احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

dxbgraphics

محفلین
اسلام میں اتنے فرقے ہیں جو قرآن پاک کی آیات کی مختلف تشریح کرتے ہیں۔ اس بنیاد پر ان کو کافر قرار دے دیا جائے؟
جتنے بھی فرقے ہیں وہ سب نبی اکرمﷺ کو آخری نبی اور رسول مانتے ہیں۔
نہیں مانتے تو وہ قادیانی ہیں جو اسی بناء پر آئین پاکستان کے تحت غیر مسلم کافر و مرتد ہیں۔
 
جاسم محمد

آئین پاکستان کے تحت اسلام کے تحت نہیں۔ کیونکہ اسلام میں مسلمان ہونے کیلیے کلمہ طیبہ و شہادت پر ایمان لانا لازم ہے جہاں ایسا کچھ بھی درج نہیں۔
 
آخری تدوین:

dxbgraphics

محفلین
جن کے سامنے ثابت کرنا تھا انہوں نے پہلے کہاں ثابت کیا تھا کہ وہ خود مسلمان ہیں؟
کم از کم قادیانیوں کے سامنے اپنے آپ کو مسلمان ثابت کرنے کی ان کو ضرورت نہیں الحمد للہ ۔ اور مسلمان تھے تبھی تو قادیانیوں کو 7 ستمبر 1974 کو آئین پاکستان میں قادیانیوں احمدیوں اور لاہوریوں کو کافرو مرتد قرار دیا گیا ہے۔
 
آخری تدوین:

dxbgraphics

محفلین
آئین پاکستان کے تحت اسلام کے تحت نہیں۔ کیونکہ اسلام میں مسلمان ہونے کیلیے کلمہ طیبہ و شہادت پر ایمان لانا لازم ہے جہاں ایسا کچھ بھی درج نہیں۔
درستگی کر لیں۔
آئین پاکستان میں بھی کافر و مرتد ہیں اور اسلام کے تحت تو کائنات کی تخلیق سے پہلے ہی لوح محفوظ میں قادیانیوں کو کافر قرار دیا ہے۔ جب اللہ نے خود فرما دیا۔ کہ محمدﷺ تم مردوں میں سے کسی کے والد نہیں اور آخری نبی ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
جب اللہ نے خود فرما دیا۔ کہ محمدﷺ تم مردوں میں سے کسی کے والد نہیں اور آخری نبی ہیں۔
یعنی قادیانیوں کو آخری نبی والے عقیدہ پر دیگر مسلمانوں سے اختلاف ہے۔ اس کے علاوہ تو کسی چیز سے اختلاف نہیں ہے۔ اس اختلاف کی بنیاد پر اب وہ خود کو مسلمان نہیں کہہ سکتے کہاں کا انصاف ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
اور مسلمان تھے تبھی تو قادیانیوں کو 7 ستمبر 1974 کو آئین پاکستان میں قادیانیوں احمدیوں اور لاہوریوں کو کافرو مرتد قرار دیا گیا ہے۔
یہ کوئی نئی بات نہیں۔ اس سے پہلے بھی مختلف مسلم فرقے ایک دوسرے کو کافر اور دائرہ اسلام سے خارج قرار دیتے رہے ہیں
 
dxbgraphics

محفلین
یعنی قادیانیوں کو آخری نبی والے عقیدہ پر دیگر مسلمانوں سے اختلاف ہے۔ اس کے علاوہ تو کسی چیز سے اختلاف نہیں ہے۔ اس اختلاف کی بنیاد پر اب وہ خود کو مسلمان نہیں کہہ سکتے کہاں کا انصاف ہے؟
یہ کوئی نئی بات نہیں۔ اس سے پہلے بھی مختلف مسلم فرقے ایک دوسرے کو کافر اور دائرہ اسلام سے خارج قرار دیتے رہے ہیں

تصحیح کر لیں۔
جتنے بھی فرقے ہیں حنفی، بریلوی، دیوبندی، اہل حدیث، حنبلی، مالکی وغیرہ یہ تمام قادیانیوں احمدیوں اور لاہوری گروپ کے کفر و ارتداد پر متفق ہیں۔ ان تمام فرقوں کے مطابق بالاتفاق قادیانی احمد و لاہوری وغیرہ کافر و مرتد ہیں۔ اور آئین پاکستان کے مطابق بھی قادیانیوں احمدیوں اور لاہوری گروپ وغیرہ کے کافر و مرتد حیثیت پر اتفاق کرتے ہیں۔
 
dxbgraphics

محفلین
یعنی قادیانیوں کو آخری نبی والے عقیدہ پر دیگر مسلمانوں سے اختلاف ہے۔ اس کے علاوہ تو کسی چیز سے اختلاف نہیں ہے۔ اس اختلاف کی بنیاد پر اب وہ خود کو مسلمان نہیں کہہ سکتے کہاں کا انصاف ہے؟
تصحیح کر یں
دیگر مسلمانوں سے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے کلام سے، قرآن سے ، حدیث نبوی سے اور تمام مسلمانوں کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت سے اختلاف کرتے ہیں جس کی بنا پر قادیانی کافر و مرتد قرار پائے ہیں اور اسی اختلاف کی وجہ سے بھی آئین پاکستان میں بھی کافر و مرتد قرار پائے۔
 
قادیانی عقیدہ ختم نبوت کو اسلام کا بنیادی عقیدہ مانتے ہی نہیں۔ کلمہ طیبہ و شہادت جس پر ایمان لانے کے بعد انسان مسلمان تصور ہوتا ہے میں بھی ختم نبوت کا کہیں ذکر نہیں۔
اگر یہ اتنا بنیادی اسلامی عقیدہ ہوتا تو اس کا ذکر کم از کم کلمہ شہادت و طیبہ میں ہوتا۔ جسے پڑھنے کے بعد انسان مسلمان تصور ہوتا ہے۔
 
اسی بنیاد پر م مرزا ناصر 7 ستمبر 1974 کو قادیانی جھوٹے مذہب کو اور قادیانیوں کو مسلمان ثابت کرنے میں ناکام رہا اور قادیانی لاہوری اور احمدی آئین پاکستان میں کافر ومرتد قرار پائے۔
 
نذر حافی

محفلین
یہ امر تسلیم شدہ ہے کہ ہمارے ہاں دوسروں کو کافر ، مرتد اور مشرک ثابت کرنے کیلئے اچھے خاصے دین کے ٹھیکیدار جھوٹ، افترا ،بہتان اور غلط بیانی سے کام لیتے ہیں۔ اسی طرح سارے فرقوں کی کتابوں میں ایسی چیزیں موجود ہیں جن کی وجہ سے سب ملاوں نے ایک دوسرے کو کافر اور مشرک وغیرہ قرار دے رکھا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستان میں تشدد کی ابتدا اور مذہبی تعصب کی پہلی اینٹ خود مرزائیوں اور قادیانیوں نے رکھی ہے۔ وہ واقع سب کو معلوم ہوگا جس کے بعد مرزائیوں کو کافر دینے کی تحریک شروع ہوئی اور رد عمل میں لوگوں نے ڈنڈا اٹھایا۔
اس سے انکار نہیں کہ ہمارے ہاں مرزائیوں یا قادیانیوں کے خلاف سخت تعصب پایا جاتا ہے تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ مرزائی و قادیانی حضرات کے ساتھ اگر نرمی برتی جائے تو یہ بھی دوسروں کو کاٹ کھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے۔
یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ مرزائی و قادیانی حضرات کوتحفظ بھی دے اور ان کی تبلیغی سرگرمیوں کو انہی تک محدود بھی رکھے۔ علمائے کرام اور باشعور لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ ضد اور دشمنی کے بجائے مکالمے اور دلیل کے ساتھ ختمِ نبوّت کا دفاع کریں اور نسل در نسل دشمنی کے بجائے علمی استدلال کو منتقل کریں۔
 
برادرم نذر ۔ دین کے کن ٹھیکیداروں نے کہاں پر اور کس پر جھوٹ ، افترا ، بہتان اور غلط بیانی سے کام لیا ہے؟
جن ملاؤں پر اعتراض ہے کہ ایک دوسرے کا کافر قرار دیا ہے وہ تمام 1974 میں اس بات پر متفق ہوئے کہ قادیانی کافر و مرتد ہیں
اور آئین پاکستان میں 7 ستمبر1974 کو قادیانی احمدی کافر اور مرتد قرار پائے ہیں۔ مرزا ناصر م کو 15 دن کا وقت دیا گیا تھا جس میں وہ اپنے آپ کو مسلمان ثابت نہیں کر سکے۔

آپ نے ایک بہت ہی اہم نقطے کی طرف اشارہ کیا ہے کہ مرزائیوں کو جہاں موقع ملے یہ دوسروں کو کاٹ کھانے میں دقیقہ فرگذاشت نہیں کرتے۔ چناب نگر میں اس کی ان گنت مثالیں موجود ہیں جو مسلمان ہونے والوں کیساتھ کیا جاتا ہے۔
 
dxbgraphics

محفلین
یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ مسلمانوں کی تبلیغی سرگرمیوں کو انہی تک محدود رکھے۔
اگر عسائیوں میں کوئی کھڑا ہوجائے کہ انجیل عیسیٰ پر نازل نہیں ہوئی (نعوذ باللہ) وہ کسی اور کو اس منصب پر بٹھائیں تو یہ ہرگز عیسائی دنیا قبول نہیں کرے گی۔
اسی طرح یہ لوگ مسلمانوں کے بھیس میں کھڑے ہوکر ختم نبوت کا انکار کرتے ہوئے ایک ایسے شخص کو اس منصب پر بٹھانے کی کوشش کرتے ہیں جو خود لیٹرین میں مرا ۔ اور یہاں تو اللہ جل شانہ نے قراآن میں خود ختم نبوت پر مہر ثبت کر دی، نبی اکرمﷺ نے خود تحقیق سے فرمایا کہ میرے بعدکوئی نبی نہیں، تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی تبلیغ نہیں ہوتی بلکہ ان کی سرگرمیاں ارتدادی ہوتی ہیں جو مسلمانوں کو ارتداد کی طرف دھکیلتی ہیں۔
 
MindRoasterMirs

محفلین
میں احمدی مسلمان ہوں ۔ جس ختم نبوت کے انکار کا الزام لگا کر احمدیوں کو زبردستی کافر بنانے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے اس کو دیوبندی وہابی شیعہ بریلوی کوئی بھی نہیں مانتا۔ شکریہ
 
سید عمران

آپ کی اس عارفانہ کریمانہ بات سے دیوبندی وہابی شیعہ بریلوی کوئی بھی سہمت نہیں!!!
 
dxbgraphics

محفلین
میں احمدی مسلمان ہوں ۔ جس ختم نبوت کے انکار کا الزام لگا کر احمدیوں کو زبردستی کافر بنانے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے اس کو دیوبندی وہابی شیعہ بریلوی کوئی بھی نہیں مانتا۔ شکریہ
کوشش نہیں کیجاتی بلکہ قرآن کی رو سے حدیث کی رو سے اور آئین پاکستان کے مطابق قادیانی کافر و مرتدہیں۔
دوسرا یہ کہ دیوبندی وہابی شیعہ بریلوی یہ تمام آئین پاکستان کو مانتے ہیں یعنی قادیانیوں کو کافر و مرتد مانتے ہیں۔ اور یہ ان کا آئینی حق ہے۔
 
Top