اردو ایڈیٹر کا بنیادی اصول

نبیل

تکنیکی معاون
کسی بھی پلیٹ فارم پر اردو ایڈیٹر کے کام کرنے کا بنیادی اصول بہت سادہ ہے۔ پہلا اصول یہ ہے کہ ایڈٹ ایریا کی سمت دائیں سے بائیں (right-to-left) کر دی جائے۔ دوسرا اصول یہ ہےکہ اس ایڈٹ ایریا کے کی بورڈ ایونٹ کی ہینڈلنگ کےذریعے عام کیریکٹرز پر یونیکوڈ کیریکٹرز کو میپ کیا جائے۔ آخر میں ایڈٹ ایریا کا فونٹ‌ بھی صحیح منتخب کیا جانا چاہیے تاکہ یونیکوڈ کیریکٹرز صحیح طور ڈسپلے ہو سکیں۔

مذکورہ بالا اصول اگرچہ نہایت آسان ہیں لیکن ان کا اطلاق اسی وقت ممکن ہے اگر زیر نظر پلیٹ فارم اس کی سہولت فراہم کرتا ہو۔ اردو ویب پیڈ اور اردو اوپن پیڈ میں ایسا کرنا آسان تھا کیونکہ html ٹیکسٹ ایریا کے ایٹریبیوٹ سیٹ کرکے اور اس کے لیے keypress اور keydown ایونٹ ہینڈل کرکے اردو ایڈیٹنگ کی سہولت فراہم کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔ اردو نوٹ پیڈ میں یہ سہولت فراہم کرنے کے لیے قدرے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے کیونکہ اس میں سی پلس پلس اور ونڈوز پروگرامنگ کا کام کیا گیا ہے اور اس طریقے میں ایڈٹ ایریا کے ایٹریبیوٹ سیٹ‌کرنا اور ایونٹ ہینڈل کرنا html کی نسبت مشکل ہے۔

اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ جاوا اور سی شارپ میں یہ سہولتیں موجود ہیں یا نہیں۔

سی شارپ کے کنٹرولز میں یونیکوڈ اور right-to-left سپورٹ بلٹ ان ہے۔ مسئلہ اس وقت درپیش آتا ہے جب اس کے کی بورڈ‌ ایونٹ میں KeyChar پراپرٹی کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کیونکہ یہ read only پراپرٹی ہے۔ لیکن یہ دقت ڈاٹ نیٹ پلیٹ فارم کو رد کرنے کی وجہ نہیں ہونی چاہیے۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ ریسرچ کرکے اس کا کوئی workaround نکل آئے۔ اگر ایک مرتبہ یہ مسئلہ حل ہوجائے تو میرے خیال میں سی شارپ اور ڈاٹ نیٹ پر کام کرنا کافی آسان ہوجائے گا۔ اس سلسلے میں کچھ ہنٹ ذیل کے ربط پر موجود ہیں:

How to: Modify Keyboard Input to a Standard Control

میری اس پراجیکٹ میں دلچسپی رکھنے والے حضرات راجہ فار حریت، محب، زکریا اور دوسروں سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کا حل دریافت کرنے پر توجہ دیں۔ خود میں بھی اس سلسلے میں کام کروں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ایڈیٹر کا ایک اور اہم اصول میں بیان کرنا بھول گیا تھا، وہ ہے utf-8 فارمیٹ میں ٹیکسٹ فائلیں سیو اور لوڈ کرنا۔
 
Top