احمد اقبال ::::: لفظ خالی ہیں معانی سے پریشاں ہیں خیال :::::: Ahmed Iqbal

طارق شاہ

محفلین


گُل کرو شمعیں!
لفظ خالی ہیں معانی سے پریشاں ہیں خیال
ایک زنجیرِ شکستہ ہیں دماغوں میں سوال

آخرِش خواہشِ پروازسے محرُوم ہُوئی
فکر جو منتظرِ حرفِ اجازت ہی رہی

ہمسفر اپنے رہے صِرف اُمیدوں کے سراب
سوگئے جاگتی آنکھوں میں نئی صُبح کے خواب

خواب شرمندۂ تعبیر بھی ہو سکتے تھے
ہم سِیہ بخت سہی، سُرخ رُو ہو سکتے تھے

خطِ تقدیر بدل دینے کا نسخہ کیا ہے
حشرتک زندگی کرنے کا طریقہ کیا ہے

کوئی یہ بات بھی سمجھے گا تو سمجھائے گا
اب یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں آئے گا

احمد اقبال

( A Tribute to Faiz Ahmed Faiz Sahib )
 
Top