احادیث کو برقیانا

مہوش علی

لائبریرین
اب مجھے امید ہو چلی ہے کہ یہ پراجیکٹ مکمل ہو جائے گا کیونکہ جس مستقل مزاجی کے ساتھ "نورِ بصیرت" کا سلسلہ چلا ہے، اسی طرح مستقل مزاجی کے ساتھ حدیث پراجیکٹ بھی چل رہا ہے۔ شکر الحمد اللہ۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

حوصلہ افزائی کابہت بہت شکریہ منصور(قیصرانی)بھائی، اورسسٹرمہوش انشاء اللہ کوشش توہے کہ یہ پراجیکٹ مکمل ہوجائے (انشاء اللہ)

ابھی تک یہ پراجیکٹ میرے حساب سے کم سپیڈسے سٹارٹ ہے جسکی کچھ وجوہات ہیں اس میں ایک میری آنکھیں بھی ہیں کیونکہ ان کوپتہ نہیں کیاہوگياہے میں تواللہ تعالی کے کرم سے جلد دوم کو دوماہ میں ختم کرنے کاارادہ لے کریہ کام شروع کیاتھالیکن کچھ نظراورکام کی مصروفیات کی وجہ سے کام پورے طریقے سے شروع نہیں کرسکاہوں۔انشاء اللہ دعاکریں کہ کچھ مشکلات ہیں وہ حل جائیں تودلجعمی سے یہ کام پرشروع ہوجاؤں گااورسسٹر،اس کے ساتھ ساتھ ابن کثیر تفسیرکاکام بھی شروع کردیاہے۔انشاء اللہ دعاکریں کہ میں یہ پراجیکٹز کوپائیہ تکمیل تک پہنچاسکوں(انشاء اللہ)

آپ کی دعاؤں کاطالب


والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
اوہ اللہ پاک مہربانی فرمائیں جاوید بھائی۔ چند ایک ہدایات ہیں، ان پر عمل کرکے دیکھیں

1۔ مانیٹر کی برائٹنس اور کنٹراسٹ کو بالکل درمیانہ رکھیں، ورنہ فل تو بالکل ہی مت رکھیں
2۔ ہر آدھ گھنٹے بعد مانیٹر سے ایک یا دو منٹ کے لئے نظر ہٹا کر کسی دور کی چیز کو دیکھ لیا کریں
3۔ عرقِ گلاب کو آنکھوں‌ میں‌ ڈال کر دیکھیں
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

منصور(قیصرانی) بھائي،بہت بہت شکریہ میں انشاء اللہ ان ہدایات پر عمل کرنے کی پوری پوری کوشش کروں گا۔
شاکربھائی، انشاء اللہ میں کوشش کروں گا آنکھوں کی حفاظت کروں۔ بس آپ دعاؤں میں یاد رکھیں۔


والسلام
جاویداقبال
 

مہوش علی

لائبریرین
ماشا اللہ
اللہ تعالی آپکی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے امین

بھائی عبد الرحمن کی طرف سے کوئی خبر سامنے نہیں آ رہی۔ کیا آپ کو کچھ علم ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں

والسلام
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
سسٹرمہوش، میں دراصل کچھ مصروفیات کی وجہ سے عبدالرحمن بھائی سے رابطہ نہیں رکھ سکاانشاء اللہ جلدہی ان سے دوبارہ رابطہ کرتاہوں۔(انشاء اللہ تعالی)


والسلام
جاویداقبال
 
سبحان اللہ

السلام علیکم،
ماشاءاللہ ، لائق تحسین ہے مخفل کی مکمل ٹیم بالعموم اور بالخصوص بھائی جاوید اقبال، بہن مہوش اور بھائی قیصرانی جو اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔


خدائے بزرگ و برتر سے میری التجا ہے
" اے رحمتوں والے رب تجھے تیری رحیمی کا واسطہ ان لوگوں کو استقامت عطا فرما اور ان کے اس عظیم مقصد کی تکمیل کے لئے ہر ممکن اسباب میسر کر - اے میرے رب اپنے حبیب پاک کےصدقہ ان تمام اشخاص بالخصوص جاوید بھائی کو اجر عظیم دے اور ان کی کاوش کو قبولیت کا درجہ عطا فرما "

میرے لائق کوئی خدمت ہو تو اس عاجز کو یاد کر لیجئے گا

طالب دعا
 

ساجد

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اللہ تعالی کے کرم سے اورآپ سب کی دعاؤں سے میں نے بخاری شریف کااگلا لنک بھی مکمل کردیاہے ۔
لنک یہ ہے

کتاب مناقب الانصار


والسلام
جاویداقبال
محترم جاوید اقبال صاحب کے دئیے ہوئے ربط "کتاب فضائل الصحابہ " اور " کتاب مناقب الانصار " میرے کمپیوٹر پر نہیں کھل رہے۔ کوئی ساتھی اس سلسلے میں میری مدد کر سکتا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
وی بلیٹن میں اپ گریڈ کے بعد وکا وکی کے سارے روابط گڑبڑ ہو گئے ہیں۔ درست ربط شاید منصور قیصرانی دے سکیں۔
 

Abu Talha

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
دو ہراز سات کے بعد سے اب تک صحیح بخاری کو برقیانے کے سلسلے میں کیا پیش رفت ہوئی ہے ، اس کی تفصیل کہاں مل سکتی ہے ۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ حدیث مبارکہ کی کون کون سی کتب ٹائپ کر لی گئی ہیں۔ اگر کوئی بھائی اس سے مطلع کرے تو بہت مہربانی ہو گی ۔
 

الف عین

لائبریرین
بخاری کئی جگہ دستیاب ہے، یونی کوڈ کی صورت میں۔ میری دستخط والی سائٹ سے ہی دیکھ لیں۔
 

Abu Talha

محفلین
بہت بہت شکریہ، لیکن میرا سوال کچھ اور تھا ، دوسرے لفظوں میں ایک اہم موضوع شروع کرتے کرتے ایسا کیا ہوا کہ دو ہزار سات میں یہ دم توڑ گیا، اور اگے کوئی تفصیل نہیں کہ کیا بنا، بہر حال آپ کا شکریہ آپ کے سائن والی ویب سائٹ دیکھنے کے لیے مجھے ابھی نو پوسٹ درکار ہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ میسج میں ہی لکھ دیتے ۔
 
Top