اردو اور عربی رسم املائی اور رسم قرآنی یعنی"رسم عثمانی" میں فرق

باسم

محفلین
کیا عثمان طہ حفظہ اللہ نے قرآن مجید کی خطاطی پر کوئی کتاب بھی لکھی ہے؟
اگر نہیں تو آپ ان سے گزارش کرسکیں گے
 
arifkarim

معطل
برصغیری رسم الخط خاص طور پر انجمن حمایتِ اسلام کا مطبوع شدہ قرآن پاک اصول وضوابط کی بنیاد پر لکھا گیا ہے جس کے ضوابط عربی کتابوں سے ہی ماخوذ ہیں

تفصیل کا شکریہ۔ کیا فہد کمپلیکس برصغیری متن پر مبنی کوئی سافٹ وئیر بنا رہی ہے / بنائی گی؟
 
footprints

محفلین
برصغیری رسم الخط خاص طور پر انجمن حمایتِ اسلام کا مطبوع شدہ قرآن پاک اصول وضوابط کی بنیاد پر لکھا گیا ہے جس کے ضوابط عربی کتابوں سے ہی ماخوذ ہیں

بھائی راسخ کشمیری صاحب!
بالکل درست فرمایا آپ نے بلاشبہ رسم عثمانی کے اعتبار سے برصغیر کا مستند نسخہ ہے۔
کیا آپ کے پاس انجمن حمایت اسلام کا مطبوعہ نسخہ موجود ہے اس بات کی شدید ترین ضرورت ہے کہ اس مصحف کو اسکین کر کے عام کیا جائے تاکہ یہ مرجع کا کام دےسکے
یا یہ بتائیے کہ اسے کہاں سے حاصل کیا جائے؟
 
باسم
میرے علم میں نہیں لیکن آپ کی تجویز قابلِ قدر ہے ان سے پوچھ کر عرض کروں گا

عارف
میری اور دوست احباب کی کوشش ہے لیکن فی الحال ایسا امکان نظر نہیں آ رہا

footprints
میں نے بڑی مشکل سے یہ نسخہ حاصل کیا تھا قدرت اللہ کمپنی کے مالک قدرت اللہ صاحب نے ہی کوشش کرکے دلوایا تھا۔ اردو بازار میں شاید ہی ملے

اب سکین کرنا بہت بڑا مسئلہ ہے کہ وقت کیسا نکالا جائے لیکن کوشش کی جاسکتی ہے دعا کردو مجھے خدا توفیق دے دے اور برکت دے وقت میں اس قرآن کے ساتھ قواعد وضوابط بھی انجمن والوں‌ نے لکھے تھے بہت زبردست کام ہے
 
footprints

محفلین
رسم عثمانی اور برصغیر میں شائع ہونے والے مصاحف کے بارے میں درج ذیل مضمون ان شاء اللہ جلد یہاں پوسٹ کیا جائے گا۔

"پاکستان میں رسم عثمانی پر مبنی نسخہ قرآن کی اشاعت کی ضرورت"
پروفیسر حافظ احمد یار راضی (مرحوم)
جامعہ پنجاب
 
انتظار رہے گا میری فائلوں میں کچھ‌فائلیں‌ادھوری پڑی ہوئی ہیں اس حوالے‌ سے میں نے رسم عثمانی اور برصغیری رسم الخط کا موازنہ شروع کرنا کیا تھا با تصویر لیکن کبھے سفراور کبھی دیگر کام آڑے آتے رہتے‌ہیں

دعا کی درخواست ہے
 
يہ مسئلہ بہت اہم ہے نقشِ قدم بھائی جي آپ کدھر ہيں؟ کوئی انہيں يہاں لائے۔
عثمان طہ صاحب کا ايک تجويز کردہ طريقہ ميرے پاس عربي ميں موجود ہے۔ ميں آج کل ايک بحث لکھ رہا ہوں جو بر صغير ميں قرآن پاک کی کتاب وطباعت پر مشتمل ہے۔ عربی ميں ہے وقت ملنے پر اردوايا بھی جائے گا ان شاء اللہ
 
sharfi

محفلین
قرآن پاک میں صرف سورۃ البقرۃ میں حضرت ابراھیم علیہ السلام نام مبارک اس میں ’’ی‘‘ نہیں ہیں بلکہ ’’ی‘‘ کی جگہ کھڑی زیر ہے۔ یہ کل 15 مقامات ہیں یعنی سورۃ البقرۃ آیت 260 تک بس، اس سے آگے جہاں بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نام مبارک آیا وہ ’’ی‘‘ کے ساتھ ہیں۔

اور یہ نص قرآنی قرون اولی سے ہی ایسی ہے اس کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ آج تک ایسی رسم خط یعنی لکھنے کا انداز وہی ہے جو پہلے تھا اور ان شاء اللہ آیندہ بھی ایسا ہی رہے گا۔
 
Gulmaily

جی بیشک درست فرمایا۔ سورت البقرہ میں حضرت ابراہیمؑ کا اسمِ گرامی کل نو بار وارد ہوا ہے اور ہر جگہ کھڑی زیر کے ساتھ ہے۔ ایک آیت میں دو بار آیا ہے
﷽: { وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَأَمْنًا وَاتَّخِذُوا مِن مَّقَامِ إِبْرَٰهِمَ مُصَلًّى وَعَهِدْنَا إِلَىٰ إِبْرَٰهِمَ وَإِسْمَٰعِيلَ أَن طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْعَٰكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ } [البقرة: 125].
باقی تمام قرآنِ پاک میں یائے معروف کے ساتھ نقل ہے۔ شاید اسی لئے اسے رسم عثمانی کہتے ہیں۔ جزاک اللہ!
 
Top