اداکارہ نائلہ جعفری کینسر سے انتقال کر گئیں ’آپ کی ملین ڈالر مسکراہٹ یاد رہے گی‘

سیما علی

لائبریرین
اداکارہ نائلہ جعفری کینسر سے انتقال کر گئیں ’آپ کی ملین ڈالر مسکراہٹ یاد رہے گی‘
ہفتہ 17 جولائی 2021 17:37
1173581-178661136.jpg

نائلہ جعفری طویل عرصے سے کینسر کی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں۔ (فوٹو: فیس بک)
پاکستان ٹیلی ویژن ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کراچی میں انتقال کر گئی ہیں۔
نائلہ جعفری گزشتہ چھ سال سے کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا تھیں۔
نائلہ جعفری کی نماز جنازہ سنیچر کو بعد نماز عشاء ڈیفنس فیز ٹو میں ادا کی جائے گی۔
حال ہی میں اداکارہ نائلہ جعفری کو انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔
اداکارہ نائلہ جعفری نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے مشہور ڈرامہ سیریلز ماں مجھے سلانا، دیسی گرلز اور تھوڑی سی خوشیاں کے علاوہ متعدد ڈراموں میں بہترین اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ٹوئٹر صارف فرقان صدیقی نے نائلہ جعفری کی وفات پر افسوس کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ان کی انتہائی قریبی دوست نائلہ جعفری کینسر کی طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئی ہیں، وہ انتہائی بہادر انسان تھیں جنہوں نے یہ جنگ حکومت سے امداد لیے بغیر لڑی۔ ’آپ اور اپ کی ملین ڈالر مسکراہٹ ہمیشہ یاد رہے گی۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

اداکارہ نائلہ جعفری کینسر سے انتقال کر گئیں ’آپ کی ملین ڈالر مسکراہٹ یاد رہے گی‘

https://twitter.com/furqantsiddiqui...&ref_url=https://www.urdunews.com/node/583886

 
Top