اردو بلاگ

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
زکریا بھائی جی اس کے حسب نسب کا تو مجھے بھی نہیں پتہ البتہ یہ مجھے سرچ کے دوران ایک پی ایچ پی فورم سے ملی تھی۔ایلیکس نامی کوئی جرمن نوجوان تھا جس نے یہ پوسٹ کی تھی۔لائینسس وغیرہ کا اس نے کچھ نہیں لکھا تھا۔
اگر پھر بھی اس میں کوئی قباحت ہو تو ہم اس کو چھوڑے دیتے ہیں۔کوئی اور اس سے بہتر دیکھے لیتے ہیں کیونکہ اس کے بارے میں اس سے زیادہ نہیں جانتا۔

جزاک اللہ
 

زیک

مسافر
پردیسی: یہ رہا اس کا ربط۔ کیا آپ ایلکس سے رابطہ کر کے اس سکرپٹ کی اردو ورژن یہاں ڈاؤنلوڈ کے لئے رکھنے کی اجازت لیں گے یا میں کروں؟
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
زکریا بھائی جی یہ تو بڑی اچھی خبر سنائی آپ نے۔جی ضرور لے لیں اگر تو ایلکس صاحب اجازت دیں تو اس سے اچھی کیا بات ہو سکتی ہے۔ویسے میں کوئی اور بھی ڈھونڈتا ہوں جس میں اسی طرح ٹیکسٹ میں ڈیٹا بیس ہو۔
جزاک اللہ
 

پاکستانی

محفلین
دوست نے کہا:
واہ جی۔
اچھا آسان سا سکرپٹ ہے۔ یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کا صفحہ بھاری ہوتا جائے گا۔ جیسے جیسے تحاریر بڑھیں گی۔

بلکل ٹھیک اندازہ لگایا ہے آپ نے یعنی اس پر مستقل نہیں لکھا جا سکتا کیونکہ اس سے تو صفحہ اتنا بھاری ہو جائے گا کہ کھلنے کا نام نہیں لے گا۔
زکریا اور پردیسی بھائی اس کا بھی کوئی علاج ہے تو وہ بھی کر دیں ورنہ تو مجھے یہ ساری کوشش اور محنت رائیگاں ہوتی نظر آ رہی ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
لگتا ہے ایلکس کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا، اسی لئے یہاں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

اس بلاگ میں میں نے ایک چیز نوٹ کی ہے کہ یہاں بہت زیادہ انٹریز پوسٹ (شاید بیس سے اوپر) ہونے پر یہ اسے تقسیم کر کے دوسرے صفحہ پر منتقل کر دیتا ہے، میں چاہتا ہوں کہ یہاں انٹریز کی تعداد محدود کر دی جائے 4 یا زیادہ سے زیادہ پانچ اور دوسرے صفحہ پر منتقل کی گئی انٹریز کو جسے یہ صفحہ 1 اور 2 کے نام سے تقسیم کر دیتا ہے کی بجائے یہ اسے انٹری کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے مہینے (جنوری، فروری، مارچ) کر حساب سے تقسیم کر دے جیسا کہ دیگر بلاگز میں ہوتا ہے۔
 

دوست

محفلین
آپ ورڈپریس استعمال کیوں نہیں کرتے۔
اس میں بے شمار خوبیاں موجود ہیں جو اس سکرپٹ میں نہیں۔
اب تو ہم اس میں ماہر بھی ہوچکے ہیں کوئی مسئلہ ہو تو میں حاضر ہوں۔
 

پاکستانی

محفلین
ورڈ پریس واقعی اپنے اندر بے شمار خوبیاں لئے ہوئے ہے اور اسے میں انسٹال بھی کر چکا ہوں۔
http://apnadera.ueuo.com/wp
مگر جو مزا اور چاشنی مجھے یہاں محسوس ہوتی ہے وہ ان بھاری بھر بلاگز میں کہاں، اس بلاگ میں تھوڑی پرابلم ہے بس وہ دور ہو جائے تو میرے خیال میں یہ بڑے بڑے بلاگ ٹمپلیٹ کو مات دے سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
ٹھیک۔
اس پر کام فرصت کے اوقات میں ہی ہوسکتا ہے۔ بنیادی طور پر پردیسی بھائی نے اسے اردو میں کیا تھا وہی مزید کام کرسکتے ہیں اس پر میرے خیال میں۔
 

پاکستانی

محفلین
جی شاکر بھائی پردیسی بھائی نے اسے اردو میں کیا تھا مگر زکریا بھائی نے اس پر مزید کام کیا ہے اب دونوں میں سے ایک اس طرف توجہ دیں گے تو انشاءاللہ کام بن جائے گا۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
جی پاکستانی بھائی! اصل میں ذکریا بھائی کی طرف ایلکس کی جوابی میل آنے تک میں نے اس کو سرد خانے میں ڈال دیا ہے۔ویسے انتہائی آسان سا سکرپٹ ہے اس میں بہت سی تبدیلیاں ممکن ہیں اور دوست بھائی نے جو بات کہی ہے کہ آپ ورڈ پریس کو استمال کریں تو میں ان سے متفق ہوں۔
باقی آج کل میں اپنی ایک سائٹ اردو ہوم پر مصروف ہوں جونہی اس سلسلہ میں پیش رفت ہو گی انشااللہ اس پر بھی کام کیا جائے گا۔
 
Top