اردو انسٹالر کی سمت پیشرفت!

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اس پوسٹ میں ونڈوز ایکس پی پر لینگویج سپورٹ انسٹالیشن ایکٹیویٹی مانیٹر کرنے کے بارے میں لکھا تھا اور اس سے متعلقہ کچھ ڈیٹا بھی پوسٹ کیا تھا۔

میں نے یہاں پوسٹ‌ کی گئی فائلوں میں ڈیٹا کا جائزہ لیا تو اس سے ایک دلچسپ مشاہدہ سامنے آیا۔ لینگویج سپورٹ انسٹالیشن کے دوران جتنی فائلیں کاپی ہوتی ہیں وہ ttf یا fon فائلیں ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف فونٹ فائلیں کاپی ہوتی ہیں اور باقی لینگویج سپورٹ رجسٹری کیز (Registry keys) کے ذریعے انیبل کی جاتی ہے۔

ایک خوشخبری تو یہ ہےکہ میں ایک ایسا سیٹ اپ پروگرام بنانے میں کامیاب ہوگیا ہوں جو کہ کم از کم ونڈوز ایکس پی پر اردو لینگویج سپورٹ انسٹال (اور ان انسٹال) کر دیتا ہے۔ مہلت ملنے پر میں ایسا ہی سیٹ اپ پروگرام ونڈوز 2000 کے لیے بھی بنانے کی کوشش کروں گا۔

اس سیٹ اپ پروگرام بنانے کے ساتھ ہم اپنے مجوزہ اردو انسٹالر کے کچھ قریب آ گئے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایسے اردو انسٹالر پروگرام کی ضرورت پر گفتگو ہوئی تھی جو کہ ذیل کے کمپوننٹ کمپیوٹر پر انسٹال کر سکے:

۔اردو لینگویج سپورٹ
۔اردو کی بورڈ
۔اردو فونٹس
۔اردو ایڈیٹر

میرا خیال ہے کہ یہ تمام چیزیں ایک ہی انسٹال پروگرام میں ڈال دینے سے اس کا سائز بہت بڑھ جائے گا۔ میری تجویز یہ ہے کہ اردو انسٹالر ایک سے زائد فلیورز میں پیش کیا جائے۔ مثال کے طور پر اردو انسٹالر کے ذیل کے ورژن پبلک کیے جا سکتے ہیں؛

1۔ اردو انسٹالر بیسک = اردو لینگویج سپورٹ+اردو کی بورڈ
2۔ اردو انسٹالر پلس = اردو لینگویج سپورٹ+اردو کی بورڈ+اردو فونٹس
3۔ اردو انسٹالر پرو ( :) ) = اردو لینگویج سپورٹ+اردو کی بورڈ+اردو فونٹس + اردو ایڈیٹر

میری کوشش ہو گی کہ کم از کم اردو انسٹالر کا بیسک ورژن جلدی تیار کر سکوں۔ اس کے لیے مجھے مذکورہ سیٹ اپ پروگرام میں اردو کی بورڈ کا سیٹ اپ بھی شامل کرنا پڑے گا۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس مقصد کے لیے کونسا اردو کی بورڈ استعمال کیا جائے۔ ہم لوگ صوتی 3 یا اردو ویب کے کی بورڈ لے آؤٹ کو ترتیب دینے پر کام کر رہے ہیں۔ اس کا انتظار کیا جائے یا پھر صوتی 2 یا کرلپ لے کلیدی تختوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے؟
 
الف نظامی

لائبریرین
نبیل نے کہا:

بہت خوب ۔ کرلپ کا صوتی تختہ بہتر رہے گا
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے آج کرلپ کے کلیدی تختے کی انسٹالیشن کو اوپر بتائے ہوئے طریقے سے ٹریس کرنے اور اسے اپنے سیٹ اپ میں شامل کرنے کی کوشش کی تھی اور اس میں مجھے جزوی کامیابی ہوئی ہے۔ کچھ میرے سے بھی گڑبڑ ہوگئی تھی۔ بہرحال میں اس پر کام جاری رکھوں گا۔

یہاں مجھے ایک مسئلہ جو در پیش آ رہا ہے وہ یہ میں کی بورڈ انسٹال کرنے کے بعد کنٹرول پینل میں ریجنل سیٹنگز میں جا کر اردو کی بورڈ سیلیکٹ کرنے کے سٹیپس کو automate نہیں کر پا رہا۔ اگر مجھے یہ معلوم ہو جائے کہ اس دوران کونسی رجسٹری کیز سیٹ ہوتی ہیں تو کام کافی آسان ہو سکتا ہے۔ اگر کسی کو اس بارے میں کوئی معلومات ہوں تو ضرور بتائیں۔ اگر میں اپنے اردو انسٹالرسیٹ اپ میں اردو کی بورڈ کی انسٹالیشن براہ راست شامل نہ بھی کر سکا تو پھر بھی اس سیٹ اپ کے اندر سے کی بورڈ کا انسٹالر سٹارٹ کرنے کی آپشن باقی رہ جاتی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
نبیل sysinternals.com سے regmon ڈاون لوڈ کرلو کرکے چلاو اور پھر کنٹرول پینل میں ریجنل سیٹنگز میں جا کر اردو کی بورڈ سیلیکٹ کرنے کے سٹیپس پر عمل کرو۔ اس دوران regmon میں باقی رننگ پراسیس exclude کردو سوائے ریجنل سیٹنگز والے پراسیس کے۔ جو رجسٹری کیز اس دوران تبدیل ہوں گی وہ regmon بتا دے گا۔
http://www.sysinternals.com/utilities/regmon.html
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ راجہ۔ میں نے آج regmon ڈاؤنلوڈ کرکے رن کیا تھا لیکن مجھے اس کی آؤٹ پٹ فلٹر کرنے کا نہیں پتا چل رہا تھا۔ میں دوبارہ کوشش کروں گا۔ اگر تمہیں وقت ملے تو تم بھی تجربہ کرکے بتانا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے بالآخر ان registry keys کا بھی سراغ لگا لیا ہے جن کے ذریعے اردو کی بورڈ سلیکٹ اور ریموو کیا جا سکتا ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ محض رجسٹری میں تبدیلی کرنے سے ہی لینگویج بار کی سیٹنگز تبدیل نہیں ہوتیں، اس کے لیے ایک مرتبہ لاگ آؤٹ کرکے لاگ ان کرنا پڑتا ہے۔ ویسے تو اردو انسٹالر میں یہ شرط موجود ہے کہ اسے رن کرنے کے بعد کمپیوٹر ری سٹارٹ کرنا پڑے گا۔ لیکن پھر بھی میں جاننا چاہوں گا کہ رجسٹری کیز میں مینویل تبدیلی کے بعد کس طرح سسٹم سیٹنگز کو لاگ آؤٹ ہوئے بغیر ریفریش کیا جا سکتا ہے۔ اگر کسی دوست کو اس بارے میں معلوم ہو تو ضرور بتائیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
بہت اچھے نبیل۔
ویسے ری سٹارٹ کرنا ہی بہتر ہے ، لیکن ایک فضول حل ہے کہ explorer.exe کو بند کرکے دوبارہ چلایا جائے۔ :D
 
باذوق

محفلین
نبیل نے کہا:
میں نے بالآخر ان registry keys کا بھی سراغ لگا لیا ہے جن کے ذریعے اردو کی بورڈ سلیکٹ اور ریموو کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن پھر بھی میں جاننا چاہوں گا کہ رجسٹری کیز میں مینویل تبدیلی کے بعد کس طرح سسٹم سیٹنگز کو لاگ آؤٹ ہوئے بغیر ریفریش کیا جا سکتا ہے۔ اگر کسی دوست کو اس بارے میں معلوم ہو تو ضرور بتائیں۔
بھائی ، میں یہ تھریڈ توجہ سے پڑھ رہا تھا۔
رجسٹری کیز ، معلوم کرنے کے لیے میں خود کئی دن سے کوشش کر رہا تھا ، کیونکہ میرے آفس کے سسٹم میں اردو کی بورڈ کا کچھ پرابلم ہو گیا ہے ۔
اور عموماََ کسی سافٹ وئر کا کوئی مسئلہ ہونے پر میں رجسٹری سیٹنگ میں تبدیلیاں‌کر لیتا ہوں ۔۔۔ لیکن یہ اردو کی بورڈ کی رجسٹری کیز معلوم نہ ہو پا رہی ہیں ۔۔۔
اور رجسٹری سیٹنگ میں تبدیلی کے بعد ریفریش کرنے کے لیے مجھے تو ایک ہی حل لاگ آؤٹ ، اور پھر لاگ اِن ، کا معلوم ہے ۔۔۔ :)
اب نبیل ، آپ سے گذارش ہے کہ اُن رجسٹری کیز کو یہاں بتا ہی دیں اب۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
باذوق، reg فائل حاضر ہے۔ آزما کر دیکھیں شاید کام بن جائے۔
 
Attachments

  • urdu_kb_187.zip
    384 bytes · مناظر: 17
مائیکروسافٹ کا تجویز کردہ طریقہ

لینگویج سپورٹ انسٹال کرنے کے لیے میں نے انسٹالر میں مائیکروسافٹ کا تجویز کردہ طریقہ استعمال کیا ہے۔ یہ طریقہ

Unattended installation with answer file

کہلاتا ہے۔

پہلے ایک unattend.txt سادی ٹیکسٹ فائل بنائیے:

[RegionalSettings]
LanguageGroup=1,13
SystemLocale=0409
UserLocale=0420
InputLocale=0409:00000409,0420:a0000420

پھر ایک unattend.bat:

Rundll32 shell32,Control_RunDLL intl.cpl,,/f:".\unattend.txt"

بس اس بیٹ فائل کو چلائیے اور کمال دیکھیے۔

http://www.microsoft.com/globaldev/handson/dev/winxpintl.mspx
 
الف عین

لائبریرین
زبردست شارق۔ مگر اب تک تم خاموش کیوں تھے؟
اور تمھارے اس ربط سے ایک نئے لاٰسینس کا بھی پتہ چلا جس سے میں لا علم تھا۔
 
میرا خیال ہے کہ اب ایک انسٹالر تیار ہوا ہی چاہتا ہے اور یوں بہت سے ایسے استعمال کنندہ جو ونڈوز ایکس پی اور اس پورے طریقہ کار سے خوفزدہ تھے یا کرنے پر مائل نہیں تھے اب اردو استعمال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ مجھے بڑی بے چینی سے اس انسٹالر کا انتظار ہے کیونکہ میں اردو کی سپورٹ انسٹال کروا کروا کے تھک گیا ہوں۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
شارق، میں unattended installation سے واقف ہوں۔ آپ نے جیسا دیکھ ہی لیا ہوگا، میں جس انسٹالر پر کام کر رہا ہوں، اس میں صرف ایک سیٹ اپ پروگرام چلانے سے لینگویج سپورٹ، کی بورڈ انسٹال کرنے اور کی بورڈ سلیکٹ کرنے کے کام ہو جائیں گے اور اس کے لیے علیحدہ سے ونڈوز کی سی ڈی کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔ ایک مرتبہ یہ کام ونڈوز ایکس پی کے لیے ہو جائے تو پھر اسے ونڈوز 2000 کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔
 
ایکس پی کا بھی بس

اعجاز صاحب خاموش میں یوں تھا کہ مجھے ونڈوز ۲۰۰۰ والے انسٹالر کا بھی کوئی خاص رسپانس نہ ملا اس لیے میں نے ایکس پی کا بھی بس سند کے لیے بنا کر رکھ چھوڑا تھا۔

نبیل ایسا مجھے اس وجہ سے کرنا پڑا کہ ونڈوز کی سسٹم فائلیں خود تقسیم کرنے کی اجازت نہیں۔ اس پر ایک اور دھاگے میں گفتگو ہوئی تھی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی شارق، مجھے اس کے legal aspect کا پتا ہے۔ اس کے باوجود میں یہ کام اس لیے کر رہا ہوں کہ بالآخر لوگوں کے لیے اپنے سسٹم پر اردو انسٹال کرنا آسان ہو جائے۔
 
Top