورم خوب مقبولیت حاصل کرے۔

آمین ۔ نیک جذبات پر مشکور و ممنون ہوں
 
بزم الکرم

محفلین
آپ نے بھی یو آر ایل میں نوائیٹر کوڈ (جو کہ آپ کا 9 لگتا ہے) نتھی کیا ہوا ہے تا کہ آپ کو موبائل بیلنس یا اچھا سا گفٹ‌اپکے گھر کے پتے پر وصول پا سکے;) ہے نا؟

مفت کی شراب تو ملاں پر بھی حلال ہوتی ہے ۔۔

اور دوسرا جن پر ہاتھ نہ پہنچے وہ انگور میٹھے ہو ہی نہیں سکتے ۔۔۔ :roll: ناراض نہ ہوجائیے گا میں کچھ منہ پھٹ واقع ہوا ہوں ۔
 
دوست

محفلین
آپ اپنے فورم پر کوئی ایسا تعمیری کام شروع کریں جس سے پتا چلے کہ آپ مینار پاکستان بھی تعمیر کرسکتے ہیں۔ :d
مطلب یہ کہ کوئی سنجیدہ اور علمی کام کریں۔ ایسے صارفین کو متوجہ کرنا اپنے نزدیک تو کمتر درجے کا کام ہے جس کا ہم نے اظہار بھی کردیا ہے۔ آپ صارفین اکٹھے تو کرلیں گے اور ٹریفک بھی بڑھ جائے گی لیکن تعمیری کام کی کوئی گارنٹی نہیں۔ اردو محفل پر بھی آپ دیکھ سکتے ہیں یہاں گپ شپ کے دھاگے اسی فیصد اور اردو کی ترقی کے دھاگے بیس فیصد سے بھی کم چلتے ہیں۔ اور یہ سب ہم نے تین سال کی مدت میں بغیر اشتہار بازی کے‌ حاصل کیا ہے۔ اگر ایسے کرتے تو شاید تعمیری کام کا تناسب اس سے بھی کم ہوتا۔ مقصد یہ ہے کہ سنجیدہ لوگ متوجہ ہوں اور وہ ایسی باتوں سے متوجہ نہیں ہوں گے۔ باقی آپ کی مرضی ہے آپ بہتر جانتے ہیں کہ فورم کو کیسے چلانا ہے۔ فورم کو "چلانا" ہی ہے یا اس سے کوئی تعمیری کام بھی لینا ہے۔
وسلام
 
Top