احمد شاہ ابدالی اور صابر شاہ فقیر

جاسم محمد

محفلین
اب موجودہ حکومت پاکستانی عوام کے سامنے تو دور کی بات پوری دنیا میں ہم تماشہ بن چکے ہیں تو کیا یہی انصاف اور ترقی کے دعویدار پی ٹی آئی عالمی سطح پر پاکستان کو آگے لے کے جائیگی؟
کونسی بڑی پارٹی ایسی ہے جسے اقتدار ملا اور اس دوران ملک کا ہر جگہ تماشا نہیں بنا؟ آل انڈیا مسلم لیگ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن، جمعیت علما اسلام، مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور اب تحریک انصاف سب اقتدار میں آچکے یا ڈکٹیٹرز کی چھتری تلے مخلوط حکومت بنا کر ملک پر راج کر چکے۔ سول قیادت کا بحران اس ملک میں نہ ہوتا تو یہاں بار بار مارشل لا بھی نہ لگتا۔ کہا تو یہ جاتا ہے کہ ملک کے تمام مسائل کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے جو سچے کھرے سیاست دان آگے آنے نہیں دیتی۔ لیکن یہاں سوال تو یہ بھی بنتا ہے کہ جو سیاست دان فوج کی نرسری سے آبیاری پا کر اقتدار میں نہیں آئے وہ کیوں ڈلیور نہ کر سکے۔
 

جاسم محمد

محفلین
میں نے پچھلی باتوں میں آپ سے کہا تھا کہ ہم مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی المیہ باہر سے یہودیوں عیسائیوں کے بیجھے ہوئے ایجنٹ اور مستشرقین ہیں جو ہماری ریاست کے ان اعلیٰ مقام پر فائز ہیں اور یہ سب کچھ وہی لوگ ہی کررہے ہیں جنکی دوحائی ہم ہر وقت دیتے ہیں۔
ملائیشیا، انڈونیشیا، ترکی میں مسلمان ہی بستے ہیں۔ وہاں بھی جمہوریت ہے۔ اور ان کے حالات پاکستان سے بہت بہتر ہیں۔ شاید اس لئے کہ وہاں آنے والے حکمرانوں میں سارے نہیں تو ایک دو ایسے تھے جنہوں نے واقعتا اپنے ملک کیلئے کام کیا اور ڈلیور کیا۔
اگر پاکستان کے حکمران ا ور عوام اگلا الیکشن جیتنے اور ان یہود و نصاریٰ سازشی نظریات سے باہر نکل صرف ملک مخلصی کے ساتھ کام کرنا شروع کردیں تو اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئیں گے۔
 
آخری تدوین:
Top