اردو اخبار کی کمپوزنگ

دوست

محفلین
آگر یہ کتابیں عربی کی ہیں تو اردو نستعلیق کی کرننگ کے مسئلے سے واسطہ نہیں پڑا.
یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے کسی آفس سوٹ کو پبلشنگ کے لیے استعمال کرنے میں.
 
arifkarim

معطل
ماہرین سے گزارش ہے کہ ہم جیسے عام غیر تکنیکی افراد کے علم کی خاطر ساد ہ الفاظ میں اس بارے میں کچھ تحریرکریں۔
کرننگ دو ترسیمہ جات ، حروف یا الفاظ کے درمیان فاصلے کو کہتے ہیں۔ انپیج سافٹ وئیر میں اسے خودکار طور پر حل کیا گیا ہے۔ جبکہ اوپن ٹائپ یعنی یونیکوڈ اسٹینڈرڈ میں ابھی اس پر کام جاری ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون

کچھ عرصہ پہلے میں نے ایک دوسری لڑی میں کرننگ کی تصویری مثال پیش کی تھی: :)

اسی کی با تصویر وضاحت: :)

kerning-illustration_zps2f065fc5.png

جیسا کہ ظاہر ہے، کرننگ کسی بھی عبارت کا بصری تاثر بہتر کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس تصویر میں انگریزی لفظ ’AVAIL‘ کے ’AVA‘ حروف کرننگ کے بغیر عجیب سے لگتے ہیں، لیکن جب ان حروف کے درمیان فاصلے کو ان کی اشکال کی مناسبت سے ’کرن‘ (kern) کیا جائے تو عبارت کی شکل بھی بہتر ہو جاتی ہے۔

اسی طرح اردو لفظ ’میونسپیلیٹی‘ (ویسے ہے تو یہ بھی انگریزی کا ہی لفظ!) میں ’میو‘ اور ’نسپیلیٹی‘ کے درمیان فاصلے کو کرننگ کے ذریعے کم کر کے لفظ کا بصری تاثر زیادہ دلکش کیا جا سکتا ہے۔

اوپن ٹائپ فونٹس میں لاطینی یا رومن رسم الخط کے لیے خودکار کرننگ وضع کرنا آسان ہوتا ہے، لیکن نستعلیق جیسے خطوط کے لیے بہت مشکل۔
 
Top