اخلاقیات پہ اشعار

جاسمن

لائبریرین
خوش گمانی
ہزار بار بھی لٹ کر سبق نہیں سیکھا
وفا کے شہر میں ہر خوش گمان ایک سا ہے
خالد یوسف
 

جاسمن

لائبریرین
خودداری
مر گیا بھوک سے پر بھیک کا لقمہ نہ لیا
مرنے والے ترے کردار و انا زندہ باد
کاظم حسین کاظم
 

جاسمن

لائبریرین
تمہارے وعدے، وعدے ہیں کبھی پورے نہیں ہوتے
سمندر میں رہیں گی کاغذی یہ کشتیاں کب تک

رؤف رحیم
 
Top