تلمیذ

لائبریرین
بلال صاحب' آپ ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جن کے بے لوث کام اور ان تھک محنت کا احسان اردو زبان، اردو کمپیوٹنگ اور ہم جیسے اردو سے محبت رکھنے والے کبھی بھی نہیں اتار سکتے۔ گذشتہ دنوں آپ کا ایک گلہ آمیز مراسلہ نظر سے گذرا تھا جوغالباً آپ نے عوام کی طرف سے خلاف توقع تنقید موصول ہونے پریا حسب توقع صلہ نہ ملنے کے نتیجے میں فرسٹریشن کے عالم میں تحریر کیاتھا۔ا س کے جواب میں بھی لوگوں نے آپ پر واضح کیا تھا کہ آپ کے قدر دان پوری اردو دنیا میں موجود ہیں اور چند نا عاقبت اندیش اور آپ کی بے لوث اورمخلص مساعی کاا دراک نہ کرنے والوں کی باتوں پر دھیان نہ دیتے ہوتے ہوئے آپ اپنا کام اسی مشنری جذبے سے جاری رکھیں۔
اور اب ہم سب پھر شکر گزار ہیں کہ آپ نے ایک مرتبہ پھر یہ انتہائی اہم کتاب سامنے لا کر اردو کے لئے اپنی محبت کا ثبوت دے دیا ہے۔آخر میں،مَیں یہاں پر آپ سے ابن سعید اور دوسرے احباب کی تائید میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ کتاب کو شائع کروا کر مارکیٹ میں لانے میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ یہ آپ کی محنت کا ایک حقیر لیکن بہترین ثمرہوگا۔ اب بھی بے شمار لوگ ایسے ہیں جو ای بک کی نسبت ہارڈ کاپی کی صورت میں کتاب پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں اس لئے مجھے امید واثق ہے کہ آپ کی یہ کاوش رائیگاں نہیں جائے گی۔

اس سلسلے میں میری تجویز ہےکہ آپ محفل کے ہی ایک محترم رکن اور اردو ادب کی ایک فعال شخصیت جناب راشد اشرف صاحب سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں جو اس میدان (پبلشنگ) کا کافی علم رکھتے ہیں ااور انہوں نے حال ہی میں ابن صفی مرحوم کے بارے میں ایک کتاب تالیف کر کے خود چھپوائی ہے بلکہ مارکیٹ بھی کی ہے وہ یقینا آپ کو بہتر مشورہ دیں گے۔

اللہ آپ کا حامی و ناصر رہے!!
 
آخری تدوین:
اگر ایسی ہی ایک چھوٹی سی کوشش ورڈ پریس کے کسی بھی تھیم کو اردو انا میں ہو ۔۔۔تو کام واقعی بڑا زبردست ہو جائے گا۔۔(y)(y)
 

نظام الدین

محفلین
ایک عرصے سے اردو بلاگ کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جارہا تھا۔ آپ کی اس بے حد عمدہ کاوش نے اس کمی کو پورا کردیا ہے۔ مجھے اس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ اللہ تعالی آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے
 

شہناز

محفلین
بلال بھائی کافی عرصہ قبل جب لوگوں کو اردو لکھنے میں دشواری تھی تو میں نے آپ کی سائٹ پر وزٹ کیا اور اس سے میں کیابہت سے لوگ مستفید ہوئے اورہورہے ہیں میں نے بھی بلاگ بنایا لیکن وہ ٹھیک طور سے کام نہیں کررہاہے میری آپ سے درخواست ہے کہ اگر آپ میری بلاگ یا کچھ سائٹ پر کچھ ورک کردیں تو نوازش ہوگی
 

عبیر خان

محفلین
بلال بھائی کافی عرصہ قبل جب لوگوں کو اردو لکھنے میں دشواری تھی تو میں نے آپ کی سائٹ پر وزٹ کیا اور اس سے میں کیابہت سے لوگ مستفید ہوئے اورہورہے ہیں میں نے بھی بلاگ بنایا لیکن وہ ٹھیک طور سے کام نہیں کررہاہے میری آپ سے درخواست ہے کہ اگر آپ میری بلاگ یا کچھ سائٹ پر کچھ ورک کردیں تو نوازش ہوگی
آپ کا بلاگ کیا ہے؟
 

ali kr

محفلین
بلاگ اسپاٹ پر تھیم اپ لوڈ کرنے کے بعد اس تھیم کے امیجز کیسے اپ لوڈ کریں گے۔ برائے مہربانی اس کا طریقہ بھی کسی کو معلوم ہو تو بتادیں۔
 
بلال صاحب، بہت بہت شکریہ، میں نے "اردو اور جدید ٹکنالوجی" لکھتے وقت اس کتاب سے کافی استفادہ کیا ہے۔ بہت ہی خوبصورت انداز میں آپ نے اردو والوں کو بلاگ کے بارے میں بتایا ہے۔
 

My Pakistan

محفلین

بہت ھی زبردست کاوش تھی بلال بھائی اللہ آپکو جزائے خیر عطا فرمائے
میں نے بھی حال ہی میں ایک اردو ویب سائٹ بنائی ہے۔ مزید بہتر بنانے کی کوشش جاری ہے
دیکھ کے مشورہ ضرور دیں کہ کیا کمی ہے
لنک یہ ہے
 

مزمل اختر

محفلین
میں چاہتا ہوں کہ اردو اور کمپیوٹر کے متعلق بنیادی معلومات کو ایک جگہ پر جمع کر سکوں اور چند کلک کے فاصلے پر سب کچھ مہیا کروں کیونکہ مجھے لگتا ہے اردو کمپیوٹنگ کے ذریعے ہم اپنے معاشرے میں قدرے آسانی سے بہتری لا سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں لیکن فی الحال میں کچھ ایسا ہی سوچتا ہوں۔
میرے پہلے کتابچے”اردو اور کمپیوٹر“ کو جب دوست احباب نے بہت زیادہ اہمیت دی اور مزید لوگوں نے اردو بلاگنگ کے بارے میں پوچھنا شروع کیا تو مجھے تکنیکی حوالے سے اردو بلاگنگ پر لکھنے کے لئے مزید تحریک ملی اور آج اللہ کے فضل سے ایک اور چھوٹی سی کتاب ”اردو اور بلاگ“ کے عنوان سے پیش کر رہا ہوں۔
میری یہ چھوٹی سی کاوش
ماوراء، عمار ابن ضیاء اور ”اردو محفل“ کے نام
جن کی وجہ سے میں بلاگ بنانے میں کامیاب اور پھر یہ سب لکھنے کے قابل ہوا

اس کتاب کو لکھنے کا مقصد صرف اور صرف اردو بلاگنگ کی ترویج ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آسانی سے اردو بلاگ بنا سکیں اور پھر اچھے سے اچھا لکھ کر ملک و قوم کی ترقی کے ساتھ ساتھ معلومات کے خزانے انٹرنیٹ پر ہر ایک کے لئے آسانی سے اور وہ بھی ”اردو“ میں مہیا کر سکیں۔ اس کتاب کی سافٹ کاپی مفت میں دستیاب ہے۔ اگر کوئی چاہے تو اسے اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ پر بھی شائع کر سکتا ہے۔

آن لائن پڑھنے کے لئے درج ذیل فہرست دیکھیں۔

باب اول: بلاگ

باب دوم: اردو بلاگ

باب سوم: ورڈپریس انسٹالیشن

باب چہارم: ورڈ پریس کی سیٹنگ

باب پنجم: ورڈ پریس کا استعمال

باب ششم: متفرقات

مکمل کتاب پی ڈی ایف فائل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اللہ آپ کی محنتوں کو قبول فرمائے ۔ ❤ ❤ ❤
 
Top