اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

hackerspk

محفلین
یہ پیغام مندرجہ ذیل فائل کو کلک کرنے سے آتا ہے ۔
Name
Abjad Type:ClickOnce Application Deployment Manifest
اس فائل کو ڈاؤنلوڈ کر کے سافٹ وئیر کے فولڈر میں رکھ کر دیکھیں۔ آپ کو مندرجہ بالا فائل چلانے کی ضرورت نہیں صرف ابجد ڈاٹ ایگزی چلائیں۔
http://urduencyclopedia.org/abjad/favico.ico
 
hackerspk

محفلین
السلام علیکم
کیا آپ آٹو ھاٹ کی کے بارے میں جانتے ہیں،،
کیا اس میں آپ پروگرامنگ کر کے ایک چھوٹی سی ایپلیکشن بنا سکتے ہیں ،، جو ورڈ لسٹ بنانے کے کام آسکے،،، جو پنکچوئیشن مارکس، نمبرس،اور ریپیٹیڈ ورڈس کو نکال سکے کسی بھی ٹیکسٹ میں سے کسی مخصوص فائل میں
یا پھر سے ا پنا کوئی "چمتکار" دکھائیے۔
آٹو ھاٹ کے بارے میں، میں نہیں جانتا۔ مگر جو کہیں گے بنانے کی کوشش کروں گا۔ آپ تفصیلا مجھے ذاتی پیغام بھیج دیں۔ کہ اپلیکیشن کیسی ہو اور کیا کام کرے۔
 
محمد اسلم

اب یہ ذاتی پیغام کیسے بھیجتے ہیں ،،،، اردو ویب آپریٹ کرنے کے لئے ٹیوشن تو نہیں لگوانی پڑیگی اب!(مزاق)
 
اس فائل کو ڈاؤنلوڈ کر کے سافٹ وئیر کے فولڈر میں رکھ کر دیکھیں۔ آپ کو مندرجہ بالا فائل چلانے کی ضرورت نہیں صرف ابجد ڈاٹ ایگزی چلائیں۔
http://urduencyclopedia.org/abjad/favico.ico

ایگزی میں نے چلا کر دیکھی ہے ، وہ چلتی ہے مگر کچھ بھی ظاہر نہیں ہوتا ، نہ کوئی غلطی نہ ابجد کا انٹرفیس کھلتا ہے۔

لگتا ہے آپ کے ساتھ اسکائپ پر اس معاملہ کو دیکھنا ہوگا۔

اپنی آئی ڈی مجھے ذاتی پیغام میں بھیجیے گا۔
 
میرا فورم کا نام ہی میرا سکائپ کا نام ہے۔
 
hackerspk

محفلین
ابجد میرے پاس شروع ہوگیا ہے،،،ون 7 ڈال دیا ہے پی سی میں،،،
ابجد میں جو ورڈ پریڈکشن ہے کیا وہ کانٹیکسٹ اوریئینٹیڈ ہے؟؟؟؟ اور اگر نہیں تو کیا ایسا بن سکتا ہے،،، prediction ,,, context oriented
السلام علیکم، چلیں یہ تو اچھا ہوا کہ ابجد آپ کے پاس بھی چل پڑا۔ میں آپ کے سوال کو سمجھ نہیں سکا۔ میں ذرا امتحانات کی وجہ سے کچھ عرصے کے لیے مصروف ہوں اس لئے شاید اس دھاگے کی طرف زیادہ توجہ نہ دے سکوں۔ ان شاء اللہ امتحانات کے بعد اس کو مکمل انداز میں دیکھوں گا۔ والسلام
 
بہت عمدہ جناب۔
inpage کی کامیابی EPS ہے کہ اسے Corel میں آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن میں نے تجربہ کیا MS Word میں اردو فونٹ جیسے کہ جمیل نستعلیق ہے کا استعمال کر کے PDF میں export کر کے پھر EPS میں کنورٹ کیا اور اس کے بعد Corel میں صحیح استعمال ہو سکا۔ اگر آپ سوفٹ ویئر میںeps کا نہ بھی سہی تو PDF کنورٹر کا آپشن دے دیں تو سہولت رہے گی۔
جہاں تک بات ہے اوپن سورس اور کمرشل کرنے کی تو میرے بھائی پائریسی کو نظر انداز نہ کریں جس کے آگے مائکروسوفٹ، ایڈوبی، اور کورل جیسی کمپنیاں کچھ نہ کر سکیں۔ پھر انپیج کو ہی دیکھ لیں، کتنوں نے لائسنس لے رکھا ہے۔ اور بھائی اردو کے معیاری سوفٹ وئیر ہیں ہی کتنے جو ہمارے پاس آپشن ہو کہ یہ خریدنا ہےاور یہ فری والا استعمال کرنا ہے ہم پاکستانیوں کو سوفٹ وئیر، فلمیں اور گانے خریدنے پڑتے تو میرا خیال ہے آج میرے پاس ونڈوز98 ہوتی یا بمشکل XP تک پہنچ پاتا۔
آپ کا ابجد تفصیل سے چیک کر کے آپ کو اپنی آراء سے اگاہ کرتا رہوں گا۔
 
جناب ایک اہم بات:
mac کے پلیٹ فارم کے لیئے اردو کی بہت ہی کم آپشنز ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ اگر یہ سوفٹ ویئر ونڈوز کے ساتھ ساتھ dmg یعنی mac پلیٹ فارم کے لیئے بھی مہیا رکھیں۔ مجھے کئی مسائل کا سامنا ہے میک پلیٹ فارم پہ اردو کے سلسلے میں۔
 
hackerspk

محفلین
بہت عمدہ جناب۔
inpage کی کامیابی EPS ہے کہ اسے Corel میں آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن میں نے تجربہ کیا MS Word میں اردو فونٹ جیسے کہ جمیل نستعلیق ہے کا استعمال کر کے PDF میں export کر کے پھر EPS میں کنورٹ کیا اور اس کے بعد Corel میں صحیح استعمال ہو سکا۔ اگر آپ سوفٹ ویئر میںeps کا نہ بھی سہی تو PDF کنورٹر کا آپشن دے دیں تو سہولت رہے گی۔
جہاں تک بات ہے اوپن سورس اور کمرشل کرنے کی تو میرے بھائی پائریسی کو نظر انداز نہ کریں جس کے آگے مائکروسوفٹ، ایڈوبی، اور کورل جیسی کمپنیاں کچھ نہ کر سکیں۔ پھر انپیج کو ہی دیکھ لیں، کتنوں نے لائسنس لے رکھا ہے۔ اور بھائی اردو کے معیاری سوفٹ وئیر ہیں ہی کتنے جو ہمارے پاس آپشن ہو کہ یہ خریدنا ہےاور یہ فری والا استعمال کرنا ہے ہم پاکستانیوں کو سوفٹ وئیر، فلمیں اور گانے خریدنے پڑتے تو میرا خیال ہے آج میرے پاس ونڈوز98 ہوتی یا بمشکل XP تک پہنچ پاتا۔
آپ کا ابجد تفصیل سے چیک کر کے آپ کو اپنی آراء سے اگاہ کرتا رہوں گا۔
آپ کی باتیں بہت بجا ہیں۔ لیکن ہماری بطور انسان کچھ حدود بھی ہیں۔ یہ سب اشیاء میری نظر میں ہیں۔ مگر بہت سی اشیاء میری حد سے باہر ہیں۔ اسی لیے اس سافٹ وئیر کو اوپن سورس کر دیا ہے تاکہ اگر کچھ اور دوست زور آزمائی کریں تو شاید یہ کام اور بھی بہتر ہو جائے مگر فی الحال عملی طور پر کچھ سامنے نہیں آیا۔ اور "باتیں میرا پیٹ نہیں بھر سکتیں"۔ ان باتوں کا کہنے کا یہ مقصد نہیں کہ آپ کی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ میں اس سلسلے میں مرزا غالب کا معتقد ہوں۔ کہ جس کا خط آیا گویا وہ شخص خود آیا۔ انہیں باتوں سے کبھی کبھار بہت اچھے اور منفرد تصورات جنم لیتے ہیں۔ میک کے لیے واقعی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مگر کون کرے؟ وہی کر سکے گا جسے میک کے لیے پروگرامنگ آتی ہو۔ مجھ کو تو اس ادنی سے سافٹ وئیر ونڈوز کے لیے بنانے میں نصف سال لگ گیا۔ لیکن اب یہ اوپن سورس ہے اگر کوئی ساتھی کام کرنا چاہے تو اس کے لیے سورس کی تشریح کر سکتا ہوں۔
 
hackerspk ، آپ کی کاوشیں قابل قدر ہیں اور ایسا اکثر ہوتا ہے کہ اوپن سورس سافٹ ویئر پر لوگ بہت محنت کرتے ہیں اور بہت سے لوگوں کو ان کی خبر ہی نہیں ہو پاتی اور شاذ و نادر ہی لوگ اسے استعمال کرتے ہیں۔

اگر کچھ تعاون IronPython یا پائتھون ڈاٹ نیٹ پلیٹ فارم پر ممکن ہو سکے تو اس کوڈ کو پائتھون کے ذریعے مزید آگے بڑھانے پر کام ہو سکتا ہے۔
 
آپ کی باتیں بہت بجا ہیں۔ لیکن ہماری بطور انسان کچھ حدود بھی ہیں۔ یہ سب اشیاء میری نظر میں ہیں۔ مگر بہت سی اشیاء میری حد سے باہر ہیں۔ اسی لیے اس سافٹ وئیر کو اوپن سورس کر دیا ہے تاکہ اگر کچھ اور دوست زور آزمائی کریں تو شاید یہ کام اور بھی بہتر ہو جائے مگر فی الحال عملی طور پر کچھ سامنے نہیں آیا۔ اور "باتیں میرا پیٹ نہیں بھر سکتیں"۔ ان باتوں کا کہنے کا یہ مقصد نہیں کہ آپ کی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ میں اس سلسلے میں مرزا غالب کا معتقد ہوں۔ کہ جس کا خط آیا گویا وہ شخص خود آیا۔ انہیں باتوں سے کبھی کبھار بہت اچھے اور منفرد تصورات جنم لیتے ہیں۔ میک کے لیے واقعی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مگر کون کرے؟ وہی کر سکے گا جسے میک کے لیے پروگرامنگ آتی ہو۔ مجھ کو تو اس ادنی سے سافٹ وئیر ونڈوز کے لیے بنانے میں نصف سال لگ گیا۔ لیکن اب یہ اوپن سورس ہے اگر کوئی ساتھی کام کرنا چاہے تو اس کے لیے سورس کی تشریح کر سکتا ہوں۔
آپ سے کلی طور پہ اتفاق کرتا ہوں۔ کوشش کرتا ہوں اگر آپ کی سورس کا کوئی فائدہ لے پاؤں۔ ایک بار پھر اس کاوش کے لیئے شکریہ۔
 
Top