اردو ایڈیٹر

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستو۔ آپ میں سے کچھ دوست تو ونڈوز میں اردو سیٹ اپ کرکے مائیکروسوفٹ‌ ورڈ میں اردو ٹائپ کر رہے ہیں اور کچھ غالباً آن لائن ہو کر براہ راست فورم کے پوسٹ پیج پر ہی کام کررہے ہیں۔ میری گزارش تھی کہ آپ چاہیں تو آسانی سے اردو ایڈٹ کرنے کے لیے اس عاجز کے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں جو کہ اس فورم کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں موجود ہیں۔ ان میں سے اردو ایڈیٹر ونڈوز 2000 یا ونڈوز ایکس پی پر ہی چل سکتا ہے جبکہ اردو ایڈیٹر لائٹ ونڈوز 98 پر بھی کام دے گا۔ ان ایڈیٹرز کا فائدہ یہ ہے کہ آپ آف لائن رہتے ہوئے اردو ٹیکسٹ ایڈٹ کرکے اسے یونیکوڈ فارمیٹ میں سیو بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو ان ایڈیٹرز کے استعمال میں کوئی مسئلہ لاحق ہو تو میں اس سلسلے میں مدد کے لیے حاضر ہوں۔
 
میں نے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے اور بہت اچھا ہے پہلے شاید میں نے کوئی پرانا ورژن استعمال کیا تھا جس میں کچھ دقت تھی۔
 

دوست

محفلین
میں‌ویسے آپ ہی کا اڈیٹر استعمال کر رہا ہوں۔ شروع سے ہی قریبًا ۔ یا پھر اوپن آفس + اردو لنک کٹ پیسٹ۔
ان پیج استعمال کرنے کو جی نہیں‌کرتا اب۔
 

الف عین

لائبریرین
اردوایڈیٹر کے بارے میں میں اکثر لکھتا رہا ہوں۔ یہاں دونوں۔ اردو لائٹ اور اردو محفل کے ایڈیٹر کے بارے میں کچھ مسائل کی اطلاع دے رہا ہوں۔
اردو لائٹ:
اس میں کی بورڈ کی ہر کنجی کی ’نقشے بازی‘ نہیں کی گئی ہے۔ اس لئے جب کوئی ایسی کنجی دب جاتی ہے تو ایرر آتی ہے۔ لائن نمبر 827 یا کچھ اور، اور کیریکٹر نمبر ۳۵ یا کچھ اور۔ اس لئے بہتر ہو کہ کوئی کنجی خالی نہ چھوڑی جائے۔ کچھ کنجیوں میں ’ب‘ ہے، اسی طرح کچھ اور حروف دے دیں۔
اردو محفل کا تو بڑا مسئلہ ہے۔ فائر فاکس اور فلاک میں تو اب بھی پوسٹ کٹ جاتی ہیں کبھی کبھی۔ اوپیرا میں ہی پوسٹ کرنا ممکن ہے۔ اس میں بھی اپنے ہی کی بورڈ سے۔ کاپی اور پیسٹ کر کے۔ اس کے باوجود میں جب سلیکٹ کر کے کچھ فارمیٹنگ کرنا چاہوں تو ممکن نہیں ہوتا۔ سوائے ’اقبراس‘ کے اور کوئی بٹن کام نہیں کرتا۔ نہ میں لنک سے پاتا ہوں نہ الائن مینٹ کر سکتا ہوں اور نہ فانٹ سائز یا رنگ۔ اوپیرا میں تو وہیں ٹائپ کر کے بھی لنک دینے کی کوشش کی لیکن وہ بریکٹ میں ٹیگس دے دیتا ہے اور ربط نہیں دیتا۔ یہ مسئلہ میرے آفس کے سسٹم میں بھی ہے اور لیپ ٹاپ پر بھی۔ اس لئے میری اپنی سسٹم کی خرابی بھی اس کی وجہ نہیں ہونا چاہئے۔
 
Top