اداسی

آر جے

محفلین
دن کےکسی بھی حصےمیں یہ چھاسکتی ہے
ایک اداسی ساری خوشیاں کھا سکتی ہے
وہ لڑکی کیا ہجر منائے گی میرا
سونے چاندی سے جودل بہلاسکتی ہے !
دیکھوں کتنا روپ چڑھا ہے دلہن پر
اس سے پوچھومجھ سے ملنے آسکتی ہے؟
بے حس اور بے درد بنایا ہے جس نے
اسکی ایک جھلک مجھکو پگھلاسکتی ہے
میں جو روگ لئے بیٹھا ہوں برسوں سے
وہ بھی تو دو چار برس پچھتاسکتی ہے
آر جے ملک
 
دن کےکسی بھی حصےمیں یہ چھاسکتی ہے
ایک اداسی ساری خوشیاں کھا سکتی ہے
وہ لڑکی کیا ہجر منائے گی میرا
سونے چاندی سے جودل بہلاسکتی ہے !
دیکھوں کتنا روپ چڑھا ہے دلہن پر
اس سے پوچھومجھ سے ملنے آسکتی ہے؟
بے حس اور بے درد بنایا ہے جس نے
اسکی ایک جھلک مجھکو پگھلاسکتی ہے
میں جو روگ لئے بیٹھا ہوں برسوں سے
وہ بھی تو دو چار برس پچھتاسکتی ہے
آر جے ملک
واہ!

اردو محفل میں خوش آمدید آر جے ملک
 
آخری تدوین:
Top